Tag: senator

  • آسٹریلوی نو منتخب سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلی تقریر

    آسٹریلوی نو منتخب سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلی تقریر

    آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کی نو منتخب لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ اپنے نومولود بچے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلا خطاب کرنے پہنچ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب سینیٹر نے بچے کو گود میں لیے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کا بیٹا ان کی طاقت ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ وہ یہاں کیوں ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماؤں کے لیے انہیں کام کی جگہ ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ آسانی سے اپنے بچوں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے سکیں۔

    آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ

    سوشل میڈیا پر بھی آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کی نو منتخب لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بطور” سینیٹر ” فیصل واوڈا  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

    بطور” سینیٹر ” فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم کی صدارت میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت استغاثہ کے وکیل نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن کل تک روک دیں، کل فیصل واوڈا کیس کی سماعت ہے، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصل ووڈا کے حلف نامے کو جعلی قرار دیا ہے۔

    جس پر ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں کیوں نا اہل نہیں کیا؟ جس پر وکیل دارخوستگزار کا کہنا تھا کہ نااہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپکی درخواست کو کل کی درخوا ست سے جوڑ دیں گے۔

    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، وکیل فیصل واوڈا نے موقف دیا کہ پیپلزپارٹی رہنما قادر مندوخیل اور دیگر نے الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹ شکایت درج کی ہیں، الیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ شکایات سننے کا اختیار نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کی کارروائی روکنے سے متعلق فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

    عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

    خیال رہے فیصل واوڈا دوہری شہریت میں الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں، قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید راں نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔

  • امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    واشنگٹن : امریکا کی حکمران جماعت کی سینیٹر میک سیلی کا کہنا ہے کہ ’امریکی فضائیہ میں ملازمت کے دوران ائیر فورس کے اعلیٰ افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا‘۔

    تفسیلات کے مطابق امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کی ریاست ایریزونا سے منتخب ہونے والی 52 سالہ سینیٹر میک سیلی نے امریکی افواج میں جنسی زیادتیوں کی شرح میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے احساس شرمندگی، الجھن اور نظام پر بھروسہ نہ ہونےکے باعث جنسی زیادتی کی شکایت درج نہیں کروائی تھی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں امریکی افواج میں جنسی زیادتی کے چھ ہزار آٹھ سو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ امریکی فورسز کے اندر ریپ کیسز کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  تعدادجنسی زیادتی کے ان کیسز کی ہے جو درج ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں متاثرین ایسے ہیں جو شرمندگی کے باعث رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے۔

    باون سالہ میک سیلی جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے سینٹ کی آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں سماعت کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔

    ریپبلیکن سینیٹر کا آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ کی طرح میں میں آرمی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیکن ان متاثرین کی طرح بہادر نہیں ہوں جنہوں نے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی لیکن میں کوئی شکایت درج نہیں کی ان خواتین و مرد کی طرح جنہیں سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو قصور وار ٹہراتی ہوں میں شرمندہ اور الجھن کا شکار تھی، میں سینئر نے اپنی پوزیشن اور طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی امریکا کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے جنگ میں حصّہ لیا ہے۔

    سینیٹر میک سیلی نے 26 برس امریکی فضائیہ میں بحیثیت کرنل خدمات انجام دے کر سنہ 2010 ریٹائرمنٹ لی تھی، ریپبلیکن سینیٹر گزشتہ رکن سینیٹ منتخب ہونے سے قبل دو مرتبہ امریکی پارلیمنٹ کی رکن بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی نے پہلی مرتبہ جنسی زیادتی پر گفتگو نہیں کی، گزشتہ برس سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران جنسی زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرچکی ہیں۔

  • سرفرازبگٹی بلوچستان سے سینیٹرمنتخب ہوگئے

    سرفرازبگٹی بلوچستان سے سینیٹرمنتخب ہوگئے

    کوئٹہ: سرفرازبگٹی بلوچستان سے سینیٹرمنتخب ہوگئے، بی اے پی امیدوارکو 37 ووٹ ملے.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، اپوزیشن کے رحمت کاکڑ 20 ووٹ حاصل کرسکے.

    بلوچستان اسمبلی میں 61 میں سے57 ارکان نےحق رائے دہی استعمال کیا. یاد رہے کہ یہ نشست میرنعمت اللہ زہری کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی.

    بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر 5 امیدواروں میں مقابلہ تھا. عامر رند نے ، علاؤالدین مری اور میر غلام دستگیر نسینیٹ کی نشست کے لئے  آزاد حیثیت میں حصہ لیا، البتہ اصل مقابلہ سرفراز بگٹی اور رحمت اللہ کاکٹر میں‌تھا.

    سابق صوبائی وزیر داخلہ نے یہ مقابلہ بہ آسانی جیت لیا.

    یاد رہے کہ سرفراز بگٹی 13جنوری 2018 سے 31 مئی 2018 تک بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان  عوامی پارٹی نے بلوچستان میں اکثریت حاصل کرکے صوبائی حکومت قائم کی تھی اور جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

  • فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کراچی: پیپلزپارٹی نے فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا، نئے ترجمان کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو آصف علی زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، فرحت اللہ بابر کئی سال سے آصف علی زرداری کے ترجمان تھے، نئے ترجمان کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر نے ترجمان آصف زرداری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ آصف علی زرداری نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فرحت اللہ بابر بطور سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی فرائض انجام دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پارلیمان اپنے اختیارات کھو رہا ہے، فرحت اللہ بابر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران کہا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہورہی ہے، دوسرے اداروں نے پارلیمان پر شب خون مارا۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے، خطے میں خطرات منڈلا رہے ہیں، پاکستان کا تحفظ پارلیمان کا کام ہے، اٹھارویں ترمیم رول بیک  کرنے کی کوشش کی گئی تو صورتحال خراب ہوگی، ایسا ہوا تو پنڈورا بکس کھلے گا جسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا، فیض آباد دھرنا ہوا تو حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا احتساب صرف حکومت کا ہوتا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کے خلاف قانونی درخواست

    عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کے خلاف قانونی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماء اور سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی  درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی کے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دیے جانے والے دھکمی آمیز بیانات پر تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء نے قانونی درخواست دائر کردی۔

    پولیس کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد قومی احتساب بیورو پر جھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے ملک اور نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔

    نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    عائشہ گلالئی نے استدعا کی نہال ہاشمی کے خلاف حالیہ بیانات کی روشنی میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ عدلیہ مخالف بیانات پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل طلب کر رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نے فوج مخالف بیان دینے کی شرط پر سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔

    تحریک انصاف کی منحرف رہنماء اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے متعدد سینئر رہنماؤں کے خلاف بیان دے چکی ہیں جن کی زد میں سابق ناااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی آچکے ہیں۔

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل وہ عمران خان پر نامناسب پیغامات بھیجنے کا الزام بھی لگا چکی ہیں تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے اس حوالے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب بیورو کریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم بن گئی ہے: اعتزاز احسن

    پنجاب بیورو کریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم بن گئی ہے: اعتزاز احسن

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے منظور نظر افسران ان کا ساتھ دے رہے ہیں، پنجاب بیورو کریسی شریف بردران کی ذاتی ملازم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ افسران ملک سے غداری اور شریفوں سے وفاداری کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان احد چیمہ کی گرفتاری پر چلا رہے ہیں، مجھے کسی نے بتایا کہ یہ طوطے کی طرح بولے گا، احد چیمہ نجی کمپنی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی تالا بند کرنے والے افسران کے خلاف کچھ نہیں کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نوازشریف، مریم نوازکے ساتھ ہے‘ اعتزاز احسن

    ان کا کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈ رنگ سے زیادہ سنگین جرم ہے، تنخواہ آپ لیں نہ لیں لیکن غیر ملکی کمپنی کا ملازم ہونا ہی جرم ہے، نواز شریف کو صرف نااہل کیا گیا ہے میں تو کہتا ہوں آرٹیکل 6 لگانا چاہیے تھا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں میں نہیں نواز شریف وزیر اعظم ہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ طلال چوہدری، دانیال عزیز کو پکڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، نواز شریف قانون کے بند کمرے میں قید ہیں، جسٹس بشیر کے پاس سزا دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں، کیلیبری فونٹ سے متعلق گواہ کے بیان کا انہیں فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن پیسہ کہاں سے آیا؟ منی ٹریل جو کہ اصل مسئلہ ہے جس پر انہوں نے ابھی تک کچھ پیش نہیں کیا۔

    نواز شریف نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن

    سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگی امید واروں کو آزاد قرار دینا چیلنج ہوسکتا ہے جس سے وہ اپنے آپ کو مظلوم ثابت کر رہے ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلٹ سسٹم کر دینا چاہیے تاکہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بی بی کی شہادت ہوئی تو پورے ملک میں آگ لگی ہوئی تھی لیکن اس وقت بھی آصف زرداری نے پاکستانی کھپے کا نعرہ لگایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پیپلز پارٹی سینٹ میں پہلی ہندو خاتون کو منتخب کرانے کے لیے متحرک

    پیپلز پارٹی سینٹ میں پہلی ہندو خاتون کو منتخب کرانے کے لیے متحرک

    کراچی: پیپلزپارٹی نے تھر کی ہندو خاتون کو سینیٹ کا ٹکٹ الاٹ کردیا، کرشنا کئی برس سے تھر کی خواتین کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے تھر کی نچلی ذات کی خاتون کو سینیٹ کا ٹکٹ الاٹ کردیا، کرشنا کولھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرشنا کولھی کو ٹکٹ جاری کیا۔

    کرشنا کا تعلق برطانوی سامراج کیخلاف لڑنے والے روپلو کولھی  خاندان سے ہے اور کولھی قبیلے کے ایک غریب خاندان میں فروری 1979 میں پیدا ہوئیں، وہ اور انکے اہلخانہ تین سال تک وڈیرے کی نجی جیل میں قید رہے ، نجی جیل سے رہائی پانے کے بعد تھر کی عورت کیلئے جدوجہد شروع کی تھی۔

    کرشنا کی 16 سال کی عمر میں لال چند سے شادی ہوگئی تھی، شادی کے وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں تاہم ان کے شوہر نے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی اورکرشنا نے  2013 میں سوشیالوجی میں سندھ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

    ننگرپارکر کی انتیس سالہ کرشنا سماجی کارکن ہے، اور کئی برس سے تھر کی خواتین کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے۔

    اگر کرشنا کماری نگراں ضلع سے انتخاب جیت لیتی ہیں تو مسلم اکثریت پاکستان میں سینیٹر بننے والی پہلی ہندو خاتون ہوگی۔

    خیال رہے یہ پہلا موقع ہیں جب کسی پارٹی نے سینیٹ سیٹ کیلئے ہندو خاتون کا انتخاب کیا ہو۔

    واضح رہے پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی پاکستان کوکئی خواتین لیڈر فراہم کر چکی ہے، جن میں  بینظیر بھٹو، پہلی خاتون وزیراعظم، فہمیدہ مرزا نیشنل اسمبلی کے پہلے خاتون اسپیکر، حنا ربانی کھر پہلی خاتون خارجہ وزیر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قوم شہدائےاےپی ایس کونہیں بھول سکتی ، شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    قوم شہدائےاےپی ایس کونہیں بھول سکتی ، شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے،شہدائے اےپی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اے پی ایس شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے قوم شہدائے اے پی ایس کونہیں بھول سکتی، شہدائے اے پی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بھاری نقصان اٹھایا، دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہونگی۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت کودہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ نہیں رکھناچاہئے، جماعتوں کودہشتگردوں کےنظریات کا محافظ نہیں بننا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےعسکری وسول قیادت کیساتھ ہیں، قوم کو اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلین سینیٹر کی برقع پہن کرسینیٹ آمد

    آسٹریلین سینیٹر کی برقع پہن کرسینیٹ آمد

    کینبرا: آسٹریلوی دائیں بازو سے وابستہ خاتون سینیٹر پالین ہینسن برقع پہن کراس وقت سینیٹ آگئیں جب ان کی پارٹی برقع پر پابندی کے خلاف ووٹ دینا چاہتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی دائیں بازو کی جماعت ’ون نیشن‘ سےکی رکنِ پارلیمان پالین ہینسن سینیٹ میں برقع پہن آ گئیں جب وہ سینیٹ میں آئیں تو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اُن کا استقبال کیا۔

    آسٹریلوی سینیٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا کہ نہیں سینیٹر ہینسن، ہم برقعے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

    پالین ہینسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج کل کے جدید آسٹریلیا میں عوامی مقامات پر چہرے کو پورا ڈھکنا بڑا مسئلہ ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔‘

    اٹارنی جنرل جارج برینڈس نےخاتون سینیٹر کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا یہ اقدام مذہبی تنظیموں کو ناگوار گزر سکتا ہے۔


    جرمنی میں خواتین کےنقاب پہننے پرپابندی


    یاد رہے کہ رواں سال اپریل کو جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین پردوران ملازمت نقاب پہننے پرپابندی کا قانون منظورکیا گیا تھا۔


    آسٹرین صدر نے نقاب پہننے اور قرآن تقسیم کرنے پر پابندی کی منظوری دے دی


    واضح رہے کہ رواں برس جون میں یورپی ملک آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے خواتین کے نقاب کرنے اور عوام میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے پر عائد پابندی کی منظوری دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں