Tag: senate opposition leader

  • بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، یوسف رضا گیلانی نے واضح کردیا

    بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، یوسف رضا گیلانی نے واضح کردیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے واضح کیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے یوسف رضا گیلانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، بطور اپوزیشن لیڈرسینیٹ استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھجوایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے یوسف رضاگیلانی کااستعفیٰ مستردکردیا ہے اس کے باوجود یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ مزید کام نہیں کریں گے۔

    گذشتہ روز یوسف گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں عدم موجودگی پراپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد استعفیٰ دیاتھا، اس اجلاس میں اسٹیٹ بینک خودمختاری بل کوحکومت نے منظور کرالیاتھا۔

    خیال رہے سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی، ووٹنگ کے وقت یوسف رضا گیلانی ایوان میں موجود نہیں تھے، ان کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پر لانا مناسب نہیں تھا، ایجنڈا میرے گھر پر رات ایک بجے پہنچا تھا۔

  • پیپلز پارٹی نے پہلی مرتبہ خاتون سینیٹر کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

    پیپلز پارٹی نے پہلی مرتبہ خاتون سینیٹر کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے ایک اور تاریخ رقم کردی اور سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سینیٹر کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد سیاسی پارٹیاں سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف کیلئے لانے میں ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا، جس کی منظوری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیدی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کرکے سینیٹ میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی، اس سے پہلے کبھی بھی سینیٹ میں خاتون سینیٹر حزب اختلاف کے عہدے پر نہیں رہی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے بطور وزیر اعظم کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے فہمیدہ مرزا اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے اشرف عباسی کو نامزد کیا تھا ۔


    مزید پڑھیں : حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب


    پیپلزپارٹی نے اپنی یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے شیری رحمان کو نئی ذمہ داری دی ہے، نامزد اپوزیشن لیڈر شیری رحمان امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کو شکست سامنا کرنا پڑا اور چیئرمین کی نشست پر اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں راجا ظفر الحق 46 ووٹ لے سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔