Tag: Senete

  • آئرلینڈ: سینیٹ نے اسرائیلی اشیاء پر پابندی کی تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا

    آئرلینڈ: سینیٹ نے اسرائیلی اشیاء پر پابندی کی تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا

    ڈبلن : آئرلینڈ کے ایوان بالا نے خاتون سینیٹر کی جانب سے اسرائیلی منصوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جسے اسرائیل نے خوفناک اور انتہا پسندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے ایوان بالا میں آزاد سینیٹر کی جانب سے آئرلینڈ میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بننے والی تمام اشیاء کی درآمدات پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کی متفقہ طور پر ملک کی حکمران جماعت سمیت دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئرش سینیٹ کی جانب سے خاتون سینیٹر کے مجوزہ قانون کی منظوری کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے آئرش سینیٹ کے مذکورہ قانون کو ’خوفناک اور انتہا پسندانہ اقدام‘ قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب فلسطین کی آزادی پسند تنظیموں نے آئرلینڈ کے اسرائیلی منصوعات پر پابندی عائد کیے جانے اقدام کو خوب سراہا ہے اور اسے آئرش سینیٹ کا مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرش حکومت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایسا قدم اٹھانے سے یورپی یونین کے مابین تجارتی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ اس سے قبل کسی بھی یورپی یونین کے رکن ملک نے تنہا اس طرح کا کوئی اقدام نہیں کیا۔

    آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات اٹھانے سے خطے میں آئرلینڈ کی حکومت کے اثر و رسوخ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئرش سینیٹ میں ’کنٹرول آف اکانومک ایکٹیویٹی‘ کے نام سے پیش کی جانے والی تجویز کو 45 میں سے 5 ارکان نے ووٹ دے کر حمایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد سینیٹ کمیٹی مجوزی قانون کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی حکومت کی کوشش ہے کہ سینٹ کمیٹی میں مذکورہ تجویز کو قانون کا حصّہ نہ بننے دیا جائے۔

    آئرلینڈ کی آزاد سینیٹر فرانسس بلیک کا کہنا ہے کہ ’فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب اسرائیلی آبادیاں بنانا ’جنگی جرم‘ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی جرائم کا معاملہ سب پر واضح کردیا ہے تاہم ابھی بھی لمبا فاصلہ طے کرنا باقی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ اور اس کی عوام ہمیشہ انسانی حقوق اور بین الااقوامی قوانین کی پاسداری کرے گا اور انصاف کا ساتھ دے گا۔

    آئر لینڈ کے وزیر خارجہ نے غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’خاتون سینیٹر کی تجویز اور سینیٹ کے فیصلے کا مکمل احترام کا قائل ہوں، پھر بھی ملکی مواد کی خاطر مجوزہ قانون سے متفق نہیں ہوسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں گذشتہ ماہ عہدوں میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ تصدیق کردی۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ کی جانب سے پومیو پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ مائیک پومپیو کی مسلمان مخالف مہم میں مصروف رہے ہیں۔

    امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل  میں 57 سینیٹرز سے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے پر میرے اور ریکس ٹیلرسن سے درمیان اختلافات ہوگئے ہیں۔

    جس کے بعد امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ٹویٹر پر بیان دیا تھا کہ انہیں ہٹانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے، البتہ ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں عمدہ خدمات انجام دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی سربراہی کے لیے مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی گینا ہاسپل لیں گی۔ گینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے بھی گریز کیا تھا، البتہ ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ فیصلہ سامنے آیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیٹرول بحران کے ذمہ دارعوام اورمیڈیا ہیں، خاقان عباسی کی نرالی منطق

    پیٹرول بحران کے ذمہ دارعوام اورمیڈیا ہیں، خاقان عباسی کی نرالی منطق

    اسلام آباد : پیٹرول بحران پرسینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس۔پیٹرول بحران کےذمےدار میڈیا اور عوام کو قرار دیدیا گیا۔وزیر پیٹرولیم نے نرالی منطق پیش کردی۔سینیٹرز نےتحقیقات پارلیمانی کمیشن سےکرانےکا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران پرسینیٹ کی خزانہ،پیٹرولیم اورپانی وبجلی کی قائمہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں شاہدخاقان عباسی اور سینیٹرمولابخش چانڈیو کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

    اجلاس میں وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نےنرالی منطق پیش کرتےہوئےکہا کہ پیٹرول بحران کےذمےدار میڈیا اور عوام خود ہیں۔

    چئیرمین اُوگرا نے اعتراف کیاکہ بحران کےدوران پیٹرول 200سے 300لیٹر فروخت ہوا۔ چیئرمین اوگرا سعید خان اجلاس میں وضاحتیں پیش کرتےرہے،جبکہ سینیٹرز نے وزیرپیٹرولیم اور حکومت کو خوب آڑےہاتھوں لیا۔

    سینیٹرزاہد خان کاکہنا تھاکہ ہم حکومت کےجوابات سےمطمئن نہیں۔اجلاس کی تفصیلی رپورٹ تیس جنوری کوسینیٹ میں پیش کریں گے۔

  • شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    سینٹرحاجی حمیداللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایاکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ پانچ مرلہ کے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    صدیق الفاروق کاکہناتھاکہ ملک بھر میں متروکہ وقف املاک کی کتنی زمینوں پر قبضہ ہے اس کا مکمل ریکارڈ ہی مو جود نہیں،جو از خود زمین واپس کر دے اس سے اب تک کا کرایہ وصول نہیں کریں گے۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چھ سالوں میں دو لاکھ اکہتر ہزار سے زائد یاتری پاکستان آئے راجہ رنجیت سنگھ کی برسی سمیت چھ تہوارو ں پر سکھوں اور ہندؤں کو پاکستا ن آنے کی اجازت ہے۔

    پنجہ صاحب میں شمشان گھاٹ بنایا جائے گاجبکہ کراچی میں گردوارے کیلئے زمین بھی الاٹ کی جارہی ہے ، کمیٹی نے سفارش کی متروکہ وقف املاک کی لیز پر دی جانے والی زمینوں کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھا یا جائے۔