Tag: sexually

  • بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بچت بازار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، واقعہ سیکٹر 5 ایم نارتھ کراچی کے بچت بازار میں پیش آیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ خاتون بازار میں ایک اسٹال سے خریداری میں مصروف تھی اسی دوران 3 اوباش نوجوان سے خاتون سے نازیبا حرکت کی جس میں سے ایک ملزم عامر کو ویڈیو کی مدد سےگرفتار کرلیا گیا۔

    بلال کالونی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    واشنگٹن : امریکی مصنفہ ای جین کیررول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 90ء کی دہائی میں ایک شاپنگ مال میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیویارک میگزین میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 90ءکی دہائی کے وسط میں فکشن رائٹر ای جین کیررول پر ایک شاپنگ مال کے ’چینجنگ روم‘ میں جنسی حملہ کیا۔

    مصنفہ ای جین کیررول نے میگزین کو بتایا کہ 1995ءیا 1996ءمیں شاپنگ مال میں خریداری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی خاتون کےلئے لباس منتخب کرنے میں مدد طلب کی تھی اور مذاقاً کہا کہ آپ اسے پہن کر دیکھیں۔

    مصنفہ نے کہا کہ چینجنگ روم میں ٹرمپ بھی آگئے اور انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں، میں نے بڑی مشکل سے خود کو چنگل سے آزاد کروایا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصنفہ اپنی کتاب کے اجراءکو کامیاب بنانے کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں میں کبھی ان خاتون سے نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ 75 سالہ کیررول صدر ٹرمپ کے عہدہ سنھالنے کے بعد جنسی حملے اور فحش حرکات کرنے کا الزام عائد کرنے والی 15 ویں خاتون ہیں تاہم صدر ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

  • روس : فٹبال ورلڈ کپ کی لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی ہراساں

    روس : فٹبال ورلڈ کپ کی لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی ہراساں

    ماسکو : روس میں فٹبال ورلڈ 2018 کی برائے راست نشریات کے دوران اوباش نوجوان کی جانب سے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال رولڈ کپ 2018 کے دوران جرمن نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی جولیتھ گونزالیس تھیران کو فٹبال مقابلوں کی برائے راست کوریج کے دوران اوباش نوجوان رخسار پر بوسہ دے کر فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن نشریاتی ادارے کے لیے رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی نے نوجوان کی بہودہ حرکت پر جذباتی ہونے کے بجائے خود پر قابو رکھا تاہم خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا منظر دنیا بھر برائے راست دیکھا گیا۔

    روس میں فٹبال کے مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹا گرام پر دیئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’خواتین صحافیوں کو عزت دیں‘۔

    جرمن نشریاتی ادارے ڈچ ویل سے منسلک خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ’میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران کھیلے جانے والے میچز کی برائے راست رپورٹ دینے کے لیے گذشتہ دو گھنٹے سے تیاری کر رہی تھی لیکن کسی نے ایسی نازیبا حرکت نہیں کی۔

    جولیتھ گونزالیس نے کہا کہ ’جب برائے راست نشریات کا آغاز ہوا تو اوباش نوجوان نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے رخسار پر بوسہ لیا اور فرار ہوگیا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون صحافی جولیتھ گونزالیس کو ہراساں کرنے کا واقعہ روس کے شہر سارانسک میں جمعے کے روز پیش آیا تھا۔

    جولیتھ گونزالیس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’میرے ساتھ روس میں جو نازیبا حرکت ہوئی وہ ہرگز قابل برداشت نہیں، خواتین صحافی مردوں کے شانہ بشانہ پیشہ ورانہ صحافتی امور انجام دے رہی ہیں اور برابری کے حقوق کی حق دار ہیں‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تمام ممالک کے شہری فٹبال ورلڈ کا جشن منارہے ہیں لیکن اپنی حدود کا تعین کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت اور احترام کا بھی خیال رکھیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔