Tag: seven-dead

  • بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 4 بجے ساپوترا گھاٹ روڈ پر پیش آیا، جب ایک پرائیویٹ بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ کھائی میں گرنے سے بس دو ٹکڑے ہوگئی۔

    حادثے کا شکار ہونے والی بس مدھیہ پردیش کے گنا سے ترمبکیشور کا دورہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی جس میں 48 سیاح موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 مسافر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ ساپوترا ہل اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے بس حفاظتی رکاوٹ کو توڑ کر وادی میں گر گئی۔

    زخمی عقیدت مندوں کو گجرات کے آہوا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ پر آخر کار قابو پالیا گیا

    رپورٹس کے مطابق بس میں 48 یاتری موجود تھے، مرنے والوں اور زخمیوں میں مدھیہ پردیش کے گنا، شیو پوری اور اشوک نگر اضلاع کے افراد شامل ہیں۔

  • کشتی پر سیلفی  لینے کا شوق ،   7 افراد کی جان لے گیا

    کشتی پر سیلفی لینے کا شوق ، 7 افراد کی جان لے گیا

    جکارتہ : انڈو نیشیا میں سیلفی لینے کا شوق سات افراد کی جان لے گیا ، کشتی میں سوار افراد نے گروپ سیلفی لینے کی کوشش کی ، جس کے باعث کشتی کا توازن بگڑ گیا اور تمام افراد ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈو نیشیا کے جزیرے جاوا میں کشتی کے حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، سینٹرل جاوا کے پولیس چیف احمد لطفی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا ، جب کشتی میں سوار سیاح سیلفی لینے کی کوشش میں ایک سائیڈ پر ہوگئے، جس کے باعث کشتی کا توازن بگڑا اور تمام افراد ڈوب گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والے 11 افراد کو بچالیا گیا تاہم سات افراد ہلاک ہوگئے اور دو افراد کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

    سینٹرل جاوا کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کشتی کے ڈوبنے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا تھا، کشتی کو ایک 13 سالہ لڑکا چلا رہا تھا ، اس لئے اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ کیا کشتیوں کو چلانے والے عفلت کے مرتکب تو نہیں۔

    خیال رہے انڈونیشیا میں کشتی کے حادثات عام ہے، اپریل میں جاوا میں ہی ماہی گیروں کی کشتی ٹکرانے کے بعد 30 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جس میں 17 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی تھی اور 13 افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔