Tag: shaam

  • شام میں ہونے والی بمباری کے منظر نے دل دہلا دیئے

    شام میں ہونے والی بمباری کے منظر نے دل دہلا دیئے

    حلب : شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے بعد کے ایک اور منظر نے لوگوں دل دہلا دیئے۔ ایک بچہ تباہ شدہ بلڈنگ میں ٹانگیں پھنس جانے کے باعث لٹکا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق حلب میں بمباری کے بعد تباہ شدہ عمارتوں میں امدادی کام جاری تھا کہ اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی ٹارچ کی روشنی ایک جزوی تباہ بلڈنگ پر پڑی تو منظر نے دل دہلادیا۔

    ایک بچہ بلڈنگ سے اس طرح لٹکا ہوا تھا کہ اس کی ٹانگیں ملبے تلے اور باقی دھڑ نیچے لٹک رہا تھا۔ سہما ہوا بچہ کسی کو پکارنے سے بھی قاصر تھا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے بہت مشکل سے ایک کرین کی مدد سےاسے نکالا۔ مٹی میں اٹے زخمی بچے کی شرٹ پر لکھا ہوا تھا ’’ڈونٹ شوٹ می‘‘یہ ان لوگوں کیلیے پیغام تھا جو اب تک حلب میں درجنوں بچوں کا خون بہا چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شامی بچوں کے لیے مسکراہٹ لانے والا ٹوائے اسمگلر

    روسی طیارے حلب میں مسلسل آگ برسا رہے ہیں ۔ اتوار کو ہونے والی بمباری میں ایک ہی گھر کے چودہ افراد سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

     بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

  • شام کے معاملے پراختلاف : روسی صدرنے فرانس کا دورہ مؤخرکردیا

    شام کے معاملے پراختلاف : روسی صدرنے فرانس کا دورہ مؤخرکردیا

    پیرس : روسی صدر نے شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنا فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر پوتن کا 19 اکتوبر کو دورہ پیرس طے تھا۔

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شام کے معاملے پر پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے اپنا فرانس کا دورہ موخر کر دیا۔

    صدر پوتن نے 19 اکتوبر کو پیرس پہنچنا تھا جہاں پر مذاکرات کے علاوہ انہوں نے ایک گرجا گھر کا افتتاح بھی کرنا تھا تاہم روس کی جانب سے دورے کو مؤخر کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل کے حکام نے روسی حکام کو بتایا تھا کہ صدر فرانسوا اولاند روس کے صدر کے دورہ فرانس کے دوران ان سے صرف ایک ملاقات کریں گے جس میں شام کے حوالے سے بات ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد روس کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ وہ دورہ مؤخر کرنا چاہتے ہیں۔ پیر کو فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ روس کی جانب سے شام کے شہر حلب میں کی جانے والی بمباری پر روس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

    روس کا موقف ہے کہ وہ شام میں صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں صرف انھیں ممالک پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے جو عدالت کے ممبر ہوں ۔ روس اور شام دونوں بین الاقوامی جرائم کی عدالت کے ممبران نہیں ہیں۔

  • اقوام متحدہ نے شام میں امداد لیجانے کی اجازت دیدی

    اقوام متحدہ نے شام میں امداد لیجانے کی اجازت دیدی

    اقوام متحدہ نے شام میں بشارالاسد حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی امدادی قافلوں کوباغیوں کےعلاقوں میں جانے کی اجازت دے دی

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظورکرتے ہوئےکہا کہ امدادی قافلوں کو شامی حکومت کی اجازت کے بغیرباغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

    سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ خوراک کی شدید قلت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس قرارداد کے تحت امدادی قافلے ترکی ، عراق اور اردن کی سرحد سے شام میں داخل ہوسکیں گے۔دوسری جانب شام کی حکومت نے قرارداد کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔