Tag: service

  • صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

    صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

    ممبئی: بھارتی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ تک صارفین کو مفت فور جی ایل ٹی ای سروس فراہم کی جائیں گی جس کے تحت صارفین مفت کالز سمیت دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی نے بھارت کے غریب صارفین کے لیے مفت فورجی ایل ٹی ای کی تمام سروسز کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ’’کمپنی کے صارفین کو اگلے تین ماہ تک مفت فور جی ایل ٹی ای سروسز فراہم کی جائیں گی، جس کے تحت صارفین فری وائس کالز، روزانہ کی بنیاد پر 1 جی بی فری انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے کروڑوں صارفین پہلے ہی فورجی کی سروسز کو استعمال کررہے ہیں تاہم پہلے یہ سہولیات دسمبر تک تھیں مگر کمپنی نے لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ وارد ٹیلی کام کا سیلولر موبائل لائسنس پر فورجی سروسز شروع کرنے کی خواہش ‘‘

    انہوں نے بتایا کہ  صارفین اگلے تین ماہ یعنی 31 مارچ 2017 تک ان سہولیات کو بالکل مفت استعمال کرسکیں گے تاہم کمپنی کی جانب سےعوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ لگائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو مزید بہتر خدمات دی جاسکیں۔

    خیال رہے ریلائنس جیو نے بھارت میں رواں سال ستمبر میں کام شروع کیا تھا جس کے آغاز کے ساتھ ہی وائس کالز مفت فراہم کرنے کے اعلان نے دیگر موبائل کمپنیوں کو بری طرح متاثر کیا۔

  • بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دہلی جانے والی واحد ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس پڑوسی ملک کی درخواست پر ایک روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کی سروس بحال رکھنے کی اپیل پر ٹرین معمول کے مطابق چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر انڈیا کی درخواست پر پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارت جانے والی خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس ایک روز کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم بھارت نے سروس دوبارہ بحال رکھنے کی درخواست کردی۔

    سی ای او ریلوے جاوید انور نے بھارتی دخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے 1 گھنٹے کے اندر بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان سے سروس بحال رکھنے کی درخواست کی۔

    Samjhota-3

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بھارت کی سروس بحال رکھنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیر کے روز سروس بحال رہے گی اور خصوصی ٹرین پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارتی علاقے امرتسر روانہ ہوگی‘‘۔

    Samjhota-1

    یاد رہے پاکستان سے بھارت آنے جانے کے لیے خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس چلائی جاتی ہے جو لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہوتے ہوئے اٹاری اسٹیشن پہنچتی ہے، وہاں پہنچنے کے بعد مسافروں کی امیگریشن کا عمل اور سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے بعد ازاں ٹرین بھارت کے دارالحکومت روانہ ہو جاتی ہے۔

    Samjhota-2

    سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی امیگریشن اٹاری کے مقام پر ہوتی ہے تاہم پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے قریب تفتیش کے بعد مسافروں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں 9،10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بندرہےگی

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں 9،10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بندرہےگی

    کراچی: عاشورہ پر کراچی سمیت ملک کے اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے رہےگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے  کراچی سمیت سندھ بھر میں نو اور دس محرم الحرام کے دن موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایت کردی۔

    سیکرٹیری داخلہ نیاز عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے دہشتگردی کے پیشِ نظر سندھ موبائل سروس بند کرنے کی باضابطہ درخواست کی تھی جس آج منظوری دے دی گئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ نو اور دس محرم الحرام کو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہیگی۔

  • ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

    ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

    کراچی اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔
    کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمدہوا، مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے،نمائش چورنگی پر جلوس کے شرکا نے نما ز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے،سولہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیئے گئے تھے۔

    لاہور میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، راول پنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پر امام بار گاہ کرنل مقبول حسین پر پہنچ کر ختم ہوا، ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس کاشانہ حیدر سے برآمد ہوکر روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لعل کڑتی پر اختتام پذیر ہوا، فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ سے شبیہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا ، عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

  • یوم علی:پورادن موبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ

    یوم علی:پورادن موبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ

    کراچی :حکومت سندھ نےکراچی اورحیدرآبادمیں بیس جولائی بروزاتوارکوحضرت علی کرم اللہ وجہہ کےیوم شہادت کےموقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظرموبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ کیاہے۔

    اکیس رمضان المبارک کویوم علی کےموقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں موبائل فون سروس صبح چاربجےسےرات گیارہ بجےتک بندرہےگی، سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹرنیازعباسی کےمطابق سیکیورٹی خدشات کےپیش نظروزارت داخلہ کوایک خط لکھاگیاتھا۔جس میں استدعاکی گئی تھی کہ بیس جولائی بروزاتواراکیس رمضان المبارک کوکراچی اور حیدرآبادمیں موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

    جس کی منظوری دیدی گئی اورپی ٹی اےکوہدایت کی گئی ہےکہ وہ موبائل فون کمپنیز کوپابندکریں کہ اکیس رمضان کوصبح چاربجےسےرات گیارہ بجےتک موبائل فون سروسزکومعطل رکھاجائے