Tag: Senate

  • نیب کا نندی پورپراجیکٹ سے متعلق ایک اورانکوائری کا فیصلہ

    نیب کا نندی پورپراجیکٹ سے متعلق ایک اورانکوائری کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب نے نندی پُورپاورپراجیکٹ کے متعلق ایک اورانکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب نے نندی پور پاورپروجیکٹ چلنے کے بعدبند ہوجانے اورپراجیکٹ کے تخمینے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، نیب نندی پورپاورپروجیکٹ میں دیگربے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات کرے گا۔

    نیب ذرائع کے مطابق میگاکرپشن اوردیگرہائی پروفائل ملزمان سے متعلق انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نیب راولپنڈی میں نندی پور پاورپروجیکٹ کی منظوری اوردیگر معاملات کی تحقیقات پہلے سے جاری ہیں۔

  • نندی پورپراجیکٹ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا آڈٹ کا فیصلہ

    نندی پورپراجیکٹ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا آڈٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نندی پور پاور پلانٹ منصوبے کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت کاجائزہ لینےکیلئےکمیٹی کااجلاس جلدبلایاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ’’نندی پورمنصوبہ حکومتی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے اور پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے پرخاموش نہیں رہے گی‘‘۔

    سابق وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ نندی پورمنصوبے پرسینیٹ کےآئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ نندی پور پاور پلانٹ پر خرچ ہونے والی کثیرلاگت اورانتہائی مختصرعرصے تک فعال رہنے کے باعث اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔

    نندی پور پاور پراجیکٹ 425 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ابتدائی 23 ارب روپے تھی جو کہ بڑھ کر 57.38ارب روپے تک پہنچ گئی تھی اور بعض ذرائع کے مطابق منصوبہ کل 84 ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔

  • بھارت، پاکستان میں مداخلت کررہا ہے: سیکرٹری دفاع

    بھارت، پاکستان میں مداخلت کررہا ہے: سیکرٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع نےکہا ہے کہ بھارت کراچی،بلوچستان اورفاٹامیں مداخلت کررہاہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج بروز جمعہ چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نےبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ پاکستان اور بھارت میں لڑائی کی کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑی لڑائی کی طرف جائے گاتوبیوقوف ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکیلئےبھارت کراچی ،بلوچستان اورفاٹامیں مداخلت کررہا ہے۔

  • قصور واقعے کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    قصور واقعے کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    اسلام آباد: قصور واقعے کے خلاف قومی اسمبلی ،سینیٹ اور خیبر پختون خوااسمبلی میں قرار دادیں منظور کرلی گئیں، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں قراردادِ مذمت جمع کرادی۔

    قصور واقعہ ایوانوں میں موضوع بحث رہا، قومی اسمبلی میں افسوسناک سانحہ کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں واقعہ کی انکوائری اور پنجاب حکومت سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جہاں ضروت ہو قانون سازی کی جائے۔

    سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو قصور واقعے کے خلاف ایم کیو ایم کی نسرین جلیل نے قرارداد پیش کی، جو منظور کرلی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔

    چیئر مین سینیٹ نے تجاویز طلب کر تے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مستقل ادارہ ہونا چاہیئے۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی قصور واقعے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ملزمان کو سخت ترین سزا دینے کی ہدایت کرے۔

      پیپلزپارٹی نے قصور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد میں واقعے میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت سوز واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • سینٹ میں کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور

    سینٹ میں کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور

    اسلام آباد: سینٹ نے کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور کرلیا ہے، بل کا مقصد کریڈٹ بیورو کو فعال بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کریڈٹ بیورو بل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

    اس بل کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کریڈٹ بیوروزخودمختارہوتے ہیں اور معاشی فیصلوں میں ان کا اثر ورسوغ ہوتا ہے۔

    کریڈٹ بیوروز کا کام یہ ہے کہ وہ ملک میں قرضہ لینے والوں کی معاشی حیثیت طے کریں، پاکستان میں ایک سے زائد کریڈٹ بیوروز بغیر کسی قانونی فریم ورک اور ریگولیشن کے کام کررہے ہیں۔

    قرضہ دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معاشی اداروں خصوصاً بینک کی جانب سے تجزیہ انتہائی شدید اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک میں مثبت رحجان بڑھے گا۔

  • سینٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی منظوری

    سینٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی منظوری

    اسلام آباد: سینٹ نے وفاقی دارالحکومت مقامی بل 2015 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

    بل میں دیگرعوامل کے ساتھ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بل پر تحریک پیش کی تو اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ بل میں بعض نکات متنازعہ ہیں اور استحقاق کمیٹی میں بھی معاملہ زیرغور ہے اس لیے اس پر بحث نہ کی جائے۔

    فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بل میں اسلام آباد کے عوام کو حقیقی اختیارات نہیں دیے گئے ہیں اس لیے اس پر نظرثانی کی جائے۔ چیرمین نے اپوزیشن کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کی سفارشات منظور کی ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات بھی سامنے ہیں۔ اس لیے کمیٹی کی سفارشات منظور کی جائیں۔ چیرمین نے کہا کہ وزیرداخلہ اپنا ریکارڈ درست کریں۔ سپریم کورٹ نے کوئی ہدایت نہیں دی ہے اور سپریم کورٹ سینیٹ کو ہدایت نہیں کرسکتی۔

    سینیٹ نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل بھی منظور کیا جبکہ تجارتی حفاظتی تدابیرآرڈیننس، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی آرڈیننس کے علاوہ نیشنل ٹیرف کمیشن بل 2015 پر متعلقہ کمیٹی کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ کے کالے دھن سے متعلق انکشافات پرسینیٹ میں آج بحث ہوگی

    ڈی جی رینجرز سندھ کے کالے دھن سے متعلق انکشافات پرسینیٹ میں آج بحث ہوگی

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے رینجرز کی کراچی میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر تحریک التواء جمع کروادی، آج سینیٹ میں بحث ہونے کی توقع ہے۔

    چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر کی تحریک التواء پر وزیرِمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا اور حکومت اس پر ایوان کومطمئن کرے گی۔

    فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کیا جارہا ہے، رینجرز کو چار ماہ کیلئے اختیارات دیئے گئے تھے لیکن دو سال گزر گئے کیا کارکردگی رہی۔

    فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ رینجرز رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں عوام کے دو سوتیس ارب روپے لوٹے جارہے ہیں اور ایک سیاسی جماعت بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اوردیگر جرائم میں ملوث ہے۔ اگرایسی بات ہے تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

    چیئرمین نے ہدایت کی کہ وزیرِداخلہ سترہ جون کوایوان میں وضاحت پیش کریں۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ "سیو دی چلڈرن ” این جی او صرف اسلام آباد میں سیل ہے، صوبوں میں کام کررہی ہے۔

  • بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سےبھارتی وزیراعظم کے بیان کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اقوام متحدہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 71 میں بھی پاکستانی فوجیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔

    سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ملک ہے لہذا سلامتی کونسل میں اسے مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے بنگلہ دیش میں دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا بیان بھارت کے منفی رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام اسلام کے رشتے سے پرے ہوئے ہیں بھارت کی دونوں برادر ممالک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    مشیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں لہذا ہم پر دہشت گردی کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔

  • شیری رحمان نے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کرادئیے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ سینٹ کی جنرل نشست عبدالطیف انصاری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    الیکشن کمیشن آفس میں سینیٹ کی نشست کی نامزد امیدوار شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں جمہور اور جمہوری قوتوں کا ساتھ دیگی 18ویں ترمیم پر عمل اسی وقت نظر آئیگا جب وسائل صوبوں کو منتقل ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ بجٹ میں رکھے تمام ہدف پورانہ کرنےکا اعتراف کرچکی جبکہ توانائی بحران ،بے روزگاری اور قرضوں کا بوجھ بڑھانے کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں نوجوانوں کے روزگار کیلئے کام کررہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے مگر شری رحمان کے مقابلے میں کسی بھی امید وار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، جس کے بعد شری رحمان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے واضح امکانات ہیں

  • سینیٹ کا اجلاس : فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کمیٹی کا قیام

    سینیٹ کا اجلاس : فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کمیٹی کا قیام

    اسلام آباد : ملک بھر میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے پورے سینیٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تین ماہ میں سفارشات تیار کرے گی۔

    سینیٹ نے چئیرمین رضا ربانی کی صدارت میں آج ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی، اسرائیلی جیلوں میں قید بارہ پاکستانیوں کے حوالے سے شاہی سید کے توجہ دلاؤ نوٹس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ انہوں نے واشنگٹن ، اردان اور اقوام متحدہ سے رابطہ کیا ہے جس کا تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر دفتر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے متعلق سعید غنی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے بتایا کہ دفتر کی منتقلی زیر غور ہے تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

    اعتزاز احسن نے ایزیکٹ کمپنی کی طرف سے جعلی ڈگریوں کے اجراء کی خبر کی طرف ایوان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جہاں کوئی برائی ہوتی ہے وہاں پاکستان کا نام آتا ہے۔ اس خبر کا نوٹس لیا جانا چاہیئے ۔

    چیئرمین نے یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا چئیرمین نے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

    راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ رمضان میں سحروافطار کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متعلقہ وزارت اس پر کام کررہی ہے ، سینٹ کا اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہو گا۔