Tag: SFDA

  • سعودی عرب : سگریٹ نوشی سے متعلق حکومت کی نئی حکمت عملی

    سعودی عرب : سگریٹ نوشی سے متعلق حکومت کی نئی حکمت عملی

    ریاض : سعودی عرب میں روایتی تمباکو نوشی یا ای سگریٹ پر پابندی لگے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام نے دو ٹوک مؤقف دے دیا۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے سی ای او ڈاکٹر ہشام الجضعی نے کہا ہے کہ فی الحال سعودی عرب میں روایتی یا الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، جیسا کہ بعض ممالک جیسے بیلجیئم میں عائد ہے۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہشام نے گزشتہ روز ایک میڈیا انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکٹرانک سگریٹس دنیا بھر میں مختلف ضوابط کے تابع ہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ الیکٹرانک سگریٹ روایتی سگریٹ کے مقابلے میں محفوظ متبادل نہیں ہیں، جیسا کہ اکثر غلط فہمی پائی جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اس جانب مائل کیا جائے کہ وہ تمباکو نوشی مکمل طور پر ترک کردیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی کا منصوبہ ہے کہ سگریٹ نوشوں کو کسی طرح سے متبادل اختیار کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے تاکہ ان کے سامنے اختیار ہو اور وہ مرحلہ وار اس عادت کو ترک کرسکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مکمل پابندی کے بجائے سعودی عرب کی موجودہ پالیسی کا مرکز یہ ہے کہ تمباکو نوشوں کو متبادل فراہم کیے جائیں، جن میں نکوٹین پر مبنی مصنوعات شامل ہیں، تاکہ انہیں تمباکو چھوڑنے کے راستے پر گامزن کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی

    سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب : پینے کے پانی کی خرید و فروخت کے قواعد وضوابط

    سعودی عرب : پینے کے پانی کی خرید و فروخت کے قواعد وضوابط

    ریاض : سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے پینے کے پانی کے معیار کے حوالے سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس کی سزا موجود ہے۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پینے کے پانی کی تمام بوتلیں مقررہ خصوصیات کی ہوتی ہیں، اندراج کے لیے اسٹینڈرڈ مقرر ہیں، ان کی پابندی کے بغیر کوئی بھی کمپنی پانی کی بوتلیں مارکیٹ میں نہیں لاسکتی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی کمپنی کے پانی کی بوتل کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فلاں کمپنی کے پانی کی بوتل زیادہ معیاری ہے۔

    ہر قسم کے پینے کے پانی کو بوتلوں میں بھرنے کے لیے خاص ضوابط کے پابند ہوتے ہیں، اس کے بغیراندراج نہیں ہوتا۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا کہ پینے کے پانی کی بوتلیں انسانی استعمال کے لیے ہیں، ان میں بھرا ہوا پانی خاص عمل سے گزارا جاتا ہے، یہ قدرتی معدنیات یا اضافی معدنیات پر مشتمل ہوتی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ پانی کی ہر بوتل پر اس میں موجود عناصر کے بارے میں تحریر ہوتا ہے۔ عام طور پر فلورایڈ، ٹی ڈی ایس، برومیٹ، پی ایچ جیسے عناصر پینے کے پانی کا حصہ ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل بیان میں کہا گیا تھا کہ پینے کے پانی کی بوتل میں فلورایڈ کا اضافہ دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے کرایا جاتا ہے۔

  • کون سی مہندی استعمال کی جاسکتی ہے، سعودی حکومت کی خواتین کو ہدایت

    کون سی مہندی استعمال کی جاسکتی ہے، سعودی حکومت کی خواتین کو ہدایت

    ریاض : سعودی حکومت نے خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پانچ اقسام کی مہندی ہرگز استعمال نہ کریں، یہ مہندیاں ہاتھوں کی جلد کے لیے بے حد نقصان دہ اور مہلک ہیں۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ اقسام کی مہندی کے استعمال سے پرہیز کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بازاروں میں موجود مہندی کے مختلف نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

    نمونوں کے معائنہ سے معلوم ہوا کہ ان میں سے پانچ قسم کی مہندیاں ایسی ہیں جن میں بیکٹریا اور فنگس کی مقدار متعین کردہ حد سے زیادہ ہے۔

    ان میں سے پہلی مہندی جس کا نام حنا المراسم ، دوسری عطارہ حنا الکتم ، تیسری حنا التاج ، چوتھی الدامر فیمیس حنا ہے جبکہ پانچویں واٹس ایپ حنا ہے۔

    ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ آرائش و زیبائشی اشیا میں بیکٹریا خاص مقدار میں باوجوہ ملائی جاتی ہے۔

    اس حوالے سے دو پابندیاں لگی ہوئی ہیں پہلی یہ کہ محدود مقدار سے زیادہ نہ ہو دوسری پابندی یہ ہے کہ بیکٹریا نقصان دہ نہ ہو جبکہ اس کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں صارف کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

    ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ پانچوں قسموں میں سے کسی بھی قسم کی مہندی استعمال نہ کریں، ان کے یہاں ان قسموں میں سے کسی ایک بھی قسم کی مہندی ہو تو اس سے چھٹکارہ حاصل کرلیں۔

    ایس ایف ڈی اے نے تنبیہ کی ہے کہ سعودی بازاروں سے مذکورہ پانچوں قسم کی مہندی اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور یہ ہدایت بھی کر دی گئی ہے کہ آئندہ اس قسم کی مہندی درآمد نہ کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ اداروں کے تعاون سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔