Tag: Serena Williams Engaged to Reddit Co-Founder Alexis Ohanian

  • امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا منگنی کا اعلان

    امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا منگنی کا اعلان

    نیویارک : امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ایلیکس اوہینین کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

    serena

    ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا کی معروف کمپنی ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے، جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک رومانوی نظم کی صورت میں کیا۔

    serena-post-1

    serena-post-2

    انہوں بتایا کہ ایک دن کچھ تاخیر سے جب وہ گھر پہنچی تو ایلیکس نے ان کا سامان پیک کر رکھا تھا، جو انہیں روم لے گئے، جہاں ایلیکس سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی ، وہاں ایلیکس نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کو شادی کی پیش کش کی، جو انہوں نے قبول کرلی۔

    serena-post-4

    serena-post-3

    خیال رہے کہ عالمی نمبر کی فہرست میں سرینا کا دوسرا نمبر ہے۔