Tag: Senate Poll

  • آصف علی زرداری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف علی زرداری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کیا جس میں سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنا چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب کروانا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر میں آصف علی زرداری کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کیا جا رہاہے۔

     اسی سلسلے میں آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے تعاون مانگاہے۔

     دونوں رہنماؤں کے درمیان 25 منٹ گفتگو جاری رہی جس میں ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور مفاہمتی عمل کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     دوران گفتگو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے لہذا 22 ویں آئینی ترمیم نہ صرف سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مستحکم جمہوریت کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ وہ اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے۔

    اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور اس کے استحکام کے لئے کوشاں بھی ہے۔

    دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو فون کیا،دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔