Tag: Shaan-e-Pakistan

  • کاش میں بھارت میں پیدا ہوتی ، پاکستانی ماڈل صائمہ اظہر

    کاش میں بھارت میں پیدا ہوتی ، پاکستانی ماڈل صائمہ اظہر

    نئی دہلی: پاکستانی ماڈل صائمہ اظہرنے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غلطی سے پیداہوگئیں ہیں جبکہ انہیں بھارت میں پیداہونا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے فیشن شو شانِ پاکستان کے دوران انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں غلطی سے پیداہو گئیں جبکہ انہیں بھارت میں پیداہونا چاہیے تھا۔

    انہوں نے بھارتی اخبار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان بھارت سے تعلق رکھتاہے لیکن تقسیم ہند کے وقت وہ پاکستان آ گئے تھے۔

    ان کا کہناتھا کہ ان کی والدہ کا تعلق لکھنو سے اوران کے والد کا تعلق یو پی کے شہر ہاردوئی سے تھا جبکہ ان کے خاندان کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔

    ماڈل صائمہ اظہر کا کہناتھا کہ وہ پہلی باربھارت آئیں ہیں اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگ رہاہے ،مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ جیسا کہ میں غلطی سے پاکستان میں ’ڈراپ‘ہوگئی جبکہ بھارت میں ہونا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بھارت آئیں گی اوراداکاری کی تربیت لے کربالی ووڈ میں اداکاری کریں گی۔

  • بھارتی نمائش ’شان پاکستان‘ کیلئے فیشن ڈیزائنرز کے ناموں کا اعلان

    بھارتی نمائش ’شان پاکستان‘ کیلئے فیشن ڈیزائنرز کے ناموں کا اعلان

    دہلی: بھارتی صوبہ نئی دہلی میں ہونیوالی تین روزہ ’’شان پاکستان کلر آف انڈو پاک ‘‘ 2015نمائش میں پاکستانی و بھارتی فیشن ڈیزائنرز مشترکہ طورپر حصہ لیں گے ۔

    ملکی و غیر ملکی ملبوسات کی نمائش کرکے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے فیشن ڈیزائنر ز امن و آشتی کا پیغام دینے کے خواہش مند ہیں،3روزہ نمائش 10ستمبرسے شروع ہوگی۔

    شان پاکستان کی آرگنائزر ہمانصرند نے بتایا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز علی ذیشان، ارسلان اقبال، آصفہ و نبیل، فہد منیر، نادیہ حسین، رنگریز،سائرہ شاکر، ثمینہ شاہجہانی، ایچ ایس وائی، عمر سعید، رانا نعمان، ریما قریشی، زنیب چھوٹانی، سحر عاطف اوربھارتی فیشن ڈیزائنرز عرشی جمال، پونم بھگت، راکیش اگروال، لینا تا نیجا ، انجو مودی، چاردپاریشرو دیگر نمائش میں شرکت کریں گے ۔

    تین روزہ نمائش کا آغاز ‘‘ ایک شام پاکستان کے نام ’’سے کیا جائے گا۔پروگرام میں پاکستان قوال امجد صابری بھی پرفارم کریں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے شیف گلزار بھی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔