Tag: shab qadar

  • چوہدری نثارکا فرنٹئیرکانسٹیبلری پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

    چوہدری نثارکا فرنٹئیرکانسٹیبلری پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

    چارسدہ : وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کا نام لے کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کا راستہ روکا جائے، بیرونی ہاتھ کے ثبوت کے لئے بھارتی وزیر کا بیان کافی ہے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان تحصیل چارسدہ کے علاقے شب قدرمیں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے اپنی بے مثال قربانیوں اور لازوال کاروئیوں کے سبب نہ صرف وزارتِ داخلہ کا بلکہ ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    انہوں نے اس موقع پرایف سی کے شہید ہونے والے ایف سی کے 341 جوانون اور زخمی ہونے والے 500 سرفروشوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

    چوہدری نثار نے پاس آؤٹ ہوکر فورس کا حصہ بننے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب دہشت گردی کے منہ پرتمانچہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنی مساجد، اسکولوں اورگلیوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، آپ جب میدان میں ہوں گے تو آپ کے ایک ہاتھ میں اسلام اوردوسرے میں ملک کا پرچم ہوگا‘‘۔

    چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ فرنٹئیرکانسٹیبلری کی تربیت فوج سے کرائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے ثبوت میں بھارتی وزیر داخلہ کا ایک بیان ہی کافی ہے۔


    پاکستان کوایٹمی قوت بنے سترہ برس بیت گئے


    چوہدری نثار نے اپنے خطاب کے دوران جوانوں کو یومِ تکبیرکی مبارک باد بھی دی۔

  • چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سیکیورٹی فورسز نےسرکاری اسکول سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچرزاوربارود سے بھرے پریشر ککر برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر کے سرکاری اسکول میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے اسکول میں بارودی مواد سے بھرے تین پریشر ککر ز رکھے گئے تھےجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھے۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے پانچ گرنیڈ، دس راکٹ لانچرز ،چار ڈیٹو نیٹرز اور پرائما کارڈ بھی قبضے میں لے لئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔پولیس نے تخریب کاری میں ملوث عناصر سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔