لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں گندم کٹائی کا افتتاح کردیا ،کہتے ہیں حکومت کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرتی رہے گی۔
پنجاب میں گندم کی کٹائی مہم کاآغازوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کیا، گندم خریداری کےلیےپنجاب بھر میں تین سو چھہتر مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس سال گندم خریداری کا ہدف چالیس لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔
کسانوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گندم خریداری میں چھوٹے کسانوں کا خاص خیال کھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹےکسانوں کودو لاکھ روپے سبسڈی کےساتھ ٹریکٹر دئیے جائیں گے انھوں نے مزیدکہا کہ حکومت کو کسان کی مشکلات کا اندازہ ہے اور صرف ٹریکٹرز پرپنجاب میں دو ارب روپےکی سبسڈی دی جائے گی۔