Tag: Senaters

  • پی آئی اے کے ڈرائیورزکی حکمرانوں کے گھرپرڈیوٹیوں کا انکشاف

    پی آئی اے کے ڈرائیورزکی حکمرانوں کے گھرپرڈیوٹیوں کا انکشاف

    کراچی : حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے سینیٹرز کا پی آئی اے کے ڈرائیورز کو اپنے گھرپر ڈیوٹی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مال مفت دل بے رحم کے مصداق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن کے ڈرائیورز سینیٹرز کے گھروں میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دے دے رہے ہیں۔

    میاں صاحب کی کابینہ بھی صاحب بن گئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے موٹرٹرانسپورٹ کے 3 ڈرائیورز لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

    مذکورہ تینوں ڈرائیوروں کو تنخواہ پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے ادا کی جارہی ہے، ایک ڈرائیور سینیٹرنہال ہاشمی کے اہل خانہ سے تلخ کلامی کے بعد واپس پی آئی اے بھیج دیا گیا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیوروں کی نہال ھاشمی کے گھر پر ڈیوٹی کی اجازت اعلیٰ سطح نے دی ہے۔

  • پانامہ لیکس : سینیٹ کے اپوزیشن اراکین کا پارلیمنٹ کے باہردھرنا

    پانامہ لیکس : سینیٹ کے اپوزیشن اراکین کا پارلیمنٹ کے باہردھرنا

    اسلام آباد : سینیٹ کی کمیٹی میں حکومتی اراکین کی جانب سے پانامہ لیکس بل کی مخالفت پراپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہردھرنا دے دیا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومت نے پانامہ تحقیقات کے معاملے سے راہ فرار اختیارکی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین جاوید عباسی کے زیر صدارت ہوا جس میں وزیر قانون زاہد حامد نے اعتزاز احسن کے بل کی شق واری منظوری رکوا دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کوئی ترمیم چاہتی ہے تو نئے نام کے ساتھ نئی ترمیم لائے۔ اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ بعد ازاں تلخ کلامی کا معاملہ سڑک پر آ گیا۔

    سینیٹ کےاپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنا دیا اور پاناما بل کی مخالفت پرحکومت کےخلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر سینیٹرز اعتزاز احسن، کامل علی آغا، تاج حیدر، بابر اعوان اور شاہی سید نے حکومت پر راہ فرار کا الزام لگا یا۔ جس کے جواب میں زاہد حامد اور نہال ہاشمی نے جوابی وار کیے۔

    اپوزیشن نے اجلاس میں پاناما لیکس سے متعلق بل کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔ جسے کمیٹی چیئرمین نے معاملہ کورٹ میں ہے کہہ کر مسترد کر دیا تھا۔