Tag: serena williams

  • آغاز ہی اختتام بن گیا، سیرینا ولیمز ومبلڈن سے آؤٹ

    آغاز ہی اختتام بن گیا، سیرینا ولیمز ومبلڈن سے آؤٹ

    لندن: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا ومبلڈن کا آغاز ہی اختتام بن گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں سرینا کو فرنچ کھلاڑی ہارمونی ٹین کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    کھیل کے آغاز پر سابق عالمی نمبر ون سرینا کو ڈیبیو کرنے والی ہارمونی نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا تو شائقین میں سنسنی پھیل گئی، تاہم دوسرے سیٹ میں سرینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا۔

    تیسرے سیٹ میں ڈیبیو کرنے والی ہارمونی نے ٹائی بریکر پر جیت کر سرینا کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن ٹائٹل سیرینا ولیمز کے نام، اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر

    یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا جب وہ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئیں۔

    گذشتہ سال بھی سرینا ولیمز پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ومبلڈن سے آؤٹ ہوئی تھی، سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین گیم سے برابر تھا، انجری کے باعث ٹینس اسٹار کی آبدیدہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • کیریئر کے بیسویں سال میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو بڑا صدمہ

    کیریئر کے بیسویں سال میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو بڑا صدمہ

    چوبیسواں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، انجری نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سرینا کا پہلے راؤنڈ میں بیلاروس کی الیاکسندرا ساسنووچ کے خلاف میچ تھا، دونوں کے مابین پہلا سیٹ 3-3 کے پوائنٹ سے برابر تھا کہ اسی دوران وہ کورٹ میں پھسل گئیں پر جس کے باعث کھیل کو کچھ دیر تک روکنا پڑا۔

    واقعے کے فوری بعد سرینا ولیمز کو طبی امداد بھی دی گئی، اس کے بعد وہ کورٹ میں واپس آئی لیکن تھوڑی دیر بعد انتالیس سالہ امریکی اسٹار کھیل جاری نہ رکھ سکیں اور گھٹنوں کے بل گرگئی، ایک بار پھر ان کا طبی معائنہ کیا گیا بعد ازاں سرینا ولیمز نے میچ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے بعد ٹینس اسٹارآبدیدہ بھی ہوئیں۔
    مخالف کھلاڑی ساسنووچ نے سرینا ولیمز کی میچ سے دستبرداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا ماحول بہت اچھا تھا اور میں پہلی بار سینٹر کورٹ میں کھیل رہی تھی، لیکن مجھے سرینا کا دکھ ہوا، وہ ایک چمپیئن ہیں، ٹینس میں ایسا ہوتا ہے لیکن میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔

    سرینا نے رواں سال کے شروع میں گرینڈ سلیم آسٹریلیا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی لیکن وہ نومی اوساکا کے خلاف سیدھے سیٹ میں شکست کھاکر ٹورنامینٹ سے باہر ہوگئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ سرینا نے سنہ دو ہزار میں سڈنی اور 2008 بیجنگ اولمپکس میں ڈبلز میں طلائی تمغہ جیتا تھا، اس کے بعد انہوں نے دوہزار بارہ میں لندن اولمپکس میں سنگلز اور ڈبلز کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔

    یاد رہے کہ بیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمز چیمپئن شپ کے پہلے راونڈ سے آگے نہ جاسکیں۔

  • فرنچ اوپن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ

    فرنچ اوپن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ

    پیرس: سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم جاری ہے، جہاں شائقین ٹینس کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، تئیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی امریکی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو قازقستانی پلیئر ایلینا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔

    اس غیر متوقع شکست کے بعد سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں، قازقستانی پلیئر ایلینا ریباکینا نے سرینا ولیمز کیخلاف چھ تین اور سات پانچ سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    واضح رہے کہ سرینا ولیمز تئیس گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ دو ہزار سترہ کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔

  • سپراسٹار پریانکا چوپڑا کس ٹینس اسٹار کی مداح ہیں؟

    سپراسٹار پریانکا چوپڑا کس ٹینس اسٹار کی مداح ہیں؟

    ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ایک ٹینس اسٹار کی مداح نکلیں.

    تفصیلات کے مطابق  لاکھوں دلوں کی دھڑکن باصلاحیت اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹینس کے کھیل کی گرویدہ اور نامور کھلاڑی سرینا ولیمز کی فین ہیں.

    بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں‌ بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی پریکانکا چوپڑا گذشتہ دنوں اپنے منگیتر نِک جوناس کے ہمراہ یو ایس اوپن دیکھنے پہنچیں. اس موقع پر پریانکا کی والدہ بھی ساتھ تھیں.

    اسٹیڈیم میں‌ پریانکا کے سسرالی بھی موجود تھے، سب میچ سے محظوظ ہوئے اور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی حوصلہ افزائی کرتے رہے.

    کوانٹیکو کی اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں‌ وہ اپنے منگیتر اور اہل خانہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں.

    یاد رہے کہ  ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا شمار ٹینس تاریخ کی صف اول کی کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے.

    اس میں‌ میچ میں سرینا ولیمز نے اپنی مدمقابل کیرولینا پلسکوا کو شکست دی تھی. سرینا ولیمز اب یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

  • ومبلڈن ویمنز ٹینس : جرمنی کی اینجلیک کربر نے ٹائٹل جیت لیا، سرینا ولیمز کو شکست

    ومبلڈن ویمنز ٹینس : جرمنی کی اینجلیک کربر نے ٹائٹل جیت لیا، سرینا ولیمز کو شکست

    لندن : تیسرا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کی ویمنز چیمپیئن شپ جرمن کھلاڑی انجلیک کیربر نے جیت لیا، امریکہ کی سرینا ولیمز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں کھیلے جانے والے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کی ویمنز چیمپیئن شپ میں جرمنی کی کھلاڑی اینجلیک کربر نے ایک آسان مقابلے کے بعد امریکا کی سرینا ولیمز کو ہرا دیا۔

    اینجلیک کربرکی جیت کااسکور3-6 اور 3-6 رہا، کیربر پہلی مرتبہ ومبلڈن ویمن چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ قبل ازیں سن 2016 میں وہ آسٹریلین اوپن اور یُو ایس اوپن بھی جیت چکی ہیں۔

    امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز بچی کی ولادت کی وجہ سے ٹینس سے دور رہیں اور اس ٹورنامنٹ میں اُن کی عالمی رینکنگ پچیسویں تھی۔

    قبل ازیں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جوکووچ نے دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو پانچ سیٹ سے شکست دی، ومبلڈن مینز سنگلز کافائنل آج نواک جوکووچ اور کیون اینڈرسن کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ومبلڈن ٹائٹل سیرینا ولیمز کے نام، اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر

    ومبلڈن ٹائٹل سیرینا ولیمز کے نام، اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر

    لندن:امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے عورتوں کے سنگلز مقابلے میں جرمنی کی انجلیک کربر کو شکست دے کر ساتواں ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ساتھ ہی انہوں نے اسٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    ہفتے کو لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سیرینا ولیمز نے انجلیک کربر کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی اور ایونٹ اپنے نام کیا۔ قبل ازیں گذشتہ برس بھی انہوں نے ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھالیکن وہ اس کے بعد سے اب تک کسی گرینڈ سلیم ٹائٹل میں فتح حاصل نہیں کرسکی تھیں تاہم اس بار انھوں نے انجلیک کربر کو شکست دے کر سابق جرمن کھلاڑی اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

    سرینا اور کربر کے درمیان سینٹر کورٹ پر 81منٹ طویل سخت مقابلہ ہوا، چوتھی سیڈ کربر کے پاس دفاعی چیمپیئن سرینا کی دھواں دھار سروس کا کوئی جواب نہیں تھا۔سرینا نے 13 ایسز کروا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

    میچ کے میڈیا سے گفتگو میں سرینا کا کہنا تھا کہ یہاں ہونا بہت شاندار لگ رہا ہے،انجلیک نے مجھے زبردست ٹینس کھیلنے پر مجبور کر دیا جب کہ انجلیک کربر نے کہا کہ ہم نے بہت اچھا میچ کھیلا،سینٹر کورٹ پر میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

  • نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    برلن : ٹینس کےعالمی نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

    جرمنی کے شہر برلن میں کھیلوں کے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامورکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پہلی بار جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ فٹبال، فارمولا ون ، موٹو جی پی سمیت تمام کھیلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیائے ٹینس کے نمبر ون پلئیر سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسرے سال بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    ویمنز کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ سرینا ولیمز ایوارڈ لینے کے لئے موجود نہیں تھیں۔ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے تین مرتبہ کے چیمپئن نکی لوڈا کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ پیش کیا۔ ٹیم آف دی ائیر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کو دیا گیا۔

     

  • ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیویارک: امریکہ کی ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن میڈیسن کیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا، امریکی کھلاڑی نے چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

    کوارٹر فائنل میں سرینا کا مقابلہ بہن وینس ولیمز سے ہوگا، وینس نے اسٹونیہ کی انٹ کونٹاویٹ کے خلاف چھ دو اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

    فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووک روس کی ایکٹرینا مکارووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ کرسٹینا نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں فرنچ کھلاڑی کو چھ چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ملاڈینووک نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    مینز سنگلز میں سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے اسپین کے روبرٹو بٹیسٹا چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد قابو کیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین چار چھ چھ چار اور چھ ایک رہا، کروشیا کے مارن سلچ فرانس کے جرمی چارڈی کو زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

  • سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    میامی: عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مینز فائنل آف اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کو بریک نہ لگ سکی، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اسپین کی کارلا سوریز کو روند کر آٹھویں مرتبہ میامی اوپن کے ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجایا۔

    چھپن منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں حریف کھلاڑی سرینا ولیمز کے سامنے بے بس نظر آئی، سرینا نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

     دوسرے سیٹ میں بھی سرینا ولیمز ہی چھائی رہی، عالمی نمبر ایک نے چھ صفر سے دوسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مینز سنگل کا فائنل آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    میلبورن : امریکہ کی سرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ مینز فائنل آج نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میلبورن کے او ٹو ایرنا میں کھیلے آسٹریلین اوپن ویمنز کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شاراپووا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    سرینا ولیمز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    ماریہ شاراپووا نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن سرینا کے تیز شاٹس اور جارحانہ کھیل کا شاراپووا کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

    سرینا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیت کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن اور انیسویں بار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔