Tag: senator-faisal-vawda

  • سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری لےکر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی ملاقات کے بارے میں ڈھائی ماہ پہلے بتا دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کسی قسم کا ذکر نہیں آئیگا اور سپہ سالار پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری بھی لےکر آرہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی پی ٹی آئی پاکستان بن گئی ہے، کسی نے اگر اچھا اقدام کیا تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی کیا جو کہ اچھا اقدام ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 4 یا 8آدمیوں کی بات نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی بات ہے، 8 آدمی نا پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ملک کی۔

    https://urdu.arynews.tv/trumps-lunch-in-honor-of-coas-asim-munir-cabinet-room/

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • ‘مریم نواز نے نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا’

    ‘مریم نواز نے نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا’

    اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے بیان کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، مریم نواز نےکہا نواز کو کل بلا لوں؟ یعنی کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا، یہ عدالت کی توہین ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہونے کی شرط یہ ہے کہ جج اورفیصلےان کی مرضی کے ہو، چوری معاف ہو اور وزیراعظم کی کرسی پربٹھا دیں پھرسب ٹھیک ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے بڑے بڑے منصوبے بنائے، بجلی کے بڑے منصوبے لگائے اور موٹرویزکا جال بچھادیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کونواز شریف لیڈ کریں گے، نوازشریف کو انصاف ملےگا تو شام کی فلائٹ سے واپس بلالیں گے۔