Tag: Senior Citizens

  • پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کا طریقہ

    پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کا طریقہ

    ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پہلے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی  ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمام شہری اپنے گھر کے بزرگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے ان کا نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

    رجسٹریشن کروانے کے لیے سب سے پہلے اپنے بزرگ کا تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر ڈبل ون ڈبل سکس پرایس ایم ایس کریں۔

    اس کے علاوہ شہری مزید معلومات، طریقہ جاننے اور رجسٹریشن کے لئے اس ویب سائٹ کا بھی وزٹ کریں۔
    https://nims.nadra.gov.pk

    ویکسی نیشن کیلئے شہری کو پن کوڈ کے ساتھ جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا، ویکیسن دستیاب ہوتے ہی مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا، جس کے بعد درخواست گزار کو اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ہمراہ بتائے گئے ویکسین سینٹر جانا ہوگا۔

    اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کے بعد بزرگ شہری کو ویکسین لگادی جائے گی اور شہری کو ویکسی نیشن کرانے کا تصدیقی ایم ایس ایس بھی موصول ہوگا، بزرگ شہری اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے خود بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں "واک ان کورونا ویکسی نیشن” کی سہولت 16 مارچ سےدستیاب ہوگی، 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا بزرگ شہریوں کو ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ

    ذرائع نے بتایا ہے کہ "واک ان ویکسی نیشن” سہولت کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم ساٹھ  تا70سالہ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔

  • بھارت میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، بزرگوں کو کچرا گاڑی میں بھر دیا گیا، دردناک ویڈیو

    بھارت میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، بزرگوں کو کچرا گاڑی میں بھر دیا گیا، دردناک ویڈیو

    اندور : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں میں حیرت اور غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔

    مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بلدیہ کا غیر ذمہ دارانہ چہرہ اس وقت سامنے آیا جب بے سہارا اور ضعیف العمر افراد کو ایک کچرا گاڑی میں جانوروں کی طرح بھر کر شہر کے باہر چھوڑنے کی کارروائی کی جارہی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ بلدیات کی کچرے کی گاڑی جب بزرگوں کو جانوروں کی طرح بھر کر شہر سے دور چھوڑنے جارہی تھی اس دوران مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، لوگوں کو ویڈیو بناتے دیکھ کر  بلدیہ کے عملہ نے ان بزرگوں کو گاڑی میں واپس بھرا اور چلے گئے۔

    ویڈیو بنانے والے راجیش جوشی نامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اندور میونسپل کارپوریشن کے  ملازمین کچرا گاڑی میں کچھ بزرگوں کو بھر کر لائے تھے جن کو وہ یہاں اتار رہے تھے، ان بزرگوں کی جسمانی حالت بہت خراب تھی اور  وہ سب  بوڑھے اور کمزور تھے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ جب میں نے عملے سے پوچھا کہ ان کو یہاں کیوں لائے ہو تو کہنے لگے کہ ہمیں سرکار کا حکم ہے کیونکہ یہ لوگ اندور  میں پریشانی کھڑی کر رہے ہیں اور گندگی بھی پھیلا رہے ہیں ۔ جس کے بعد ہم نے بلدیہ کی گاڑی رکوائی اور تمام بزرگوں کو گاڑی میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا۔

  • علاج معالجے کیلئے آزادی کارڈ ، سینئر سٹیزن کیلئے بڑی خبر

    علاج معالجے کیلئے آزادی کارڈ ، سینئر سٹیزن کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے سینئر سٹیزن کو علاج معالجے کیلئے آزادی کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا، آزادی کارڈ بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسپتالوں میں سینئرسٹیزن کو علاج میں 25 فیصد رعایت نہ دینے پر درخواست ہوئی ، محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا۔

    جس میں بتایا گیا کہ سینئرسٹیزن کیلئے آزادی کارڈ بنا رہے ہیں، آزادی کارڈ بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، محکمے نے نادرا سمیت دیگرحکام سے بھی اجلاس کیے ہیں۔

    بیرسٹر یحییٰ اقبال نے کہا سینئرسٹیزن کو شناختی کارڈپر بھی علاج میں رعایت دی جا سکتی ہے ، شناختی کارڈمیں شہری کی عمرواضح لکھی ہوئی ہے، نجی اسپتال سینئرسٹیزن کوعلاج میں25 فیصد رعایت دینے کے پابند ہیں۔

    نجی اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی کارڈ کے بغیر کسی کورعایت نہیں دے سکتے، جس پر وکیل نے کہا آزادی کارڈ جس کے پاس ہوگا ان کو قانون کے مطابق رعایت دی جائے گی۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے سینئرسٹیزن کو علاج میں 25فیصد رعایت نہ دینے پر درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • پی آئی اے کا سینئر سٹیزنز  کیلئے بڑی  رعایت کا اعلان

    پی آئی اے کا سینئر سٹیزنز کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

    کراچی : قو می ایئر لائن نے سئینر سیٹزن کے لئے اپنے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قو می ایئر لائن پی آئی اے نے سینئرسٹیزنز کیلئےاندورن ملک پروازوں میں10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ، پی آئی اے نے دیگر پروازوں پر بھی رعایت کا اعلان کیا۔

    سکھر سے کراچی اآنے والی پرواز کا یکطرفہ سات ہزار نو سو مقرر، سکھر سے اسلام آباد کےلئے دس ہزار روپے جبکہ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے لئے بیس فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینڈا سے پاکستان اآنے والے مسفروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کااعلان کیا گیا تھا ، ،ترجمان نے کہا تھا پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرایا تھا ، جس کے مطابق 20 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ 7400روپے اور دو طرفہ کرایہ13500کیا گیا جبکہ 35 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ8400روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے کردیا گیا تھا۔

  • پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت  ختم

    پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت ختم

    کراچی : پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے معذور افراد اور سینئر سیٹیزن سے ان کا حق چھین لیا اور اندرون اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں پررعایت ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سینئر سٹیزن اور معذور افراد کیلئے اندرون اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں پر خصوصی رعایت ختم کردی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے ایک خط کے ذریعے اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے تمام اسٹیشنز پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سینئر سیٹیزن اور معذوروں کو ٹکٹوں پر رعایت نہیں دی جائے گی۔

    پی آئی اے نے نوٹیفکیشن کے ذریعے یکم فروری سے تمام سہولت ختم کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :  پی آئی اے کا ملازمین کی طبی سہولیات آؤ ٹ سورس کرنے کا فیصلہ


    پی آئی اے سالہ سال سے سینئر سٹیزن کو دس سے بیس فیصد ٹکٹوں پر رعایت دیتی تھی اورمعذور افراد کیلئے چالیس فیصد رعایت تھی۔

    ذرائع کے مطابق رعایت ختم ہونے سے سینئر سٹیزن اور معذور افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، انھوں نے وزیر اعظم اور صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ معذوروں اور سینئر سٹیزن کا کوٹہ پی آئی اے میں بحال کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔