Tag: Service to humanity

  • بھارت میں مسلمان نوجوان نے انسانی خدمت کی مثال قائم کردی

    بھارت میں مسلمان نوجوان نے انسانی خدمت کی مثال قائم کردی

    حیدر آباد : کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں وہیں وبا کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو نے ہزاروں افراد کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    ایسے میں بہت سے ایسے افراد بھوکے لوگوں اور بے سہاروں کی بے لوث خدمت انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان ہی میں حیدر آباد کا ایک نوجوان بھی ایسی کوشش کو انجام دے رہا ہے تاکہ بے سہارا افراد کو کھانا فراہم کرکے انہیں بھوکا رہنے سے بچایا جائے۔

    تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیف خان اپنے خرچے پر روزانہ رات کے اوقات میں سڑک کنارے زندگی گزارنے والے لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ سیف خان تقریباً 100 لوگوں کو کھانے کا پیکٹ روزانہ تقسیم کرتے ہیں۔

    قلعہ گولکنڈہ کے رہنے والے سیف خان اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ روزانہ 11 بجے رات سے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہیں اور سڑکوں پر رہنے والوں میں کھانا اور دیگر اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔

    یہی نہیں اس کے علاوہ سیف خان پیٹرول پمپ پر کام کرنے والوں اور اے ٹی ایم سنٹرز میں سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی دینے والوں کے لیے بھی سحری کا انتظام کرتے ہیں۔

  • سعودی حکومت نے خدمت انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی

    سعودی حکومت نے خدمت انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی

    ریاض : سعودی حکومت نے غزہ میں مقیم مظلوم فلسطینی عوام کو لاکھوں ڈالر مالیت کا طبی سامان بھیج دیا، امداد کا مقصد کورونا وائرس کی وباء سے نبرد آزما ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کو نئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے37لاکھ ڈالر مالیت کا طبی سازو سامان بھیج دیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے26 روز قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو نئے وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ادویہ اور طبی سازو سامان فراہم کرے گا۔

    شاہ سلمان سینٹر نے پہلے مرحلے میں27 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی تنفس کے آلات، آئی سی یو میڈیکل بیڈ، آپریشن تھیٹر کاسامان، پیٹنٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز، سینیٹائزر، میڈیکل ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس وغیرہ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردیں۔

    یہ سامان سعودی عرب، یورپی ممالک اور چین کے بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے اس کے علاوہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے باقی رقم 10 لاکھ ڈالر آنروا کے ذریعے غزہ انتظامیہ کے حوالے کردی۔