Tag: Senator Azam swati

  • بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کر دیے

    بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کر دیے

    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس کے کیس میں آج بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کر دیے۔

    کیس کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے، سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات پہلے جب کہ 3 آج ختم کر دیے گئے۔

    اس سے قبل آج اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، جس میں نئے جج کی تعیناتی کے باعث دوبارہ دلائل کا آغاز ہوا۔

    اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا، توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں، زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، انھوں نے کہا کہ 75 سال کے شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔

    اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، لیکن ان کا تبادلہ کر دیا گیا، جس کے بعد جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

  • پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات  ختم کردیئے

    پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات ختم کردیئے

    لاڑکانہ : پولیس نے سندھ کے دو تھانوں میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کردیئے ، اعظم سواتی تاحال قمبر پولیس کی حراست میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں نصیرآباد اور وارہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

    وکیل اعظم سواتی نے بتایا کہ اعظم سواتی پر 2 تھانوں میں درج مقدمات ختم کردیئے گئے ہیں،لاڑکانہ میں ایک اور کشمور میں درج 2 مقدمات بھی ختم کئےجاچکے ہیں۔

    وکیل رؤف کورائی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے 3 اضلاع میں مجموعی طور پر 5 مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی مکمل ہوچکا ہے ، وہ تاحال قمبر پولیس کی حراست میں ہے۔

    خیال رہے متنازع ٹویٹس کیس میں گرفتارسینیٹراعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق درخواست کافیصلہ آج سنایا جائے گا۔۔

    اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، پراسیکیوٹر راجہ رضوان کے معاون وکیل نے گزشتہ روز فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی تھی۔

  • سینیٹر اعظم سواتی سندھ منتقل

    سینیٹر اعظم سواتی سندھ منتقل

    کوئٹہ: سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اعظم سواتی پر ملک بھر میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بلوچستان میں گرفتاری و رہائی کے حکم کے بعد انھیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں 13 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا، وکیل اقبال شاہ کے مطابق اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے سرکاری طیارے میں منتقل کیا۔

    بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم بلوچستان پولیس نے رہائی سے پہلے ہی اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤسز سربمہر کردیئے

    دوسری طرف اسلام آباد انتظامیہ نے اعظم سواتی کے چار فارم ہاؤس سیل کر دیے ہیں، سی ڈی اے نے فارم ہاؤسز سے غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فارم ہاؤسز پر غیر قانونی تعمیرات 7 دن میں گرائی جائیں، تعمیل نہ ہونے پر سی ڈی اے از خود تعمیرات گرا دے گی۔

  • سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤسز سربمہر کردیئے

    سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤسز سربمہر کردیئے

    اسلام آباد : کیپپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے فارم ہاؤسز سربمہر جبکہ ان کی اہلیہ کو نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق فارم ہاؤسز میں غیرقانونی تعمیرات پر سی ڈی اے نے اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس جاری کردیے ہیں جبکہ نوٹس پر عمل نہ کرنے پر اعظم سواتی کے فارم ہاؤسز کو سیل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کا فارم ہاؤس نمبر71سیل کیا گیا، اس کے علاوہ فارم ہاؤس13،34 اور35 کو بھی سیل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے دیگر فارم ہاؤسز سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کیلئے نوٹس بھی جاری کیا ہے، اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فارم ہاؤسز میں دو بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیرقانونی طور پر بنائے گئے، 7روز کے اندرغیرقانونی تعمیرات کو گرایا جائے، بصورت دیگر فارم ہاؤس خالی کیا جائے۔

    نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر سی ڈی اے ازخود تعمیرات کو گرادے گا، نوٹس پرعمل نہ ہونے کی صورت میں سی ڈی اے بھاری جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے۔

  • انصاف کیلئے ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، اعظم سواتی

    انصاف کیلئے ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، اعظم سواتی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری دور میں ایک سینیٹر کو ماورائے آئین و قانون تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسا لیڈردیا ہے جس کی وجہ پاکستانی قوم درحقیقت ایک قوم بن چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری دور میں سینیٹر کو ماورائے آئین و قانون تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کسٹوڈین ٹارچر پر اعلیٰ عدلیہ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

    سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا نمائندگان پر بھی بدترین تشدد کیا گیا، ایوان بالا کے نمائندے کو حراست میں لے کر برہنہ کیا گیا اورتشدد کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کون تھے جنہوں نے عمران خان کے اس سپاہی کو گرانے کی کوشش کی، اللہ نے پاکستان کو ایسا لیڈر دیا ہے جس کی وجہ سے قوم ایک قوم بن چکی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوری دور میں سینیٹر کو ماورائے آئین وقانون تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو میرے ساتھ سلوک کیا گیا انصاف کے ہر فورم پرجاؤں گا۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، صحافیوں نے کیا جرم کیا ہے جس کی پاداش پر ایسی سزائیں دی جارہی ہیں۔

    تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ جمہوریت اور اقتدار اس طریقے سے نہیں چل سکتے، سینئر پارلیمنٹیرینز کو انصاف نہیں مل سکتا تو عدل کا نظام ختم ہوچکا ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اہلکار رات کی تاریکی میں اعظم سواتی کے گھر میں وارنٹ کے بغیر دیواریں پھلانگ کرگئے، چھوٹے بچوں کے سامنےاعظم سواتی پر تشدد کیا گیا۔

    اعظم سواتی کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے کسی بڑے آدمی پر تنقید کردی تھی، پہلے تو پوچھا جائے کہ اعظم سواتی کو کس کے حوالے کیا گیا تھا؟ وہ کون تھے جنہوں نے برہنہ کرکے اعظم سواتی پر تشدد کیا ایسے ہی شہبازگل اور صحافی جمیل فاروقی کے ساتھ بھی سلوک کیا گیا۔