Tag: Shadab

  • پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    پاک افغان میچ: حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

    افغانستان کے خلاف میچ سے متعلق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پوسٹ پر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

    شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے کل کے میچ میں بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ یہ چار رنز ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے‘۔

    حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے مین آف دی میچ شاداب خان نے دلسچپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں ’صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر‘، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔

    نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

  • سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کر لیا اور انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

    قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔

    کراچی کنگز کے شیر بابراعظم نے بھی مزاحیہ انداز میں حسن علی کا تیار رکھنے کی تلقین کردی۔

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز بھی میدان میں رنگ جمانے کے لیے تیار ہے۔