Tag: Sergei Lavrov

  • اگر امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں: روس

    اگر امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں: روس

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یورپی یونین کے کہا ہے کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں۔

    روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ برسلز میں زیر غور تازہ اقتصادی پابندیوں کے جواب میں روس یورپی یونین کے ساتھ مکمل طور پر معاملات ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

    ایک لائیو یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ماسکو یورپ کے ساتھ تعلقات ترک کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یقیناً ہم خود کو دنیا میں الگ تھلگ نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیئے، انہوں نے زور دیا کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورریل کے اس اعلان کے بعد کہ وہ روس کے خلاف نئی پابندیوں کا ادارہ رکھتے ہیں، ماسکو نے شدید رد عمل کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکا نے معاہدہ منسوخ کیا تو جوابی کارروائی کریں گے، سرگئی لاروف

    امریکا نے معاہدہ منسوخ کیا تو جوابی کارروائی کریں گے، سرگئی لاروف

    ماسکو : روسی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی منسوخی بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں اگر امریکا معاہدے سے نکلا کو جوابی کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے برسوں قبل روس کے لیے ساتھ کیے جانے والے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری پر روس نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو خطرناک نتائج کا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس کے نائب وزیر خارجہ نے عالمی طاقتوں کو معاہدے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے روس اور امریکا کے درمیان ایٹمی معاہدہ باقی رہنا چاہئے۔

    روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے بعد بین الااقوامی قوتیں امریکا کی مذمت نہیں کریں گی۔

    سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے کی منسوخی سوائے بیلک میلنگ کے کچھ نہیں اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان پر عمل کیا تو جوابی کارروائی کریں گے۔


    مزید پڑھیں : امریکا کا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


    خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے تاریخی معاہدے کو یہ کہتے ہوئے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کہ روس نے 1987 میں طے ہونے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    آئی این ایف معاہدے کے مطابق زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پرپابندی ہے، یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹرہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا روس کو ان ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا، روس برسوں سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔

  • روس اور ترکی مقامی کرنسی میں‌ تجارت کریں گے، سرگئی لاروف

    روس اور ترکی مقامی کرنسی میں‌ تجارت کریں گے، سرگئی لاروف

    انقرہ : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں، ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران امریکا کی متعصبانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے نیچے کی جانب جارہی ہے۔

    روسی وزیر خارجہ کا اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ڈالر اپنی تنزلی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری ختم کررہا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے جارحانہ فیصلوں باعث ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس اور ترکی کی حکومتیں کوشش کررہی ہیں کہ مستقبل میں تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی کا استعمال کیا جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی اور روس کے وزراء خارجہ نے انقرہ میں ملاقات کے دوران امریکا کے متعصبانہ فیصلوں اور اور امریکا کی جانب سے ترکی پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے باعث لیرا کی قدر میں کمی اور خراب معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان کئی دنوں سے تنازع کافی شدت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ ماضی قریب میں ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری بنی تھی۔

    ترکی میں گرفتار امریکی پادری پر یہ الزام ہے کہ وہ ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، تاہم امریکا نے مذکورہ الزامات کی تردید کی ہے۔

  • فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے، روسی وزیر خارجہ

    فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا توہین آمیز ہے، روسی وزیر خارجہ

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد قرار دینا توہین آمیز ہے، کیا کم سن اور شیر خوار بچے بھی دہشت گردے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر یقین نہیں کرسکتے کہ پر امن مظاہرین کے ساتھ جاں بحق ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔

    دو روز قبل قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے آٹھ ایسے بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے، جن کی عمریں سولہ برس سے کم تھیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ بیلجیم کی حکومت نے بھی برسلز میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے ان کے اس بیان پر احتجاج کیا تھا جس میں انہوں نے تمام فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

    بیلجیم کے وزیر اعظم شارل میشل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے عام شہریوں کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کیا گیا ہے، مظاہرین پر براہ راست فائرنگ شرمناک عمل ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے بعد سے غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 59 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جبکہ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔