Tag: seven countries

  • سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والا پرعزم نوجوان فرحان ایوب

    سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والا پرعزم نوجوان فرحان ایوب

    لاہور : سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی نوجوان فرحان ایوب کا کہنا ہے کہ سات سال کی عمر سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کررہا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک کے قابل فخر نوجوان نے اپنی محنت، کامیابی اور کارناموں سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    فرحان ایوب نے بتایا کہ سال 2014 میں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ایک منٹ میں 34 کپ اپس انجام دے کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی کھلاڑی کے پاس تھا جس کا اسکور ایک منٹ میں 22کپ اپس تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پھر مزید تین سال تک کوششیں جاری رہیں اور پھر2017میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بریک کیا۔ وہ موسٹ نو ہینڈڈ کیپ اپ کا ریکارڈ تھا جو سب سے مشکل ریکارڈ تھا۔

    فرحان ایوب نے کہا کہ اس ریکارڈ میں سر کے بل بغیر ہاتھوں کی مدد سے اٹھنا تھا، یہ ریکارڈ توڑنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں انہیں شیلڈ بھی دی تھی۔

    فرحان نے مزید بتایا کہ وہ موٹیویشنل سپیچز بھی کرتے ہیں اور ملک کے کئی بڑے تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب کر چکے ہیں جس کا مقصد یہ جذبہ بیدار کرنا ہوتا ہے کہ پاکستان نے آزادی دی ہے اس ملک کے لیے کچھ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ دن رات میری یہی سوچ ہوتی ہے کہ ملک کے لیے کیا کروں سب کو ایسا ہی سوچنا چاہیے۔ میں تعلیم کے ساتھ کچھ اور کرنے کا بھی سوچتا ہوں جس سے ملک کا نام روشن ہو۔

  • ایرانی عزائم پر نظر رکھنے کے لیے جی 7 ممالک متحدہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    ایرانی عزائم پر نظر رکھنے کے لیے جی 7 ممالک متحدہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    اوٹاوا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’شمالی کوریا امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہترین انداز میں درست سمت کی جانب بڑھا رہا ہے، گروپ سات کے تمام ممالک ایران کے خطرناک عزائم کی مانیٹرنگ کے لیے متحد ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی 7 ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گروپ سات کے تمام ممالک ایران کے خطرناک عزائم کی مانیٹرنگ کے لیے متحد ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جی 7 کے اجلاس میں بھی عالمی طاقتوں نے ایران کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی، عالمی امن و استحکام کو ایران سے لاحق خطرات اور ایران کے مضموم عزائم پر نظر رکھنے کے لیے مفصل گفتگو کی گئی ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کانفرس میں شمالی کوریا سے تعلقات میں‌ بہتری کے حوالے سے بھی تمام سوالوں کے جوابات بھی دیئے.

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کا کہ تاحال شمالی کوریا امریکا کے ساتھ بہترین انداز میں معاملات کو آگے بڑھا رہا ہے اور شمالی کوریا کے صدر سے سنگاپور میں ہونے والی ملاقات اچھے تعلقات قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے.

    امریکی صدر نے اجلاس کے دوران روس کے جی 8 میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے خطے کو فری ٹریڈ زون بنانے کی تجویز پیش کی.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے گروپ کے دیگر 6 ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بتایا لیکن کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کے دوران امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات واضح ہوگئے ہیں.

    کینیڈین میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارتی مطالبات مان لیں اور جو مخالفت میں آیا اسے روند دیا جائے گا.

    ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسیوں کے باعث اب تنہا ہوچکے ہیں.

    کینیڈا میں منعقدہ جی 7 کے اجلاس اختتام پر 6 ممالک کے سربراہوں نے اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس میں‌ لکھا ہے کہ ’ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے حصول سے باز رکھنا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔