Tag: Serum Institute

  • بھارتی کورونا ویکسین "ناکارہ” نکلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    بھارتی کورونا ویکسین "ناکارہ” نکلی، شہری عدالت پہنچ گیا

    لکھنؤ  : بھارت میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین ناکارہ نکل آئی، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر ویکسی نیشن کرانے والے شخص نے سیرم انسٹی ٹیوٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

    بھارتی ریاست لکھنؤ کی ایک عدالت نے کووی شیلڈ ویکسین لگوانے کے باوجود اینٹی باڈیز نہیں بننے کے ایک مبینہ معاملے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونہ والا سمیت7 افراد کے خلاف داخل مقدمے کی عرضی پر تھانہ آشیانہ سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست کی آئندہ سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

    مذکورہ شہری کی درخواست میں سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ سیکرٹری، اترپردیش کے ہیلتھ مشن ڈائریکٹر اور گووند اسپتال اور ریسرچ سینٹر، لکھنؤ کے ڈائریکٹر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    مقامی رہائشی پرتاپ چندر نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف دھوکہ دہی اور قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں (پرتاپ چندر) نے کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک 8 اپریل 2021 کو گووند اسپتال میں لگوائی تھی۔ دوسری خوراک 28 دن کے بعد لگوانا تھا لیکن اس دوران حکومت نے اعلان کیا کہ اب دوسری خوراک 12 ہفتوں کے بعد لگے گی۔ ویکسین لگانے کے بعد ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی۔

    بعد ازاں25مئی 2021 کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا گیا جس میں معلوم ہوا کہ مدعی کے جسم میں اینٹی باڈیز نہیں بنی تھی۔ الزام ہے کہ ویکسین لینے کے بعد عام پلیٹلیٹس بھی نصف سے کم ہوگئی۔ اس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے نام پر اس کی زندگی کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا ہے اور اس کی کسی بھی وقت موت واقع ہوسکتی ہے، یہ سراسر دھوکہ ہے۔

  • بھارت : کورونا ویکسین بنانے والے ادارے میں خوفناک آتشزدگی

    بھارت : کورونا ویکسین بنانے والے ادارے میں خوفناک آتشزدگی

    پونا : بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے ادارے میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست  مہاراشٹر کے شہر پونا میں کورونا ویکسین بنانے والےادارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں آتشزدگی سے ادارے کے کئی شعبے لپیٹ میں آگئے۔

    بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ  پونا میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس ایس آئی) کے ٹرمینل 1 گیٹ پر شدید آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں موقع پہنچ  گئیں۔

    امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ہی کورونا ویکسین کووی شیلڈ تیار کرنے کا عمل جاری ہے،تاہم  پانچ منزلہ اس پلانٹ میں کووی شیلڈ کی فراہمی کچھ دنوں میں شروع ہونے والی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پونے کے علاقے منجری میں واقع  تین سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے  پلانٹ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی بھارت کے وزیر صحت ہرش وردھن نے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، تاہم اس پلانٹ میں ویکسین کی تخلیق کاری باقاعدہ طور پر  شروع نہیں ہوئی ہے۔