Tag: session court

  • حیدرآباد : تاجر کو گرفتار کرنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا

    حیدرآباد : تاجر کو گرفتار کرنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا

    حیدرآباد : تاجر کو غیر قانونی طور پر گرفتار اور تشدد کرنے پر پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی، گرفتاری کیخلاف عدالت میں درخواست دینے پر جج نے اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

    حیدرآباد کی سیشن عدالت کے جج نے تاجر کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرنے پر پولیس کو طلب کرلیا ہے، دوسرے تھانے کی حدود سے تاجر کو گرفتارکرنے پر اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود دیگر تاجروں نے مزاحمت کرکے پولیس کے قبضے سے تاجر کو چھڑوا لیا تھا، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

    فوٹیج میں پولیس اور تاجروں کے درمیان ہاتھاپائی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اے سیکشن کی حدود میں غیرقانونی کارروائی کی،پولیس کیخلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

    سیشن جج نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تاجر پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو17دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

  • لاہور : محنت کش کو دی جانے والی پانچ دن کی سزا چھ سال بعد ختم ہوئی

    لاہور : محنت کش کو دی جانے والی پانچ دن کی سزا چھ سال بعد ختم ہوئی

    لاہور : پان فروش کو دی جانے والی5دن کی قید کی سزا چھ سال پر محیط ہوگئی، عدالت نے اپنے فیصلے پر ملزم سے معافی مانگ کر بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے پان فروش کو سال2013میں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت پاند ن کی سزا سنائی گئی۔ ملزم جمشید اقبال کی نو لکھا بازار میں پان سگریٹ کی دکان تھی جہاں اسپیشل مجسٹریٹ نے کھڑے کھڑے اسے پانچ دن قید سنائی تھی۔

    بعد ازاں یہ پانچ دن کی دی جانے والی قید کی سزا عدم توجہی کے باعث چھ سال پر محیط ہوگئی، سیشن عدالت نے  فیصلے پر ملزم سے معافی مانگ لی اور بری کردیا، سزا کے خلاف اپیل کی سماعت چھ سال چلتی رہی ۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر حبیب نے جمشید اقبال کی درخواست پر فیصلہ سنایا، درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی۔

    اسپیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون پانچ دن قید سنائی۔ ملزم کی پانچ دن قید کیخلاف اپیل کے فیصلے میں چھ سال کا وقت لگ گیا، جج کا کہنا تھا کہ غلط قید اور عدالتی نظام کی سستی پر عدالت آپ سے معافی مانگتی ہے۔

    احترام رمضان آرڈیننس کی جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایات جاری کی کہ اہل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے اسپیشل مجسٹریٹ کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا انصاف تو پتھر کے دور میں بھی نہیں کیا گیا، یہ واقعہ اس نظام کے چہرے پر دھبہ ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیشل مجسٹریٹ جو خود ہی مقدمہ کا مدعی بھی تھا اسی نے جج بن کر سزا سنائی، ایک شہری کے چھ سال ضائع کر دینے کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی۔

  • عدالت نے میشا شفیع کو اداکار علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے میشا شفیع کو اداکار علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    لاہور : سیشن عدالت نے میشا شفیع کو اداکار علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا اور  5جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار اور اداکار  علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے پانچ جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

    دائر دعویٰ میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔


    مزید پڑھیں :  علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا


    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار ہلاک

    لاہور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار ہلاک

    لاہور : وکیل کے روپ میں عدالت آنے والے قاتلوں نے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں دن دھاڑے گولیاں چل گئیں، ایک ملزم اورایک پولیس اہلکارجان سے گئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    وکیل کے بھیس میں آنے والے دوافراد نے جج کے کمرے کے باہر قتل کے الزام میں زیرحراست ملزم امجد گجر کو گولیاں ماردیں، امجد گجر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارآصف بھی جاں بحق ہوگیا.

    اس موقع پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی فائرنگ سے بھی لاہورکی سیشن عدالت گونجتی رہی، فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان عدالت کےاحاطے میں ہی چھپ گئے جنہیں پولیس لاکھ کوشش کے باوجود تلاش نہ کر سکی.

    واضح رہے کہ ملزم امجد گجر کو اپنے چچا کے قتل کےالزام میں پیشی پر عدالت لایا گیا تھا، اسے گولی مارنے والا کوئی اورنہیں بلکہ اسی کا چچازاد بھائی توقیرتھا۔

    خاندانی دشمنی میں پہلے ایک شخص مارا گیا اور اب دوسرا بھی قتل کردیا گیا۔ پولیس اصل ملزمان تو نہ پکڑ سکی لیکن سہولت کاری کے شبہ میں دو افراد دھر لئے۔

    واقعے کے بعد لاہور میں ماتحت عدالتوں کی سیکورٹی کا پول کھل گیا ہے، احاطہ عدالت میں نصب واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹربھی خراب نکلے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تلاشی کے آلات خراب تھے تو کورٹ کے باہر چوکی پر چیکنگ کیوں نہیں کی گئی؟ کسی اہلکار نے تلاشی کی زحمت کیوں نہیں کی؟

    کالےکوٹ والے تو عدالت میں بغیر تلاشی داخل ہوتے ہیں شاید اسی لیے فائرنگ کرنے والوں نے بھی وکیلوں کا روپ دھارا ہوا تھا۔

  • وزيراعلٰی پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ايس ايچ او ماڈل ٹاؤن طلب

    وزيراعلٰی پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ايس ايچ او ماڈل ٹاؤن طلب

    لاہور: سيشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ماڈل ٹاون کو طلب کرليا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے شہری اظہر عباس کی درخواست کي سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شاہد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دسمبر 2016 میں اپنی تقریر میں سابق حکومتوں پر پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے کا سنگین الزام لگایا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی دو دفعہ ملک کے سربراہ رہ چکے ہیں، شہباز شريف کا خطاب ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعلیٰ نے قائداعظم سے لیکر آخری وزیراعظم تک تمام کی توہین اور تذلیل کی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او ماڈل ٹاون کو چوبیس مئی کو طلب کرلیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقامی عدالت کا طیبہ اور اس کے والدین کو پیش کرنے کا حکم

    مقامی عدالت کا طیبہ اور اس کے والدین کو پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد: ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر طیبہ کے والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود کی عدالت میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے استسفار کیا کہ طیبہ کوعدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

    ملزم کےوکیل کا کہنا ہے کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے،ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی۔

    ہمارے ملک میں بچوں کے تحفظ کا قانون ہی نہیں، چیف جسٹس

    عدالت نے آئندہ سماعت پر والدین اورطیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت میں طلبی کے لیے والدین کو نوٹس جاری کردئے گئے۔

    اس موقع پرملزم سیشن جج راجا خرم علی اوراہلیہ ماہین ظفربھی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم راجا خرم علی اور ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں دس فروری تک توسیع کردی گئی۔

    یاد رہے کہ طیبہ تشدد کیس کی خبریں میڈیا پر چلنے کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے طیبہ کو ریاست کی تحویل میں لے لیا تھا اور معاملے میں سیشن جج کے ملوث ہونے کے سبب ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت شروع کردی۔

  • ماڈل عبیرہ قتل کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل

    ماڈل عبیرہ قتل کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل

    لاہور: ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزم فاروق الرحمن نے جج پر دم اعتماد کا اظہارکردیا جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشرندیم نے کیس دوسرے سیشن جج کوبھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ طوبہ، حکیم ذیشان اورفاروق الرحمن کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا۔

    ملزمان کے وکلا نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ان کے خلاف ماڈل عبیرہ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کے موکلین کے خلاف کوئی گواہ اورشہادت موجود نہیں ہے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس چالان میں گناہ گار قرار پاچکے ہیں لہذا ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

    ملزم فاروق الرحمن کے وکیل آذرلطیف نے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمے کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے جس کے سبب عدالت نے کیس سیشن جج لاہورکو واپس بھجوا دیا ہے۔

    ملزم فاروق کے عدم اعتماد کے باعث تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

  • مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    لاہور: مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کل سترہ ستمبر کو ہوگی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں نکاح پر نکاح کا مورد الزام ٹہرایا گیا ہے۔

    درخواست میں میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے مگر اس کے باوجود اس نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا جو شرعی اورملکی قوانین میں سنگین جرم ہے لہذا عدالت اداکارہ میرا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔

    عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹس جاری کیے تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ میرا کو سترہ ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

    کیس میں پیشی کے لیے میرا نے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ امکان ہے کہ وہ خود بھی عدالتی حکم کے مطابق پیش ہوجائیں گی۔

  • قصور ویڈیو اسکینڈل کے 6ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ

    قصور ویڈیو اسکینڈل کے 6ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ

    قصور: گھناؤنے فعل کے مرتکب چھ ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی، ملزمان کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم تنزیل الرحمان لاہور ہائیکورٹ کا ملازم نکلا، جسکو چیف جسٹس نے معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور وڈیو اسکینڈل کے ملزمان کو عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا،چھ ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمینہ حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم عدالت نے کارروائی پہلے گیارہ بجے اور پھر مزید چند گھنٹوں کے لئے موخر کردی۔

    ملزمان میں سلیم اختر، تنزیل الرحمان،محمد یحیی، عتیق الرحمان اورعلیم آصف شامل ہیں۔

    اس موقع پر وکیل استغاثہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی پیروی چھوڑنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ’’پولیس نے علاقے میں غیر قانونی کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اور مظاہرین کا میڈیکل نہیں ہونے دیا جارہا‘‘۔

    وکیل نے یہ بھی کہا کہ ’’پولیس نے مظاہرین کو ان کے گھروں سے اٹھالیا ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’اس سے قبل بھی 5 پیشیاں ہوچکی ہیں اور ایس پی انوسٹی گیشن ندیم عباس آج بھی آگے کی تاریخ لینا چاہتے ہیں‘‘۔

    دوسری جانب وکیل صفائی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ویڈیوکو بطور شہادت لیا جاسکتا،  وکیل استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے لاٹھی چارج سے پچاس کے قریب افراد زخمی ہوئے جبکہ میڈیا کو کوریج سے روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

    مقامی عدالت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی ضمانت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے اور مممکن ہے کہ ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے جائیں۔

  • دوسری شادی کی سزا، بیوی کا شوہرپرتشدد

    دوسری شادی کی سزا، بیوی کا شوہرپرتشدد

    گوجرانوالہ:دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر کو احاطۂ عدالت میں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق شوہرکے دوسری شادی کرنے پرپہلی بیوی نے کچہری میں مقدمہ دائرکیا تھا۔

    پیشی کے لئے کچہری آنے پرپہلی بیوی نے آؤدیکھانہ تاؤ اوراپنے شوہرکو تھپڑوں اورگھونسوں کی زد پررکھ لیا۔

    واضح رہے کہ اس موقع پرتنازعات کا شکارجوڑے کا کمسن بچہ بھی موقع پر موجود تھا اور ماں نے بچے کے سامنے ہی اس کے باپ کو زدو کوب کیا۔

    موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے پولیس اہلکار درمیان میں آئے اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔