Tag: senate seat

  • پی ٹی آئی سینٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

    پی ٹی آئی سینٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوادیا۔

    سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر خیبرپختونخواہ سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

  • فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

    فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

    کراچی: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پولنگ 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 17سے19فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی فہرست 21فروری کو الیکشن کمیشن کےدفتر میں آویزاں کی جائے گی، 24فروری کو امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، اسکروٹنی سےمتعلق فیصلوں کےخلاف اپیلوں کی سماعت28فروری تک ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کا بھی حوالہ دیا جو کہ دہری شہریت سے متعلق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا بھی حوالہ دیا جو کہ تاحیات نااہلی سے متعلق ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    اسلام آباد : توہین آمیز تقریر کیس میں نااہلی کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کوسینیٹ کی نشست سےڈی نوٹیفائی کردیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، ڈی سیٹ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں کیا گیا۔

    اس سے قبل اڈیالہ جیل میں نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر جیل اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت کی خرابی کا سنتے ہی ڈی آئی جی جیل خانہ جات، سپرٹنڈنٹ جیل اور دوسرے افسران جیل اسپتال پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا۔


    مزید پڑھیں :  توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی


    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

    چیف جسٹس نے 31 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیا تھا۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن نے متنازع بیان دینے پر نہال ہاشمی کوپارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

    نہال ہاشمی نے دھمکی آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی بھی مانگی تاہم عدالت نے ان کی معافی کو مسترد کردیا۔


    .اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں