Tag: session court islamabad

  • غازی قتل کیس: پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

    غازی قتل کیس: پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چھ دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے کی اور سماعت کے دوران کیس کے مدعی ہارون رشید غازی کی جانب سے عبدالحق ایڈوکیٹ جبکہ پرویز مشرف کی جانب سے اختر شاہ وکیل پیش ہوئے۔

    پرویز مشرف کے وکیل نے نئی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی اور عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق صدر پرویز مشرف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

    عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اگرپرویز مشرف کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے کوئی درخواست آئی ہے تو اس پر عدالت میں جواب جمع کروایا جائے۔

    کیس کی سماعت چھ دسمبر کو دوبارہ ہو گی۔

  • تحریکِ انصاف کے وکلاء نوازشریف کے خلاف ایف آئی آرجمع کرانے تھانے پہنچ گئے

    تحریکِ انصاف کے وکلاء نوازشریف کے خلاف ایف آئی آرجمع کرانے تھانے پہنچ گئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیشن کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم اوردیگرافرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے حکم کے بعد تحریکِ انصاف کے وکلاء نے تھانہ سیکریٹریٹ میں تحریری درخواست جمع کرادی۔

    تحریکِ انصاف کے وکلاء عدالتی حکم نامہ لےکرتھانہ سیکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے وزیرِاعظم سمیت گیارہ افراد کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کی باقاعدہ درخواست دے دی۔

    اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے شاہراہ دستور پر پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پرہونے والے لاٹھی چارج اورشیلنگ پروزیرِاعظم نوازشریف سمیت گیارہ افراد کے خلاف پولیس کوایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق مقدمے کا اندراج کرلیا جائے گا۔