Tag: seven Killed

  • سڑک کی تعمیر کا جھگڑا، 7 افراد کی جانیں لے گیا

    سڑک کی تعمیر کا جھگڑا، 7 افراد کی جانیں لے گیا

    دیر بالا: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں سڑک کی تعمیر کا جھگڑا 7 افراد کی جانیں لے گیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں تحصیل براول میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے نتئجے میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میاں گانو چم کے مقام پر پیش آیا ، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق سڑک کی تعمیر کے تنازع پر دو فریقین میں جھگڑا تھا، تنازع کے حل کیلئے جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے اپردیرمیں جرگے میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او مالاکنڈ سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ رپورٹ سی پی او کو ارسال کرکےملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ جرگہ سسٹم اورجرگوں کےلئے سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔

  • نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، 7 افراد جاں بحق

    نئی دہلی میں مسلم کش فسادات ، 7 افراد جاں بحق

    دہلی : بھارتی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بدستورکشیدہ ہے ، پرتشددواقعات میں اموات کی تعداد7ہوگئی جبکہ آرایس ایس کےغنڈوں نے مسلمانوں کےگھروں اور دکانوں پر حملے کئے اور آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کےدورہ بھارت کےدوران دہلی میں پرتشددواقعات اورحملوں کا سلسلہ جاری ہے ، پرتشددواقعات میں اب تک اموات کی تعداد7ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ آرایس ایس کےغنڈوں نے شہریت کے متنازع قانون کےخلاف احتجاج کرنے والوں پرتشددکیا جبکہ پولیس نےمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس سے متعددمظاہرین زخمی ہوگئے۔

    شمال مشرقی دہلی میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلم اکثیرتی علاقوں میں لوٹ مار شروع کردی ہے، مسلمانوں کو کھلےعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔ جبکہ کئی دکانوں، گھروں اورپٹرول پمپس کو لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی۔

    نئی دلی کے گورنرنے تشدد سے متاثرہ مسلمانوں سے نہ صرف ملاقات سے انکار کردیابلکہ دلی پولیس کے ہاتھ بھی باندھ دیئے، جس کے بعد بھارتی پولیس ہندو بلوائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔

    حالات کنٹرول سے باہر ہونےلگے تو نئی دلی میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرکے میڑواسٹشنز بند کردیئے گئے، دہلی انتظامیہ اورپولیس تشدد کا الزام متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • چین کی الیکٹرانک فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

    چین کی الیکٹرانک فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

    بیجینگ : مشرقی چین میں واقع برقی آلات بنانے والی فیکڑی میں خوفناک دھماکا، حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصییلات کے مطابق مشرقی چین کے صوبے جنگژو میں واقع الیکڑانک سامان تیار کرنے والی فیکڑی کے گودام میں دھماکے کے بعدہ ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے نیتجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ دھماکا مشرقی چین میں واقع کیمیکل فیکڑی میں دھماکے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ مذکورہ حادثہ حالیہ برسوں میں ملک کی صعنتی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ تھا۔

    چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    زلزلوں کی پیمائش کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کیمیکل پلانٹ میں ہونے والا دھماکا 2اعشاریہ 2 نوعیت زلزلے کے جھٹکوں کے برابر تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ اگست2015 میں چینی فیکڑی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: بارشوں سے 7 افراد جاں‌ بحق، 90 فیصد بازار بند

    کراچی: بارشوں سے 7 افراد جاں‌ بحق، 90 فیصد بازار بند

    کراچی: شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھت گرنے اور حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، سڑکوں پر پانی بھرنے سے نوے فیصد بازار بند رہے، تاجروں نے واٹر بورڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

    امدادی ادارے کے ذرائع کے مطابق ایف سی ایریا بلاک3 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اسی طرح کورنگی میں بجلی کا تار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،بفرزون میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کلفٹن میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، اردو بازار کے قریب حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریلوے سٹی کالونی میں کرنٹ لگنے سے8 سال کابچہ جاں بحق ہوا،کورنگی پی اینڈ ٹی کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے7 افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری طرف کراچی میں بارش کے باعث 90 فیصد تجارتی مراکز بند پڑے ہیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر تاجروں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث کھجور بازار، اردو بازار، لائٹ ہاؤس، میڈیسن مارکیٹ، لنڈا بازار،لیاری،چپل بازار، جھٹ پٹ مارکیٹ،جونا مارکیٹ بند ہیں۔

    اولڈ سٹی ایریاز کی مارکیٹوں میں پانی جمع ہونے سے دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس پر سامان خراب ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

     

    دکانوں میں پانی بھرنے کے خلاف کراچی تاجر اتحاد نے آئندہ ہفتے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نکاسی آب کے ادارے ذمے داریوں کی ادائیگی میں ناکام ہیں۔

    کراچی کا موسم انتہائی سرد ہوگیا، کل بھی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی

    کراچی میں دوسرے روز بھی بارش جاری رہی، ہوا چلنے اور بارش کے سبب کراچی میں موسم انتہائی سرد ہوگیا، گرم مشروبات اور گرم کپڑوں کی مانگ میں انتہائی اضافہ ہوگیا، بازار بند ہونے کے سبب شہریوں نے علاقوں میں لگے ٹھیلوں سے گرم کپڑے خریدے۔ محکمہ موسمیات نے تیسرے روز بھی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

     

  • حوثی قبائل کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 7 افراد جاں بحق

    حوثی قبائل کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 7 افراد جاں بحق

    ریاض: یمن کی سرحد سے سعودی عرب پر حملے میں سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    سعودی اسٹیٹ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی سرحد سے سعودی عرب کے شہر نجران پر حوثی قبائل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار سعودی اور تین غیر ملکی شہری شامل جب کہ زخمیوں کی تعداد علیحدہ ہے۔

    خبر رساں ادارے نے سعودی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ حوثی قبائل نے حملہ نجران کے صنعتی علاقے میں کیا جو سرحد کے قریب واقع ہے