Tag: shab e baraat

  • شب برات ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    شب برات ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    ملک بھر میں شب برات عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، مساجد میں شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا۔

    شہریوں نے رات بھر خصوصی عبادات و نوافل ادا کیے، مساجد میں علماء کرام اور مقررین نے شب برأت کی فضلیت بیان کی۔

    رحمتوں اور مغفرت کی رات میں مساجد، گھروں، امام بارگاہوں میں مغرب سے صبح فجر تک خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور اگلے دن کا روزہ رکھنے کیلیے گھروں میں سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    لوگوں نے مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا اور ان کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

     روایت ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

  • شب برات میں لوڈشیڈنگ : کےالیکٹرک نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    شب برات میں لوڈشیڈنگ : کےالیکٹرک نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    کراچی : شب برات کے موقع پر شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے ، کےالیکٹرک حکام نے وزیر اعلیٰ سندھ کا آج کی رات بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےاور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس سے عوام کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    شب برات کے موقع پر بھی شہریوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت کی تھی جس کا کے الیکٹرک انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیا اور حسب سابق لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال جاری ہے۔

    شب برات پر عوام موم بتیاں لے کرقبروں پرحاضری دینے پر مجبور ہیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہر بیشترعلاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔

    اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، کورنگی، گلشن، کیماڑی اولڈ سٹی ایریا سمیت ایئرپورٹ کے اطراف مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بلدیہ نمبر9میں 3گھنٹےسےبجلی بند ہے، جبکہ جیل روڈ پربھی صبح 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ شب برات پربھی وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ روک نہیں سکی، لوڈشیڈنگ کی آڑمیں پانی چوری کیاجارہاہے، سندھ میں20گھنٹےتک لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہاہے۔

  • رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد پر چراغاں اور خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

    ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے۔اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔ اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

    اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    علماء کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، ایک دینی اسکالر فضل الرحمان نوری کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔

    مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے، آج شب برأت کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔