Tag: Senator Aitazaz Ahsan

  • یہ ماننے کو تیار نہیں کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

    یہ ماننے کو تیار نہیں کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ زینب کیس میں صرف عمران ملزم نہیں، ہوسکتا ہے کوئی گروہ ملوث ہو، میں فقط کسی ایک شخص کے ملوث ہونے کو نہیں مانتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجرم عمران کو گرفتار کر کے دیگر افراد کے ملوث ہونے پر مٹی ڈال دی گئی، گنجان آبادی میں 8 بچیوں کے ساتھ صرف ایک شخص زیادتی کی وارداتیں نہیں کرسکتا۔

    زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے زینب کیس میں گرفتار ایک شخص اور اس کی سزا کو مان لیا، اس کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہو یہ ماننے کے لیے تیار نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجرم عمران کی گرفتار پر جشن منایا، قوم نے دیکھا شہباز شریف گرفتاری پر مبارکباد لے رہے تھے۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، عمران اکیلا نہیں بلکہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے، زینب قتل کیس میں ملوث عمران عالمی گینگ کا حصہ تو نہیں البتہ اُس کے ساتھ اور بھی افراد شریک ہیں۔

    زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

    یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اعتزازاحسن کوہ قاف کی شہزادی ہیں، راناثناءاللہ

    اعتزازاحسن کوہ قاف کی شہزادی ہیں، راناثناءاللہ

    اسلام آباد : پنجاب کےوزیرقانون راناثناءاللہ نےاعتزاز احسن پرالزامات اورطنز کی برسات کردی۔ رانا ثناء اللہ نےاعتزازاحسن کو کوہ قاف کی شہزادی قراردےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکارکےخلاف سرگرم اعتزازاحسن لیگیوں کےنشانےپر آگئے، پانامہ لیکس پر حکومتی دفاع کرنے والے وزراء میں پنجاب کے صوبا ئی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آگے آگے ہیں.

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں جہاں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا بھر پور دفاع کرنے کی کوشش کی۔ وہیں مخالفین پر اپنے مخصوص انداز میں طنز کے نشتر بھی برسائے۔

    پیپلز پارٹی کےاندرونی معاملہ پرٹانگ اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کےپارٹی چھوڑنےکی وجہ اعتزازاحسن ہیں، پیپلزپارٹی کاپنجاب میں باب بندہورہا ہے۔

    راجہ ریاض کے پی ٹی آئی میں جانے میں اعتزازاحسن ملوث ہیں۔ انہوں نے اعتزاز احسن کوکوہ قاف کی شہزادی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اب وہ سات ہزار سوالوں کی بات کررہے ہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کا ایجنڈا ہے وہی اعتزاز احسن کا ایجنڈا ہے.

    وزیرقانون پنجاب نے اپنے قائد کا دفاع کرتے ہو ئے کہا کہ ہر آف شور کمپنی بنانے کا مقصد غلط نہیں ہو تا۔ اپوزیشن ملکی ترقی نہیں چاہتی۔ لیکن حکومت سی پیک سمیت اپنے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی۔

     

  • کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔

     تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی صورتحال، بلدیاتی  الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے ۔

     پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنوں کو کہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی اور بارہ جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر گفتگو کی۔

  • پیپلزپارٹی کی قیادت کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں، اعتزا احسن

    پیپلزپارٹی کی قیادت کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں، اعتزا احسن

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزا احسن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے نظام کو آئینی دائرہ کار میں لانے کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیئر وکلاء کا پیر کے روز اجلاس ہوگا، حکومت سمجھتی ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں عمل در آمد پرسول عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے حوالے سے پی پی پی لاہور کی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعتزا احسن نے کہا کہ جتنی دہشت گردی کا شکار پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن رہے ہیں اتنا کوئی نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو فوجی عدالتوں کے قیام پر سخت تحفظات ہیں، لیکن تحفظ پاکستان آرڈیننس پر عمل در آمد کی صورت میں بتایا گیا کہ سول عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    چوہدری اعتزاز نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے پیر کے روز وکلاء کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس سےپیپلز پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل چوہدری غلام عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • عمران خان نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا،اعتزازاحسن

    عمران خان نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا،اعتزازاحسن

    لاہور: سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پلان سی ،دے کے پلان اے اور، بی کی ناکامی کو تسلیم کر لیا ہے۔رحمان ملک نے کہا ہے کہ جلسہ بند کر کے دکھائیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت سے قبل لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نےکہاکہ عمران خان کے پلان سی سے بھی کچھ نہیں ہونے والا۔

    اس موقع پرسینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  اگر پی پی ورکز کو کہہ دیا تو کوئی جلسہ نہیں کر سکتا،جلسہ بند کر کے بتائیں گے ،اس موقع پر نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ اس وقت اکیلےہیں تو عمران خان ہیں۔

    پاکستان پپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پی پی کو پنجاب میں کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے، اعتزازاحسن

    پی پی کو پنجاب میں کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی جانب سے نوازشریف کی حمایت پراختلاف سامنے آسکتے ہیں۔ سیاست میں نئی کلاس متعارف کرانے کا سہرا تحریک انصاف کے سرہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نےکہا کہ تحریک انصاف نےسیاست میں ایک نئے طبقے کومتعارف کرایاہے،اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران پر مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں۔

  • چوہدری نثار نے اعتزاز احسن کو قبضہ گروپ کا ترجمان قرار دیدیا

    چوہدری نثار نے اعتزاز احسن کو قبضہ گروپ کا ترجمان قرار دیدیا

    اسلام آباد :چوہدری نثار نے اعتزاز احسن کو قبضہ گروپ کا ترجمان قرار دے دیا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جو شخص سیاست کو تجارت سمجھے اور سیاست کے پردے میں ذاتی مفادات حاصل کرے، ان کے دل میں ایسے شخص کی کوئی عزت نہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی ایل پی جی کے کوٹے سے لے کر مخصوص ٹائیکون کے جہازوں کے استعمال تک ایک لمبی کہانی ہے۔ جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔