Tag: sexual assault

  • بھارتی اداکارہ جنسی زیادتی کے بعد ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

    بھارتی اداکارہ جنسی زیادتی کے بعد ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

    نئی دہلی: ملیالم فلموں کی اداکارہ بھاونا مینن 5 سال قبل اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے بعد بول اٹھیں اور ملزمان کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی اداکارہ بھاونا نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ برباد ہوگئیں اور اب اپنا کھویا ہوا وقار واپس چاہتی ہیں۔

    ایک نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک لائیو انٹرویو میں نامور اداکارہ نے اپنی 5 سالہ خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کے بارے میں سوچے بغیر ایک مضبوط جنگ لڑیں گی۔

    ملیالم، تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان بشمول ان کے شوہر، قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر لوگوں نے اس تکلیف دہ دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر قوت ارادی تھی جس نے انہیں مستحکم رکھا، وہ اپنے خاندان اور دوستوں کی طرف سے بھرپور حمایت کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں۔

    بھاونا نے بتایا کہ کس طرح وہ سنہ 2020 میں 15 دن صبح سے شام تک کمرہ عدالت میں رہیں، ہر بار جب کسی وکیل نے ان سے جرح اور پوچھ گچھ کی تو انہیں ثابت کرنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس تکلیف دہ واقعے کے بعد ملزمان سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرتے رہے، واقعے کے بعد انہیں ملیالم فلم انڈسٹری میں کام دینے سے بھی انکار کر دیا گیا تھا۔

    اداکارہ کو 2017 میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ شوٹنگ سے گھر واپس آرہی تھیں، اور انہیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

    یہ واقعہ اس وقت ایک بڑے تنازعے میں بدل گیا جب مرکزی ملزم پلسر سنیل نے انکشاف کیا کہ اس حملے کے پیچھے مقبول ملیالم اداکار دلیپ کا ہاتھ تھا، دلیپ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر ہے۔

  • امریکی عدالت نے اداکار بل کوسبی کو 10 برس قید کی سزا سنا دی

    امریکی عدالت نے اداکار بل کوسبی کو 10 برس قید کی سزا سنا دی

    لاس اینجلس : امریکی عدالت نے معروف کامیڈین و ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں تین سے دس سال کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عدالت نے ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو سنہ 2004ء میں باسکٹ بال کی سابق کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشہ آور چیز پلاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں میں مجرم قرار دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 81 سالہ اداکار بل کوسبی نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی کا محض الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ معاملہ باہمی اتفاق سے پیش آیا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ رواں برس اپریل میں ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی عدالت نے بل کوسبی کو مجرم قرار دیا تھا۔

    عدالت نے کوسبی کو  وحشی درندہ قرار دیا، بل کوسبی می ٹو  مہم میں سزا پانے والے پہلے اداکار ہیں، جن کے خلاف اسی مقدمے کے علاوہ کم سے کم ساٹھ خواتین اور  اداکاراؤں نے بھی جنسی طور  پر  ہراساں کرنے  اور ‘ریپ’ کا نشانہ بنائے جانے کے  الزام عائد کئے تھے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بل کوسبی نے ضمانت کے لیے درخواست جمع کروائی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 25 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے بعد کوسبی کو کورٹ روم سے ہی ہتھکڑیاں لگا دی گئیں تھیں۔

    ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کوسبی کی سزا کو گھر تک محدود کیا جائے، وہ جیل میں سزا کاٹنے کے لیے بہت کمزور ہیں۔

    خیال رہے کہ ہالی ووڈ اداکار کو رواں برس اپریل سے گھر میں ہی قید رکھا تھا۔

    خیال رہے کہ بل کوسبی 80 کی دہائی کئ مشہور ٹی وی سیریز دی کوسبی شو کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری باری ہے کہ اداکار کو جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے قبل جون 2017 میں جیور کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔

    واضح رہے کہ معروف ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی پر ماضی میں بھی درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزمات لگائے تاہم اداکار ان کی تردید کرتے رہے ہیں۔

  • معروف ہالی ووڈ اداکاربل کوسبی جنسی زیادتی کےمقدمےمیں مجرم قرار

    معروف ہالی ووڈ اداکاربل کوسبی جنسی زیادتی کےمقدمےمیں مجرم قرار

    لاس اینجلس : امریکی عدالت نے معروف ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عدالت نے ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو 2004ء میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشہ آورچیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا ہے۔

    معروف اداکار بل کوسبی نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ باہمی رضامندی کے ساتھ پیش آیا تھا اور ان پرزیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب بل کوسبی کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    بل کوسبی کو جنسی زیادتی کےمقدمے میں فرد جرم عائد ہونے پر 10 سال کی قید کا سامنا ہے لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ قیدکی سزا کب سے شروع ہوگی جب تک سزا شروع نہیں ہوتے اس وقت تک وہ ایک ملین ڈالر کی زر ضمانت جمع کراکر اپنے گھر میں رہ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بل کوسبی 80 کی دہائی کئ مشہور ٹی وی سیریز دی کوسبی شو کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری باری ہے کہ اداکار کو جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے قبل جون 2017 میں جیور کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔

    واضح رہے کہ معروف ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی پر ماضی میں بھی درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزمات لگائے تاہم اداکار ان کی تردید کرتے رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ: 160 سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں اور ویڈیو بنانے کا جرم،سابق ڈاکٹر کو 175 سال قید کی سزا

    امریکہ: 160 سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں اور ویڈیو بنانے کا جرم،سابق ڈاکٹر کو 175 سال قید کی سزا

    مشی گن : امریکہ میں جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کے جرم میں سابق ڈاکٹر کو ایک سو پچھتر سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں سابق ڈاکٹر پر جمناسٹک کی کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت کی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لیری نصر سے کہا تمہاری موت کے پروانے پر دستخط کردئیے، تمہیں جیتے جی جیل کی چار دیوار سے باہر جانے کا حق حاصل نہیں۔

    سماعت میں ڈاکٹر لیری نصر کی جنسی ہوس کی نشانہ بننے والی لڑکیاں بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے ساتھ پیش آنے افسوسناک واقعات بیان کیے جبکہ مقدمے کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

    امریکی جمناسٹک ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر لیری نصر نہ صرف نابالغ جمناسٹک کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا بلکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

    سزاسنائے جانے سے قبل لیری نصر نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی تھی۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹرلیری نصر پر اولمپک گولڈ میڈلیسٹ سمیت ایک سو ساٹھ سے زائد نوجوان لڑکیوں کوہراساں کرنے کاالزام تھا۔

    یاد رہے کہ 2016میں لیری نصر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گھر کی تلاشی کے دوران  ہزاروں کی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد اسے چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں 60 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔