Tag: Shabana Azmi

  • جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے شادی کرنے پر فرحان اختر کا ردعمل کیا تھا؟

    جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے شادی کرنے پر فرحان اختر کا ردعمل کیا تھا؟

    ممبئی: بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔

    پرائم ویڈیو پر ڈاکیومینٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ ریلیز کردی گئی ہے جو 1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں فرحان اختر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد کے دوسری شادی کرنے پر سخت ناراض تھے۔

    فرحان اختر کا کہنا تھا جب والد نے شبانہ اعظمی سے شادی کی تو اس وقت میں اپنے والد سے بہت ناراض تھا کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرے والد نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔

    فرحان اختر نے کہا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں مجھے بہت وقت لگا اس دوران شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی ایرانی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔

    انہوں کہا تھا کہ ہنی ایرانی سے شادی کی ناکامی میں تقریباً 60 سے 70 فیصد میری غلطی تھی، جتنی سمجھ بوجھ مجھے آج ہے، اگر اتنی اس وقت ہوتی تو معاملات کبھی اتنے خراب نہ ہوتے۔

    خیال رہے کہ جاوید اختر اور ہنی ایرانی کی شادی 1980 میں ختم ہوئی، اس شادی کے بعد اُن کے ہاں زویا اختر اور فرحان اختر کی پیدائش ہوئی، پہلی شادی کے اختتام کے بعد جاوید اختر نے 1984 میں شبانہ عظمی سے دسری شادی کی۔

  • کنگنا کو پڑنے والے تھپڑ پر شبانہ اعظمی کا رد عمل!

    کنگنا کو پڑنے والے تھپڑ پر شبانہ اعظمی کا رد عمل!

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو خاتون سکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی اہلکار قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیں تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مجھے کنگنا سے محبت نہیں، لیکن میں خود کو تھپڑ کا جشن منانے والوں میں شامل نہیں کر سکتی۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت جمعرات کو دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب انہیں ایک خاتون سیکورٹی اہلکار نے زوردار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے سکیورٹی چیک کے دوران اپنا فون ٹرے میں رکھنے سے انکار کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کو دھکا دیا جس پر خاتون کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

    مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    سجل علی کی مسکراہٹ نے شبانہ اعظمی کو دیوانہ بنادیا

    کنگنا کو تھپڑمارنے والی خاتون کانسٹیبل کا بھی ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’کنگنا کہتی تھی کہ کسان احتجاج میں خواتین 100، 200 روپے لے کر شامل ہوئی تھیں، میری ماں بھی اس احتجاج میں شامل تھیں۔‘

  • شبانہ اعظمی نے جاوید اختر سے تین بار علیحدگی کا کیوں سوچا؟

    شبانہ اعظمی نے جاوید اختر سے تین بار علیحدگی کا کیوں سوچا؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے شادی کے بعد جاوید اختر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسا وقت بھی آیا جب ہمارے درمیان تین بار علیحدگی تک نوبت آگئی تھی۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شادی کے بعد اپنے اور جاوید اختر کے معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کو وہ کون سے عوامل تھے جنہوں نے ہمیں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونے دیا۔

    بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بااثر اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ کئی برسوں پر مشتمل اداکاری کے کیریئر کے ساتھ تجربہ کار اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں ایک زبردست مقام حاصل کیا ہے۔

    شبانہ اعظمی نے انٹرویو کے دوارن اپنی شادی شدہ زندگی میں آنے والے نشیب و فراز پر تفصیلی گفتگو کی اور جاوید اختر سے ساتھ ہونے والی تلخیوں کی وجوہات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا۔

    جاوید اختر نے سالگرہ پر شاندار انداز میں تحفہ دیا، شبانہ اعظمی

    معروف فلم اسٹار کو جاوید اختر سے اس وقت محبت ہوئی جب وہ ہنی ایرانی کے شوہر تھے اور ان کے دو بچے بھی تھے۔ شبانہ اعظمی نے بتایا کہ اسی بات کے پیش نظر شادی کے اولین ایام میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہم پر ہونے والی تنقید نے ہماری زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ بہت مشکل ترین دور تھا اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک مرحلہ ایسا بھی آیا کہ میں نے اختر کے بچوں کی وجہ سے تین بار اپنا رشتہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب اختر کے بچوں فرحان اور زویا کے ساتھ میرا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، درحقیقت جب انہیں والد سے کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ میری طرف رجوع کرتے ہیں! اچھی بات یہ ہے کہ میں ان سب کی بہت اچھی دوست ہوں۔

  • شبانہ اعظمی کی والدہ نے ان کی شادی کسی لنگڑے لولے سے کروانے کا کیوں کہا؟

    شبانہ اعظمی کی والدہ نے ان کی شادی کسی لنگڑے لولے سے کروانے کا کیوں کہا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک فلم دیکھ کر بھڑک اٹھی تھیں، شبانہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بہت ہی مضبوط اور بے باک طریقے سے اپنی بات کہتی تھیں۔

    بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی اپنی والدہ شوکت اعظمی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، اور ان کے ساتھ گزارے لمحات زندگی کا حسین ترین وقت مانتی ہیں۔

    حال ہی میں شبانہ اعظمی نے دی اولڈیسٹ لو اسٹوری نامی کتاب کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، شبانہ اعظمی نے اس کتاب میں اپنی ماں کے ساتھ گزارے وقت کے قصوں کے بارے میں ایک مضمون شیئر کیا۔

    شبانہ اعظمی اپنی والدہ کے بارے میں لکھتی ہیں کہ وہ ایک بہت اچھی خاتون، ماں اور بیوی تھیں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت تھی کہ وہ اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف میں برابر تال میل رکھتی تھیں۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ بالی وڈ کی نروپا رائے ٹائپ کی ماں نہیں تھیں، وہ بہت ہی مضبوط اور بے باک طریقے سے اپنی بات کہتی تھیں، وہ کب آپ کو زمین پر اتار دیں گی، پتہ بھی نہیں چلتا تھا۔

    شبانہ اعظمی نے بتایا کہ جب ان کی پہلی فلم انکر ریلیز ہوئی تھی تو میری ماں مجھ سے آگے والی قطار میں بیٹھی تھیں، فلم دیکھتے ہوئے انہوں نے مجھے کہا کہ تم ایک بہت اچھی اداکارہ ہو، مجھے فخر ہے تم پر، یہ فلم بہت اچھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماں کی بات سن کر میں بہت پراعتماد ہوگئی۔

    شبانہ نے بتایا کہ جب دو ماہ بعد ان کی دوسری فلم فاصلہ آئی تب وہ بولیں کہ شبانہ یہ اتنی بے ہودہ فلم ہے اور تم نے اتنا بے ہودہ کام کیا ہے، اگر یہ فلم تم نے مجھے پہلے دکھا دی ہوتی تو میں تمہاری شادی کسی لنگڑے لولے سے کروا دیتی، لیکن فلم انڈسٹری میں نہیں آنے دیتی۔

  • کنگنا رناوت بھی انتہاپسند بن گئیں، شبانہ اعظمی پر کڑی تنقید

    کنگنا رناوت بھی انتہاپسند بن گئیں، شبانہ اعظمی پر کڑی تنقید

    ممبئی: انتہاپسندانہ سوچ نے کنگنا رناوت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پر برس پڑیں.

    تفصیلات کے مطابق اپنے متنازع بیانات کے لیے خبروں‌ کی زینت بننے والے کنگنا رناوت مودی سرکار کے رنگ میں رنگ گئیں.

    مقبوضہ کمشیر میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا ہے، وہیں اداکارہ بھی اس میدان میں کود پڑیں.

    انھوں نے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی سوچ کو حب الوطنی سے متصادم قرار دے دیا.

    یاد رہے کہ شبانہ اعظمی اور  جاوید اختر کو کراچی میں ہونے والے فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا، مگر مودی سرکاری کی انتہاپسندانہ سوچ کے باعث انھوں‌ نے پروگرام ملتوی کرنے ہی میں عافیت جانی۔

    مزید پڑھیں: اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    کنگنا رناوت نے اس موقع پر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فکر کو ملک دشمنی قرار دیا اور کہا انھیں‌ پاکستان جانے کا پروگرام بنانا ہی نہیں‌ چاہیے تھا.

    یاد رہے کہ نریندد مودی کے حکومت میں آنے کے بعد پاکستانی فن کاروں‌ پر بالی وڈ کے دروازے بند کر دیے گئے.

  • شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو بار خودکشی کی کوشش کی، والدہ

    شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو بار خودکشی کی کوشش کی، والدہ

    ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو بار خود کشی کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے وہ ناکام رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمیٰ کی والدہ نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا کہ اُن کی بیٹی نے بچپن میں دو بار خود کی کوشش کی کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ میں چھوٹے بیٹے سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔

    شوکت اعظمی نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ ایک دن شبانہ سے کہا کہ چھوٹے بیٹے کو جلدی سے روٹی دے دو کیونکہ اُس کی اسکول وین آنے والی ہے اور تم تھوڑا سا انتظار کرلو کیونکہ تمھاری گاڑی دیر سے آتی ہے۔

    والدین کے ساتھ یادگار تصویر، بشکریہ گوگل

    شبانہ اعظمی کی والدہ نے کتاب میں تحریر کیا کہ اس بات کو سننے کے بعد بیٹی کہیں غائب ہوگئی جب اُسے تلاش کیا تو وہ واش روم (بیت الخلا) میں بیٹھی رو رہی تھی ، میں نے اُسے باہر بلا کر سمجھایا اور روٹی دی تو اُس کی بھی وین آگئی اور وہ بغیر کھانا کھائے اسکول چلے گئی۔

    والد کیفے اعظمی کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر

    شوکت اعظمی کا کہنا ہے کہ شبانہ اس بات سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اُس نے اسکول کی لیبارٹری میں رکھا ہوا نیلا تھوتھا (زہر) کہا لیا اور جب اُس کی دوستوں نے وجہ پوچھی تو اُس نے کہا کہ میری والدہ چھوٹے بھائی سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    اداکاری کے دور کی تصویر

    نامور اداکارہ نے اپنی سوانح حیات میں لکھا کہ ایک بار جب شبانہ کو غصے میں گھر سے نکلنے کا کہا تو وہ ریلوے اسٹیشن چلی گئی اور ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود چوکیدار نے اُسے پٹری سے ہٹایا۔

    شبانہ اعظمی اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ

    یاد رہے ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی فلم ڈائریکٹر جاوید اختر کی اہلیہ ہیں، انہوں نے مشہور ادبی اور فلمی گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کے والد کیفی اعظمی اردو کے نامور شاعر بھی رہے کہ جبکہ والدہ شوکت اعظمی بطور اداکار کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔