Tag: Senate

  • سینیٹ میں اراکین کی حاضری، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی کی پہلی پوزیشن

    سینیٹ میں اراکین کی حاضری، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی کی پہلی پوزیشن

    اسلام آباد : پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کارکردگی اور حاضری سے متعلق اسکور کارڈ جاری کردیا۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نےپہلی پوزیشن حاصل کی.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں کس سینیٹر کی سب سے زیادہ حاضریاں رہیں۔ اس حوالے سے متحدہ کے سینیٹرطاہر مشہدی نے ایوان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مارلیا۔

    خواتین سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کی سسی پلیجونےٹاپ کی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ابتدائی پندرہ پوزیشنوں پرجیالوں کانام نمایاں ہے۔

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی کےعثمان کاکڑ دوسرےنمبر پربراجمان ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید اورسعید غنی نے مشترکہ طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی،۔

    مجموعی طور پر وزراء کی سینیٹ میں حاضری کی شرح مایوس کن رہی۔ وزیرشاذ و نادر ہی ایوان میں سوالات کےجوابات دینے کیلئے پیش ہوئے۔

    وزیراطلاعات کا نمبر سینتیسواں رہا۔ خزانہ کے وزیراسحق ڈار چالیسویں نمبر پرہیں، حاضری کے مقابلے میں سینٹ نے قومی اسمبلی کو پچھاڑ دیا۔ سینیٹ اجلاسوں میں اراکین کی حاضری تریسٹھ فیصد رہی.

     

  • سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

    سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

    اسلام آباد : سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    دہشت گردی کے خلاف آپریشن  ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے جس پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا حکومت کو برا بھلا کہنے کے بجائے اصل معاملات پرتوجہ دی جائے۔

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن اصل میں نواز نیشنل ایکشن ہے۔ ساری چڑھائی صرف سندھ اور پی پی پر ہے،دہشت گرداسلام آباد اور پنجاب میں بیٹھے ہیں۔

  • صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    صرف بندوق اٹھانے والے طالبان دہشت گرد ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ مولانا عبدالعزیز نے کوئی غیر قانونی حرکت کی تو تب ہی قانون حرکت میں آئےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب طالبان دہشت گرد نہیں۔ صرف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں۔ ان خیالات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 15نکات پر کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ 5نکات پر کارکردگی سست روی کا شکار ہے ۔

    اگر کچھ لوگ مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ ثبوت پیش کریں ،جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یشنل ایکشن پلان قومی اور امن و امان کا ایجنڈہ ہے اس لیے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔

  • دو کے سوا 32 اداروں کی خفیہ فنڈنگ بند کردی،اسحا ق ڈار

    دو کے سوا 32 اداروں کی خفیہ فنڈنگ بند کردی،اسحا ق ڈار

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بتیس اداروں کی خفیہ فنڈنگ بند کر دی صرف دو کی خفیہ فنڈنگ جاری ہے۔ آپریشن ضرب عضب پر پینتالیس ارب روپے خرچ ہوئے.

    حکومت نے غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے ایک سو پینتس ارب روپے کی بچت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آپریشن ضرب عضب پر پینتالیس ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ رواں سال کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ہر پانچ سال میں این ایف سی ایوارڈ لانےکی پابند نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مالی خسارےسےنکلنے کیلئےقرضے لینے پڑتے ہیں۔

    حکومت خوشی سے نہیں بلکہ ملکی ضروریات کے تحت آئی ایم ایف سے قرضہ لیتی ہے۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم پینسٹھ ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

    ہمارے آنے کے بعد قرضوں میں اضافہ ہوا اور اگر ہم بروقت اقدام نہ کرتے تو قرض کی رقم 6 کھرب ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ کنٹینر والوں کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ ہوا مگر ان پر الزام نہیں لگاﺅں گا ، 2013ءسے کہہ رہا ہوں کہ سب جماعتوں کو ملک کی معیشت پر مل کر کام کرنا چاہئے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات کی مد میں 135 ارب روپے کم کئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنا چاہتا تھا جس کی مخالفت کی گئی۔

  • عوامی توقعات ہماری کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ ہیں، جسٹس انورظہیرجمالی

    عوامی توقعات ہماری کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ ہیں، جسٹس انورظہیرجمالی

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات ہی ہماری کارکردگی کو جانچنے کے پیمانے ہیں۔ سینیٹ کا دورہ اداروں کی اہمیت کیلئے اقدامات کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت چیف جسٹس سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے سفارشات پیش کی ہیں کیونکہ آئین میں ریاست کے خدوخال کی تشریح کی گئی ہے اور آئینی ڈھانچے میں اختیارات کو عوام میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں لیکن افسوس ہے کہ ہم مینڈیٹ کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آئین میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کو حاصل ہے اور سیاسی حاکمیت کے مالک عوام ہیں جو منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کو حاصل ہے ،یہ آئین ریاست کو ترقی کا وہ راستہ چننے کا اختیار دیتا ہے جس میں عوام کا معیارِ زندگی بلند ہو اور اس مقصد کیلئے تمام اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے تعاون کریں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر نہایت سادہ انداز میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ ہم سب کسی فرد کے نہیں بلکہ قانون کے تابع ہیں۔

    آئینی تقاضوں کے بارے میں اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 5-25 کا ذکر کرنا چاہوں گا جس کے مطابق قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور یکساں قانونی تحفظ کے حقدار ہیں، ہر شہری کا یہ ناقابل تنسیخ حق ہے کہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی پالیسیاں عوام کی امنگوں سے ہم آہنگ ہونی چاہیئں ۔ قانون کی بالادستی کو ممکن بنانا ہو گا اور حکومت ایسا ماحول مہیا کرے جس میں قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔

    قانون کی بالادستی ایک ناگزیر ضرورت ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو قانون کی رسائی یکساں حاصل ہونی چاہئیں۔ہم سب قانون کی بالادستی کے لئے متفق ہیں۔

  • ایم کیوایم کے ارکان سینیٹ نے اپنے استعفے واپس لے لئے

    ایم کیوایم کے ارکان سینیٹ نے اپنے استعفے واپس لے لئے

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے ارکان سینیٹ نے اپنے استعفے واپس لے لئے۔

    سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی کی قیادت میں سیکریٹری سینیٹ سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین نے ایک ایک کر کے اپنے استعفے واپس لیے۔ تمام اراکین نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے بھی ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    استعفے واپس لینے کے بعد ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی آپریشن کے مخالف نہیں تاہم آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہونا چاہیے، کراچی میں کارروائیوں سے جو تحفظات ہوں گے وہ کمیٹی کو بتا سکیں گے، تحفظات کمیٹی 90 دن میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی.

    طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور الطاف حسین نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دیا.

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں جاری آپریشن کے خلاف کچھ عرصہ قبل احتجاجاََ سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے جنہیں منظور نہیں کیا گیا تھا، ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کا ٹاسک مولانا فضل الرحمن کو دیا گیا جو کچھ دن کی کوششوں کے بعد معاملے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

    چند روز قبل حکومت اور ایم کیو ایم میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایم کیو ایم کے ” تحفظات“ دور کردیے گئے تھے، جس پر ارکان نے استعفے واپس لینے کی حامی بھری تھی.

  • الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 279 اراکین کو کام سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آجبروز جمعہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزکو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔

    الیکشنن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ خطوط میں کہا گیا ہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے تک مذکورہ اراکین کو کام نہیں کرنے دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ کے 13، قومی اسمبلی کے 62 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے مشترکہ طور پر204 ارکان کو کام کرنے سے روکا ہے۔

    سینیٹ کے تیرہ اراکین میں اقبال ظفرجھگڑا، شاہی سید، حاصل بزنجو، تاج آفریدی اوردیگرسینٹرزشامل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 62 اراکین میں وفاقی وزیرسرداریوسف، خرم دستگیر، اویس لغاری، شفقت محمود اوردیگرشامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے130، سندھ اسمبلی کے 26، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 39 اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

  • وزارتِ پانی و بجلی نے سترفیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے، نیپرا

    وزارتِ پانی و بجلی نے سترفیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے، نیپرا

    اسلام آباد: نیپرانے سینٹ میں تحریک التواء کے جواب میں موقف جمع کرادیا ہے جس میں وزارتِ پانی وبجلی نےصارفین کواضافی بلزبھیجنےکا مورد الزام ٹہھرایا گیا ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سترفیصد صارفین کو اضافی بلزبھیجےگئے اورحکومت کی وزارتِ پانی وبجلی اس کی ذمےدارہے۔

    رپورٹ میں ملک میں بجلی کی پیداوارمیں کمی کی ذمہ داری بھی وزارت پانی وبجلی پرڈالی گئی ہے۔

    رپورٹ کےمطابق زائد بلنگ کیلئےٹائم آف یوزمیٹراستعمال کئےگئے اورصارفین سےیونٹ کےبجائےوقت کےپیسے لئے گئے۔

    نیپرا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ نجی بجلی گھروں کوفائدہ پہنچانے کے لئے سرکاری بجلی گھروں سےپیداواری صلاحیت کےمطابق بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

  • شیری رحمان نے سائبرکرائم بل کوغیر انسانی قراردے دیا

    شیری رحمان نے سائبرکرائم بل کوغیر انسانی قراردے دیا

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک کرائم بل غیرانسانی ہے اوراسے سینٹ سے ہرگزمنظور نہیں ہونا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بل اگرپارلیمنٹ کے ذریعے نافذ العمل ہوگیا تو اس کے حقیقی مقصد یعنی سائبردہشت گردی کی روک تھام کے بجائے حکمران جماعت اسے اختلاف رائے پرپابندی کے لئے استعمال کرے گی۔

    شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اس بل میں ایسی شقیں شامل ہیں جنہیں باآسانی غلط انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بل شخصی آزادی کے حق کے منافی ہے اور جہاں یہ ایک جانب آزادی اظہاررائے کا حق صلب کرتا ہے وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فرد کے نجی ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتا ہے اور اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بل اپنی موجودہ حالت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بغیر وارنٹ یا عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری کے اختیارات بھی مہیا کردے گا۔

    سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائنر کرائم بل کی کچھ شقیں دیگر قوانین سے متصادم بھی ہیں جیسے کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ اورہتک عزت ایکٹ جس کے سبب قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اورمقدمات التوا کا شکارہوں گے۔

    شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ اس بل کا انتہایئی باریک بینی سے تنقیدی جائزہ لینے اور اس کی ان تمام شقوں میں اصلاح کی ضرورت ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

  • سینیٹ کا اجلاس : نواز لیگ اورپی پی اراکین میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

    سینیٹ کا اجلاس : نواز لیگ اورپی پی اراکین میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

    اسلام آباد : سینیٹ کے اجلاس میں نون لیگ اورپیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان لفظوں کی گرما گرم جنگ ہوئی۔ مشاہد اللہ نے پی پی کو بے نظیر قتل میں ملوث ٹھہرایا تو اعتزازاحسن نے نون لیگ کی میگا کرپشن کا پول کھول دیا۔

    سینیٹ کا اجلاس تقاریر کے دوران گرما گرم جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ ن لیگ کے مشاہد اللہ سینیٹ اجلاس میں خوب گرجے اور گرجتے ہوئے پی پی پرالزام لگایا کہ پارٹی نے بے نظیر کے قتل کی تحقیقات اس لئے نہیں کرائیں کیونکہ وہ خود قتل میں ملوث تھی۔

    مارک سیگل کا بیان پی پی کے افراد کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ اس پر رحمان ملک نے رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے نظیر قتل کا الزام بے بنیاد ہے۔

    بے نظیر کے قاتل بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعتزاز احسن ن لیگ کی میگا کرپشن کے پول کھولنے لگے اور کہا کہ ن لیگ بدعنوانی میں ملوث ہے۔

    نندی پورآڈٹ کی انکوائری کوتسلیم نہیں کرینگے۔ جس پر مشاہد اللہ نے ترکی بی ترکی کہا کہ اعتزاز صاحب میاں نواز شریف کے لاہور سے کامیاب کرانے کا ہی کچھ خیال کر لیتے۔