Tag: senator rehman malik

  • ہماری کوئی حیثیت نہیں؟سینیٹر رحمان ملک کا اجلاس سے بائیکاٹ

    ہماری کوئی حیثیت نہیں؟سینیٹر رحمان ملک کا اجلاس سے بائیکاٹ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہماری ہی بات نہیں سنی جاتی، لہٰذا ایسے سینیٹ کے اجلاس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر سینیٹر رحمان ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہماری ہی بات نہیں سنی جاتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں بات نہ سنی جائے وہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں،میں اب یہاں نہیں بیٹھوں گا، جس کے بعد رحمان ملک نے سینیٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا، واک آؤٹ کے لیے رحمان ملک نے اے این پی کے سینیٹر شاہی سید کو بھی دعوت دی۔

    اس موقع پر کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ آپ ناراض ہوکر مت جائیں واک آؤٹ کا فیصلہ صحیح نہیں، بعد ازاں کمیٹی ممبران رحمان ملک کو منا کر واپس کمیٹی میں لےآئے۔

    واضح رہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بھرتی کیے جانے والے 6 سو افراد بلیک لسٹ ہوئے ہیں، 17سو سے زائد افراد کی ڈگریوں کی تصدیق کا مرحلہ جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مزید لوگوں کے کاغذات اور اسناد جعلی نکلنے کا امکان ہے۔

    امریکا نے 5 برس تک مودی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں رکھا، رحمان ملک

    سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کا سرجیکل آپریشن ہونا چاہیے، کشمیر کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، کشمیر کے لیے ہمیں الگ طرز کی پالیسی اپنانی ہوگی، پاک افواج بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام امریکا نے پانچ سال تک دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے رکھا، امریکی سینٹرز بتائیں کہ مودی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے کس نے نکالا؟

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے بنگلا دیش میں تسلیم کیا ہے کہ مکتی باہنی بھارت نے ہی بنوائی تھی۔

  • بھارتی وزیراعظم کا رویہ نوازشریف سے توہین آمیز تھا، رحمان ملک

    بھارتی وزیراعظم کا رویہ نوازشریف سے توہین آمیز تھا، رحمان ملک

    اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم کے غیرسفارتی رویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نےوزیراعظم نوازشریف کااستقبال سفارتی آداب کے منافی کیا۔

    اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رویہ حقارت آمیز تھا، نواز شریف سے ملاقات کے وقت نریندر مودی نے سفارتی اصولوں کو نظر انداز کیا اور ان کی جانب آتے پاکستانی وزیراعظم کے لئے چند قدم تک آگے نہ بڑھائے۔

    انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کا استقبال نہ کرکے اپنی برتری اور خود کو بادشاہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے1971میں پاکستان توڑ کر بنگلادیش بنایا، مودی کو یاد ہونا چاہئے کہ یہ  1971نہیں 2015ہے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ نریندرمودی پاکستان کےعوام کو کمزور نہ سمجھیں۔ حکومت کو بھارتی وزیرِاعظم کے رویہ پر احتجاج کرنا چاہیئے۔

  • پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اس وقت تک داعش کا پاکستان میں وجو دعمل میں آچکا ہے، یوسف سلفی نامی شخص پاکستان میں داعش کا سربراہ ہے ۔

    لاپتہ افراد کے کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، حکومت نے ہمارے خط کا جوا ب نہیں دیا تو کوئی بات نہیں مگر دونوں فریقین مذاکرات شروع کر دیتے ہیں تو سیاسی جرگے کی کامیابی ہے ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آر ٹیکل 6 کے کیس کا پنڈروہ بکس مزید کھولا گیا تو اس میں مزید اور نام بھی سامنے آئیں گے، حکومت کو دوبارہ سے تحقیقات کرالینی چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا، جمہوریت کی بقاء کے لیے پارلمینٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ چند روز میں بتاؤں گا کہ داعش کے کہاں کہاں اجلاس ہوچکے ہیں۔