Tag: sexual abuse

  • خانیوال : اسکول چوکیدار کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ ذیادتی

    خانیوال : اسکول چوکیدار کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ ذیادتی

    کبیر والا : اسکول کی بچیاں بھی اب اسکول میں محفوظ نہیں رہیں، خانیوال کے ایک سرکاری اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کو ذیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا میں سرکاری اسکول کے چوکیدار نے طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوکیدار ملزم ایوب عالم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    متاثرہ بچی کے والد نے اے آر وائی نیوزکو بتایا کہ جب میں بیٹی کو اسکول گیا تو چوکیدار نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے، گھر پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ نہیں پہنچی جس پر میں پریشان ہوکر ادھر ادھر بچی کو تلاش کرتا رہا۔

    طالبہ کے والے نے مزید بتایا کہ جب میں دوبارہ اسکول پہنچا تو دیکھا کہ چوکیدار بچی سے ذیادتی کررہا تھا۔ مجھے دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا، اسکول کی میڈم سے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دبا دیں ورنہ بہت بدنامی ہوگی۔

    بعد ازاں کبیروالا کے ڈی پی او ندیم عباس نے اسکول میں بچی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا، ڈی پی او کی احکامات پر ملزم چوکیدار ایوب عالم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ کو طبی معائنے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھیج دیا گیا ہے، متاثرہ طالبہ کے واقعہ کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

  • اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمے کی تجاویز پیش کردیں

    اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمے کی تجاویز پیش کردیں

    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز پیش کی ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز کے لیے خصوصی عدالتیں اور خصوصی پولیس اسٹیشن یا سیل قائم کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا 2 روز تک اجلاس جاری رہا۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی تائید کی گئی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دے دیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں۔ وعدہ معاف گواہ بننا اور پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیب ملزمان کو ہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر کرنا اور حراست میں رکھنا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا عمومی جائزہ بھی لیا، نیب ترمیمی آرڈیننس سے یہ قانون مزید امتیازی ہوگیا ہے۔

    چیئرمین کونسل نے کہا کہ انسانی دنیا میں جنسی رویوں میں تبدیلی کا عمل باقاعدہ فیشن بن گیا ہے، سوشل میڈیا کے پھیلاؤ سے دنیا بفرزون قائم نہیں رکھ سکتی۔ پرائمری اسکول سے ہی ماہر نفسیات کی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں پر جنسی تشدد کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی درخواست کی، اس مقصد کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن یا خصوصی سیل بھی قائم ہونے چاہئیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں جنسی زیادتی کے واقعات پر ہم نے سفارش کی ہے کہ سنہ 2003 کے بعد مشرف کی پالیسیوں کی جانچ پڑتال کے بعد کمیٹی بنائی جائے۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی نہ صرف اسلام کے منافی بلکہ آئین کے خلاف بھی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیس میں ججز کی مختلف آرا ہیں جو آپریشنل پارٹ نہیں۔ پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر گھسیٹ کر لانا عدالتی فیصلہ نہیں، مذکورہ معاملے کا ریسرچ ونگ جائزہ لے رہا ہے۔ ججوں کی رائے فیصلے کا حصہ نہیں اس لیے اجلاس میں اس کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

  • جنسی زیادتی کی پردہ پوشی کرنے والے پادریوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پوپ فرانسس

    جنسی زیادتی کی پردہ پوشی کرنے والے پادریوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پوپ فرانسس

    ویٹی کن : مسیحی برادری کے رہنما پوپ فرانسس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لیے تمام پادریوں پر بدفعلی کے واقعات کی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کلیسائے روم کے تمام عہدیداران کے لیے جنسی زیادتی کے واقعات کی کلیسا کو باقاعدہ اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع ریاستی اداروں کو دینا لازمی نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک چرچ گزشتہ کئی برسوں سے کلیسائی نمائندوں کے ہاتھوں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے مطابق مستقبل میں ایسے واقعات کو چھپانے والی شخصیات کے خلاف کلیسا کی طرف سے داخلی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی خصوصی عدالت نے ویٹی کن کے خزانچی رہنے والے اور پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی 77 سالہ جارج پال کو مجرم قرار دے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پوپ فرانسس کے قریبی دوست بچوں پر جنسی زیادتی کے مجرم قرار

    انہیں دسمبر 2018 میں جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا تھا تاہم جارج پال کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں بچوں پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دئیے جانے کا عدالتی فیصلہ خفیہ رکھا گیا تھا۔

    پوپ فرانسس نے رواں ماہ کے آغاز میں مشرق وسطیٰ کے دورے پر اعتراف کیا تھا کہ چرچز کے پادری بچوں اور خواتین کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں جنسی غلام بنائے رکھنے میں ملوث رہے ہیں۔

  • امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    واشنگٹن : امریکا کی حکمران جماعت کی سینیٹر میک سیلی کا کہنا ہے کہ ’امریکی فضائیہ میں ملازمت کے دوران ائیر فورس کے اعلیٰ افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا‘۔

    تفسیلات کے مطابق امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کی ریاست ایریزونا سے منتخب ہونے والی 52 سالہ سینیٹر میک سیلی نے امریکی افواج میں جنسی زیادتیوں کی شرح میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے احساس شرمندگی، الجھن اور نظام پر بھروسہ نہ ہونےکے باعث جنسی زیادتی کی شکایت درج نہیں کروائی تھی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں امریکی افواج میں جنسی زیادتی کے چھ ہزار آٹھ سو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ امریکی فورسز کے اندر ریپ کیسز کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  تعدادجنسی زیادتی کے ان کیسز کی ہے جو درج ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں متاثرین ایسے ہیں جو شرمندگی کے باعث رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے۔

    باون سالہ میک سیلی جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے سینٹ کی آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں سماعت کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔

    ریپبلیکن سینیٹر کا آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ کی طرح میں میں آرمی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیکن ان متاثرین کی طرح بہادر نہیں ہوں جنہوں نے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی لیکن میں کوئی شکایت درج نہیں کی ان خواتین و مرد کی طرح جنہیں سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو قصور وار ٹہراتی ہوں میں شرمندہ اور الجھن کا شکار تھی، میں سینئر نے اپنی پوزیشن اور طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی امریکا کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے جنگ میں حصّہ لیا ہے۔

    سینیٹر میک سیلی نے 26 برس امریکی فضائیہ میں بحیثیت کرنل خدمات انجام دے کر سنہ 2010 ریٹائرمنٹ لی تھی، ریپبلیکن سینیٹر گزشتہ رکن سینیٹ منتخب ہونے سے قبل دو مرتبہ امریکی پارلیمنٹ کی رکن بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی نے پہلی مرتبہ جنسی زیادتی پر گفتگو نہیں کی، گزشتہ برس سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران جنسی زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرچکی ہیں۔

  • قطر: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو 5 برس قید کی سزا

    قطر: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو 5 برس قید کی سزا

    دوحہ : بیٹی کو جنسی زیادتی کے بعد لاش کو جلانے والے مجرم کو 5 برس قید کی سزا سنانے پر مقتول کی والدہ نے قطری عدلیہ کو ظالم کا ساتھی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطری عدالت نے برطانوی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں قطری شہری کو سزا سناتے ہوئے 5 سال کےلیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تو مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قطری عدالت کی جانب سے لڑکو زیادتی کے بعد قتل کرنے اور جلانے کے والے مجرم کو غیر منصفانہ سزا دینے پر برطانوی خاتون نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مجرم ھاشم خمیس الجابر نے 24 سالہ لورین پیٹرسن نامی برطانوی لڑکی کو سنہ 2013 میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کو نذر آتش کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قطری شہری نے مقتول کی لاش کو صحرا میں نذر آتش کیا تھا جس کے بعد قطر کی فوج داری عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی لیکن مجرم نے سزا کی خلاف کی اور عدالت نے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے سزا کو 10 برس قید میں تبدیل کردیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کی فوجداری عدالت نے مجرم کی سزا 10 برس سے کم کرکے 5 برس کردی جس پر مقتول کے اہل خانہ نے عدالت کو ظالم کا ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنسی زیادتی کرکے قتل کرنے اور لاش کو جلائے جانے کے اتنے سنگین جرائم میں بھی معمولی سزا دینا کہاں کا انصاف ہے۔

    مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث شخص کو بچانا قطری عدلیہ کے چہرے پر بد نما داغ ہے۔

  • جنسی استحصال کا معاملہ، پوپ فرانسس سے استعفے کا مطالبہ

    جنسی استحصال کا معاملہ، پوپ فرانسس سے استعفے کا مطالبہ

    روم : آرچ بشپ نے پوپ فرانسس پر امریکی پادری کی طلباء اور پادریوں کے ساتھ کی گئی بد فعلی کی پردہ پوشی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے آئر لینڈ سے روم واپس جاتے ہوئے جنسی استحصال کے معاملے پر آرچ بشپ کارلو ماریا کے خط سے متعلق صحافیوں کو جواب دیا کہ ’11 صفحات پر مشتمل خط پر کوئی جواب نہیں دوں گا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں تعینات ویٹی کن سٹی کے سابق ڈپلومیٹ نے کارڈینل تھیوڈور مک کیریک کی جانب سے پادریوں اور طلباء کے ساتھ بد فعلی کرنے کی پردہ پوشی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پوپ فرانسس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پوپ فرانسس نے صحافیوں کو جواب دیا کہ ’میں آپ سے سنجیدگی کے ساتھ عرض کررہا ہوں کہ ’اگر آپ لوگ مذکورہ خط کا جواب چاہتے ہیں تو اس خط کو غور سے پڑھیں اور خود فیصلہ کریں‘ میں مذکورہ خط پر کچھ نہیں کہوں گا میرے خیال میں یہ دستاویز خود اپنا جواب ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویٹی کن سٹی کے سابق ڈپلومیٹ کی جانب سے یہ خط ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب پوپ فرانسس دورہ آئر لینڈ کے موقع پر آئرلینڈ کے پادریوں کی جانب سے کیے گئے جنسی استحصال پر گفتگو کررہے تھے۔

    مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا نے دورہ آئرلینڈ پر طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی صحافتی صلاحیتیں آپ کو تنائج تک پہنچائیں گی‘ کچھ وقت گزرنے دیں ممکن ہے میں خط کے بارے میں بات کروں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آرچ بشپ ویگانو نے پوپ پر الزام عائد کیا کہ وہ سنہ 2013 سے امریکی پادری کی جانب سے کیے گئے جنسی استحصال کے بارے میں علم رکھتے تھے لیکن انہوں نے پادری کے مکروہ فعل کی پردہ پوشی کی۔

    آرچ بشپ نے کہا کہ پوپ فرانسس کو جنسی استحصال جیسے مکروہ فعل میں ملوث تمام پادریوں سمیت استعفیٰ دے کر دنیا کے لیے مثال قائم کرنا چاہیے تاہم آرچ بشپ کارلو ماریا نے پوپ فرانسس سے سنہ 2013 میں ہونے والی گفتگو کا ثبوت پیش نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : ویٹی کن: جنسی استحصال میں ملوث امریکی پادری کا استعفیٰ منظور


    یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے واشنگٹن کے ایک سابق سینئر بشپ اور کیتھولک عیسائیوں کے ایک معروف پادری میک کیرک کا رواں برس جولائی میں استعفیٰ منظور کیا تھا۔

    خیال رہے رواں برس مک کیرک کو 20 جون سے خدمات کی انجام دہی سے روک دیا گیا تھا، اس دوران 40 برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل نیویارک شہر میں پیش آنے والے ایک اور واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

    ایک شخص جس کی عمر اُس وقت گیارہ برس تھی، امریکی پادری میک کریک کے خلاف جنسی حملے کا پہلا الزام عائد کیا ہے تاہم امریکی پادری نے اس اولین دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    علاوہ ازیں کئی مردوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مک کیرک نے نیوجرسی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا یہ اس وقت کی بات ہے جب مذکورہ افراد میک کیرک کے طلباء تھے۔

  • اپنے بچوں کو قصور کی زینب کے ساتھ پیش آنے والی بربریت سے کیسے بچایا جائے

    اپنے بچوں کو قصور کی زینب کے ساتھ پیش آنے والی بربریت سے کیسے بچایا جائے

    کراچی : بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات نے دل دہلا دیے ، بچوں کو قصور کی زینب کے ساتھ پیش آنے والی بربریت سے کیسے بچایا جائے، ماہرین نفسیات نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اس حوالے سے آگہی دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق بچپن زندگی کاخوبصورت ترین عرصہ ہوتاہے تاہم بعض بچوں یا بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات کے منفی اثرات عمر بھر انکا پیچھا نہیں چھورتے۔

    قصور واقعے نے والدین کی نیندیں اڑا دیں ہیں، بچوں سے جنسی زیادتی کے پےدرپے واقعات نے والدین کو فکرمند بنا دیا کہ وہ اپنے بچوں کوکیسے بچا سکتے ہیں؟

    ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، بچوں کو دوست بنائیں ، ان کی خاموشی توڑیں،ان میں اعتماد پیدا کریں۔

    والدین اس معاملے کی اہمیت کو سمجھیں اور بچوں کیساتھ اس موضوع پر بات کریں اور انہیں آگاہی دیں، بچوں کو انکی عمرکے مطابق انہیں زیر نگرانی رکھیں۔

    – اجنبی لوگوں کیساتھ انہیں نہ بھیجیں اورانہیں اپنی حفاظت کرنے کے بارے میں بتائیں۔

    – بچوں کو سکھائیں کہ کوئی غیرضروری طور پر پیار کرے یا سر کے علاوہ دیگر اعضا کو چھونے کی کوشش کرے تو اسکی بات ماننےسےسختی سےانکار کریں اور والدین کوفوری بتائیں۔

    – بچے کا بتائیں آئسکریم یا کوئی اور کھانے کی چیز یا کھلونا کسی اجنبی سے نہ لے، کسی بھی قسم کے لالچ میں اجنبی کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دے۔

    – اسکولوں میں اساتذہ بچوں کے مسائل پر نظر رکھیں،کہیں کوئی وین والا، مالی ،چوکیدار، پی ٹی ماسڑ بچوں کوتنگ تو نہیں کررہا۔

    – بچے جنسی زیادتی کا شکار گھرمیں بھی ہوسکتےہیں، انہیں منع کریں کہ وہ کسی ملازم یا رشتہ دارکے کمرے میں اکیلے نہ جائیں۔

    – والدین بچوں کو ٹیوشن کے وقت ایسے کمرے میں اساتذہ کیساتھ بٹھائیں جہاں سے ان پر نظر رکھ سکیں، ساتھ ہی بچوں کو اکیلا گھر سے نہ نکلنے دیں، کھیل کامیدان ہو یاٹیوشن سینٹرخود ہی لیکر آئیں اورچھوڑنےبھی خود جائیں۔

    فیس بک اور سوشل میڈیا سے اٹھنے والے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیں، انٹرنیٹ پر غیراخلاقی ویب سائٹس تک بچوں کی رسائی روکنے کے لیے مناسب اقدام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔