Tag: services

  • لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

    لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

    لاہور: کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیالکوٹ ۔ وزیر آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین فوری طور پر جبکہ کوئٹہ ۔ چمن کے درمیان چلنے والی ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ ۔ چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین کو 10 نومبر 2020 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چمن مکسڈ ٹرین کوئٹہ سے صبح 8 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر دوپہر 1 بجے چمن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، چمن ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہو کر شام 7 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

    علاوہ ازیں سیالکوٹ ۔ وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ٹرین کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہین پسنجر ٹرین وزیر آباد سے صبح 5 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر صبح 6 بج کر 50 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔

    بعد ازاں شاہین پسنجر ٹرین سیالکوٹ سے شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شام 5 بج کر 35 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی۔

    عوام کی سہولت کے پیش نظر پشاور ۔ کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کو بھی 5 نومبر سے دینہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عوام کو یہ سہولت 3 ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔

    تبلیغی اجتماع کے شرکا کے لیے اپ گرین لائن ٹرین کو 4 اور 5 نومبر اور ڈاؤن گرین لائن کو 8 اور 9 نومبر کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5 منٹ اسٹاپ کی اجازت دی گئی ہے۔

  • سعودی عرب : کرفیو کے دوران خدمت کی بہترین مثال قائم

    سعودی عرب : کرفیو کے دوران خدمت کی بہترین مثال قائم

    ریاض : سعودی عرب کے تمام شہروں اور قصبوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت نافذ کیے جانے والے کرفیو اور لاک ڈاون ختم ہو چکا ہے۔

    کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں فلاحی تنظیمیں حکومت کے تعاون سے ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش اور دیگر لوازمات کی تقسیم میں پیش پیش رہیں۔ نے گزشتہ دنوں 35 ہزار خاندانوں کو ضرورت کی اشیا پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل محی الدین حکمی کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رضاکاروں نے انتہائی منظم انداز میں فلاحی منصوبے پرعمل کیا۔

    رضا کاروں نے شہر کے تمام محلوں میں رہائش پذیر ضرورت مند اور مستحق افراد کی کمپیوٹرائز فہرست تیار کی جس سے گراونڈ میں کام کرنے والی فیلڈ ٹیم کو کافی سہولت ہوئی اور ان کا وقت بھی ضایع نہ ہوا۔

    الحکمی کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو اورلاک ڈاون کے دوران رضاکاروں کو خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے جن کے تحت وہ فلاحی کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو اورلاک ڈاون میں فلاحی تنظیمیوں میں رجسٹرڈ ان مریضوں کے بارے میں زیادہ پریشانی تھی جوگردوں

    کے امراض میں مبتلا تھے کیونکہ ایسے مریضوں کو مستقل بنیادوں پر ڈائیلاسس کا انتظام کرنے کے علاوہ انہیں درکار ادویات کی بروقت فراہمی بھی اہم مسئلہ تھا جسے ’البرجدہ‘ کے رضاکاروں نے بخوبی انجام دیا۔

    مزید پڑھیں : سعودی شہر جدہ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن، کرفیو نافذ

    فلاحی تنظیم میں امور طب سے تعلق رکھنے والے رضاکا ر بھی پیش پیش رہے جن کی وجہ سے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکی۔

  • سعودی عرب میں فائیو جی سروس شروع

    سعودی عرب میں فائیو جی سروس شروع

    ریاض : سعودی حکام نے نیوم سٹی ہوائی ڈے پرفائیوجی سروس کا آغاز کردیا،وزارت ٹیلی کام نے فائیو جی سروس سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ ولی عہد کے جملے نقل کیے کہ ’مستقبل میں منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے کہاگیا ہے نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پرفائیوجی سروس استعمال کی جا رہی ہے۔

    سعودی وزارت ٹیلی کام کا کہنا تھا کہ نیوم سٹی میں فائیو جی سروس کے آغاز کے بعد سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیاکہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پرفائیوجی سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک ۔

    اس ٹویٹ کےساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں نے کہا تھاکہ ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نیوم سٹی ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کےساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مسلسل ترقی اور روشن خیالی کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں خواتین کو نہ صرف خود مختار بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

  • اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہترین زندگی کے حصول کی خاطر انسانی اسمگلروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک میں داخل ہونے والے افراد یا تو سرحدی پولیس کے ہاھتوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر سمندر کی بے رحم لہریں انہیں سمندر برد کردیتی ہیں۔

    ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی کے دوران اہلکاروں نے انسانوں کی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروپ بنگلہ دیشی اسمگلروں کے کنٹرول میں تھا، جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترکی، پولیس نے زنجیر میں جکڑے 57 پاکستانی بازیاب کروالیے

    انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ کی تین شاخیں تھیں جو مربوط طور پر غیر ملکیوں کو یورپ پہنچانے کا کام کرتا تھا، ایسے غیر ملکیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز الجزائر پہنچانے کے بعد جنگلاتی راستوں سے پہلے پیدل مراکش لایا جاتا تھا اور پھر انہیں کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔

  • وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

    وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب ہوگئے جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا جس کے بعد اب وفاقی وزیر کی عیادت کے لئے سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ مزید تیز ہوچکا ہے۔

    اس موقع پر علاج معالجہ کے بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے وفاقی وزیر کو سیاسی سرگرمیاں شروع نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ احسن اقبال کے زخم مندمل ہونے کے بعد ان کے پیٹ کے ٹانکے کھول دیئے گئے ہیں، تاہم احسن اقبال کے بازو کے ٹانکے ایک ہفتے تک کھولے جائیں گے۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال آئی سی یو سے روم منتقل، صحت تسلی بخش قرار


    علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احسن اقبال کی مزاج پرسی کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا نواز شریف کی تقریر سے متعلق کہنا تھا کہ حساس معاملات پر نواز شریف کو بیان نہیں دینا چاہیے تھا، ایسے بیانات ملکی سلامتی کے خلاف ہیں جو کہ نہیں دیئے جانے چاہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بہترین سروس اور نیک خواہشات پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا، احسن اقبال نے کمرے کی بالکونی میں آکر پاکستانی جھنڈا ہلاکر وہاں موجود لوگوں اور اسپتال انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا بعد میں انہوں نے جوہر ٹاؤن قبرستان جاکر اپنی والدہ کی قبر پر بھی حاضری دی۔


    احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، جی آئی ٹی کی تفتیش، ملزم کا بیان ریکارڈ


    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اپنے ہی حلقے نارروال میں کرسچن کمیونٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرکے نکلے تو مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔