Tag: Seoul

  • موسمیاتی تبدیلی، سیئول پر ’لو بگ‘ کا حملہ

    موسمیاتی تبدیلی، سیئول پر ’لو بگ‘ کا حملہ

    سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور اس کے آس پاس علاقوں پر کالے کیڑوں جنھیں ’’لو بگ‘‘ کہا جاتا ہے نے یلغار کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق سیئول میں لَو بَگ نامی سیاہ رنگ کے پتنگوں نے ہائیکنگ ٹریلز پر ڈیرے ڈال دیے ہیں، اور آنے جانے والے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کیڑوں کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے۔

    سیئول لو بگ جنوبی کوریا

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائکنگ کرنے والوں کو ایک عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ان پر ’لو بگ‘ کہلائے جانے والے لاکھوں کالے پروں والے کیڑوں نے دھاوا بول دیا۔

    دیکھنے پر لگتا تھا جیسے کوئی سیاہ قالین بچھا ہے، کچھ لوگوں نے اِن لو بگز کو بھگانے کے لیے مچھر مارنے والی الیکٹرک ریکٹ استعمال کیے، خیال رہے کہ لو بگ کا نام ان کیڑوں کو جوڑوں میں اڑنے کی و جہ سے دیا گیا ہے، مادہ اور نر کیڑے ملن کے دوران ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اڑتے ہیں۔

    سیول میٹروپولیٹن علاقے میں موسم گرما کے دوران گرم آب و ہوا کی وجہ سے کیڑوں کی تعداد میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے، جب سے درجہ حرارت بڑھنے لگی ہے ان کیڑوں کے بارے میں شکایات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

  • سیؤل میں گاڑی نے راہ گیروں کو کچل دیا، 9 ہلاک، 4 زخمی

    سیؤل میں گاڑی نے راہ گیروں کو کچل دیا، 9 ہلاک، 4 زخمی

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں گاڑی نے فٹ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے دو گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچلا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے مقام میں پولیس اہلکار ایک شخص کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں علی راج پور ضلع کے والپور علاقے میں آج صبح میاں بیوی نے 3 بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی راجیش ویاس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق گھر میں پانچوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں۔ واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب راکیش کے چچا صبح اس کے گھر پہنچے۔

    رپورٹس کے مطابق راکیش کے چچا نے پولیس کو تمام معاملے کی اطلاع دی، پولیس نے پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ کے لئے بھجوادیا ہے۔

    ماں کے قاتل نے جیل سے آتے ہی چھوٹے بھائی کو بھی قتل کر ڈالا

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا کہ آیا یہ سازش ہے، قتل ہے یا خودکشی لوگوں سے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

  • چڑیا گھر سے فرار زیبرا کا گلیوں میں مٹر گشت، دلچسپ ویڈیو

    چڑیا گھر سے فرار زیبرا کا گلیوں میں مٹر گشت، دلچسپ ویڈیو

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک زیبرا چڑیا گھر سے بھاگ نکلا اور قریبی علاقے کی سڑکوں اور گلیوں میں گشت کرنے لگا۔

    سیئول چلڈرنز گرینڈ پارک زو کی انتظامیہ کے مطابق دو سالہ زیبرا اپنے احاطے کی لکڑی کی باڑھ توڑ کر بھاگا، جس کے بعد وہ قریبی سڑکوں پر مٹ گشت کرنے لگا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیبرا نہایت مصروف سڑک پر گاڑیوں کے درمیان دوڑ رہا ہے، اسے دیکھ کر ڈرائیورز نے اپنی گاڑیاں روک دیں اور دلچسپی سے اس کی بھاگ دوڑ دیکھنے لگے۔

    اس کے بعد زیبرا ایک رہائشی علاقے میں جا نکلا اور اس کی تنگ گلیوں میں گھومنے لگا، اس دوران وہ کچرے کے ڈبوں میں کھانے پینے کی اشیا بھی تلاش کرتا رہا۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ، پولیس اور فائر بریگیڈ کے ساتھ 3 گھنٹے تک اسے پکڑنے کے لیے سرگرداں رہی اور بالآخر ایک تنگ گلی میں زیبرے کو گھیر کر پکڑا گیا، اسے بے ہوشی کا انجکشن فائر کر کے بے ہوش کیا گیا اور پھر چڑیا گھر منتقل کیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیبرا کو ڈاکٹر کی زیر نگرانی رکھا گیا اور فی الحال وہ محفوظ اور صحت مند ہے، چند گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد اسے واپس اس کے احاطے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

  • ‘سب سے معافی مانگتا ہوں’ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    ‘سب سے معافی مانگتا ہوں’ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، ان کی لاش ایک دن بعد آج برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیئول کے میئر پارک وان سون گزشتہ روز لا پتا ہو گئے تھے، آج کی ان کی لاش گھر کے قریبی علاقے سے برآمد ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 64 سالہ پارک ون سون نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ میں لکھا تھا ‘میں سب معافی مانگتا ہوں۔’ واضح رہے کہ مئیر سیئول کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں، ان کی سابق سیکریٹری نے ان پر جنسی ہراساں کے الزامات عائد کیے تھے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وان سون کی لاش 7 گھنٹے بعد شمالی سیئول میں پہاڑیوں سے ملی، ان کی بیٹی نے پولیس کو ان کی گم شدگی کی شکایت کی تھی، ان کی لاش اسی علاقے میں ملی جہاں ان کے موبائل کی آخری لوکیشن آئی تھی، پولیس نے شکایت ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کر دی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ جس جگہ سے لاش ملی ہے وہاں کوئی غیر معمولی نشانیاں نہیں ملیں۔

    پارک وان سون طویل عرصے سے سیئول کے میئر کے عہدے پر فائز تھے، مبینہ خود کشی کا یہ واقعہ ان کی سابق سیکریٹری کی شکایت کے بعد رونما ہوا ہے، سیکریٹری نے بدھ کو پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ میئر پارک نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

    مبینہ طور پر خود کشی کرنے سے قبل میئر نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا، جسے شہری حکومت نے میئر کے گھر والوں کی اجازت سے جاری کیا، جس میں میئر نے لکھا ‘میں سب سے معافی مانگتا ہوں، زندگی میں میرے ساتھ جو جو رہا میں اس کا شکرگزار ہوں، میں اپنی فیملی سے معافی مانگتا ہوں جنھیں میں نے دکھ دیا ہے، پلیز میری لاش کو جلایا جائے اور راکھ میرے والدین کی قبر پر بکھیر دی جائے۔’

  • شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاراستعمال کئے تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، جیمز میٹس

    شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاراستعمال کئے تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، جیمز میٹس

    سیول :امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ جوہری شمالی کوریا قبول نہیں، شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاراستعمال کئے تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا شمالی کوریا کی فوج کا امریکا اوراتحادیوں کی فوج سے کوئی مقابلہ نہیں، شمالی کوریا کا مسئلہ سفارتی طریقے سے حل کرنا ترجیح ہے۔

    جیمز میٹس نے کہا شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے اس کی سیکورٹی مضبوط نہیں ہوگی، شمالی کوریا کی طرف سے نیوکلیائی خطرہ بڑھنے کے پیش نظر جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعاون کی نئی ناگزیر صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کوجوہری شمالی کوریا قبول نہیں ، شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے  حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی  امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں

     

    خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کےلیے تیار ہے، عسکری حل اب بالکل موجود ہے، ’لاکڈ اینڈ لوڈڈ‘، کیا شمالی کوریا دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ امید ہے کم جونگ ان کوئی اور راستہ اختیار کریں گے۔

    دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزقرار دیتے ہوئے وارننگ دی تھی کہ ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے، ان کے ملک کو قومی اور ملکی دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیار رکھنے کا حق ہے۔

    نائب سفیر کم ان ریونگ کا کہنا تھا کہ 1970 سے لے کر اب تک شمالی کوریا کو امریکی کی جانب سے براہ راست خطرات کا سامنا رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں لہذا امریکہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر شمالی کوریا کواپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہونا ضروری ہے۔


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    سیول: گیمنگ انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانا چاہیے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تعریف بہت وسیع ہوگئی ہے, ویڈیو گیمز ایسے کھیل ہیں, جن کو شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آتی ہے، ای سپورٹس کے مقابلوں کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

    حال ہی میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والے ای اسپورٹس مقابلوں کو دیکھنے کے لیے چالیس ہزار افراد اسٹیڈیم پہنچے جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کو آن لائن دیکھا۔