Tag: shadab khan

  • شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس قومی کرکٹر شاداب خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

    شاداب خان نے لکھا کہ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

    واضح رہے کہ شاداب خان سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں اور ثقلین مشتاق نانا بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور بیٹی کے اچھی نصیب کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

  • شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ کھیلیں گے یا نہیں؟

    شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ کھیلیں گے یا نہیں؟

    کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری آج لندن میں کی جائے گی، ہوگی، آل راؤنڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈ کی ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

    رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کندھے کی سرجری کے بعد مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل میں شاداب کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔ شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ اور پھر بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں کپتان سلمان علی آغا کا نائب بنایا گیا تھا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے بنگلا دیش سے ہوم سیریز کے تین میچز میں 4 وکٹیں لیں اور 2 اننگز میں 55 رنز بنائے، اب رواں ماہ گرین شرٹس کو جوابی ٹور کرنا ہے، البتہ ٹیم میں شاداب شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی لندن میں آج جمعہ کو سرجری ہے، انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاداب کو گزشتہ کچھ عرصے سے کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس سے انھیں گیند تھرو کرنے میں دشواری ہوتی تھی، معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب بنگلا دیش سے سیریز میں گگلی کرتے ہوئے بھی وہ مشکلات محسوس کرنے لگے، جب وہ تعطیلات گزارنے انگلینڈ گئے تو وہاں ایم آر آئی اسکین سے انجری کی سنگینی کا علم ہوا، ڈاکٹر نے انھیں فوری طور پر سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

    شاداب چونکہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں لہٰذا ان کی میڈیکل اخراجات بورڈ کی جانب سے ہی ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

    شاداب نے سوچا کہ ابھی وہ 26 سال کے ہیں اور آگے بڑا کیریئر موجود ہے جسے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کے لئے پرعزم ہیں، اس لیے ابھی سرجری کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی ان حقائق سے واقف ہے۔

    ’ویسٹ انڈیز میں پاکستان جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اور رضوان ورلڈ کپ کھیلیں گے‘

    شاداب اب تک 6 ٹیسٹ، 70 ون ڈے انٹرنیشنل اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1947 رنز بنائے جبکہ 211 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، سرجری تجویز

    شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، سرجری تجویز

    پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے، امکان ہے کہ آل راؤنڈر 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کیلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔

    شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ پہلی دعا کیا کی؟

    شاداب خان کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں انہوں نے خانہ کعبہ دیکھ کر سب سے پہلے کس کی شادی کی دعا کی یہ بات انہوں نے بتا دی۔

    پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جو کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی تھی؟ اس کا انکشاف کئی سال بعد کر دیا۔

    ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے ساتھی کرکٹرز سے ہنسی مذاق کرتے دکھایا گیا ہے اور اسی ویڈیو میں وہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے ساتھ بھی خوش گپیاں کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر شاداب خان کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو دعا کرو وہ پوری ہوتی ہے۔ تو جب میں نے پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھا تو سب سے پہلے بابر اعظم کی شادی کے لیے دعا کی۔ اس دوران بابر اعظم قریب ہی کھڑے تھے جنہوں نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہائے یار نہیں۔

    شاداب خان نے شادی کے حوالے سے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ اب صائم ایوب کا بھی وقت آ گیا ہے۔

    اس موقع پر مشتاق احمد سوال کرتے ہیں کہ اور نسیم شاہ کا؟ جس پر شاداب نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ نہیں اس کو ابھی انجوائے کرنے دیں۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم کے ہم عصر اور ٹیم میں ان کے اچھے دوست کہے جانے والے کرکٹرز شاداب خان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود سمیت کئی دیگر کرکٹرز گزشتہ دو سال میں رشتہ ازدواج میں بندھے اور اب والد ہونے کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔

    ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

    تاہم کرکٹ فینز کو بابر اعظم کی شادی کا شدت سے انتظار ہے۔ اس حوالے سے آئے روز میڈیا میں افواہیں گردش کرتی ہیں مگر تاحال کوئی افواہ حقیقی خبر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔

  • شاداب خان کو میں کبھی بھی ٹیم میں نہ رکھوں کیونکہ؟ باسط علی نے راز کی بات بتادی

    شاداب خان کو میں کبھی بھی ٹیم میں نہ رکھوں کیونکہ؟ باسط علی نے راز کی بات بتادی

    پاکستان کے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی اس وقت سب سے تگڑی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دوسرے نمبر کی ٹیم کوئٹہ نہیں بلکہ لاہور قلندر ہے۔

    اس حوالے سے کامران اکمل نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم نئے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے مزید بہتر ہوئی ہے۔ خاص طور پر ایلکس ہیل کی شمولیت سے کافی فائدہ ہوا۔

    ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ٹیم میں شاداب خان کی جگہ بنتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلیکٹرز ان کی کون سی پرفارمنس دیکھتے ہیں۔

    اس بات سے باسط علی نے شدید اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سلیکٹر میں کبھی بھی شاداب خان کو ٹیم میں نہیں رکھوں گا کیونکہ وہ پی ایس ایل کی پرفارمنس سے نہیں آئے گا کیونکہ وہ قومی ٹیم میں کھیل چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا جب ہمارے پاس ابرار ہے صفیان ہے خوشدل شاہ ہے تو اس کی جگہ ہی نہیں بنتی اور اگر پی ایس ایل کی کارکردگی پر سینئر کھلاڑی قومی ٹیم میں آنے لگے تو نئے بچے کہاں جائیں گے؟ ۔

  • شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل مشہور ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کی جانب سے ان کے درمیان مبینہ چیٹس کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار شاہ تاج خان نے گزشتہ سال کرکٹر شاداب خان سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ تقریباً چھ سے سات ماہ تک واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر ان سے رابطے میں تھیں، لیکن انہیں شادی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاداب نے دو سال قبل تجربہ کار کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی ملائکہ کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    پاکستانی کرکٹر شاداب حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئے، اس دوران میزبان کے سوال پر انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر کرتے بھی ہیں تو کیا بُری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب نہ دیں، نظرانداز کردیں۔ اگر وہ جواب دیتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی کرکٹرز سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

    "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    شاداب نے کہا کہ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بھی کرکٹرز کے بارے میں ایسی باتیں کی جاتی ہیں، خاص طور پر ٹورنامنٹس کے دوران ایسی چیزوں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے۔

  • شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنا اچھا اقدام ہے۔

    شاداب خان نے ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

    اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کپتان بنائے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

    محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی دوبارہ چیلنج

    واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

  • ’’ٹیم میں شاداب خان کو رکھنے کیلئے نئے لڑکوں کو ضائع کیا گیا‘‘

    ’’ٹیم میں شاداب خان کو رکھنے کیلئے نئے لڑکوں کو ضائع کیا گیا‘‘

    کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024میں پاکستان ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمنیشن کے پروگرام میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم اور سلیکٹرز کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم نے شاداب کے ساتھ صرف دوستی نبھائی کیونکہ شاداب کو دو سال سے مسلسل کھلایا جارہا ہے ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کا کوئی بیک اپ تیار کرتے۔

    شاداب خود الجھن کا شکار تھا کہ بولنگ کروں یا بیٹنگ اس لیے وہ تیار نہیں ہوپایا ، کامران نے کہا کہ نوبت ہاں تک آگئی کہ بابر نے سوچا اگر یہ کسی شعبے میں نہیں چل پا رہا تو اس کو فیلڈنگ میں ہی لے چلو کیونکہ دوستی جو نبھانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا نقصان پاکستان ٹیم کو تو ہوا ہی ہے خود شاداب کو بھی ہوا، اگر شاداب کو ریسٹ دیا جاتا تو آج اس نے بہتر پرفارم کردینا تھا۔

    اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ زاہد محمود کو ٹیم سے نکال کر اس کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی تھی، اس کا قصور یہ تھا کہ وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جاسکا تو اسے باہر کردیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسی طرح عثمان قادر کو بھی ضائع کیا گیا پتہ نہیں کیا وجوہات تھیں کہ وہ ان کو کیوں پسند نہیں آتا؟ ان لوگوں نے شاداب کو رکھنا تھا اس لیے سب کو سائیڈ لائن کردیا۔ ہم نے انڈیا ورلڈ کپ سے ہی ان باتوں کو محسوس کرلیا تھا اور آج حقیقت سب کے سامنے ہے۔

  • شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

    شاداب خان نے لکھا کہ’ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

  • محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل آگیا

    محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

    شاداب خان نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ  شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے، میری نیک خواہشات آپ سب کے ساتھ ہے۔

    محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

    آل راؤنڈر شاداب خان نے مزید لکھا کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کا نائب مقرر کر دیا ہے۔ وہ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے نائب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد مختصر دورانیے کے فارمیٹ کیلیے کپتان مقرر کیا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کو گہرا صدمہ

    ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کو گہرا صدمہ

    ورلڈ کپ کے آغاز میں چند روز قبل باقی ہیں لیکن اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دھچکا لگا ہے۔

    پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل کل وارم اپ میچ میں جس میں نیوزی لینڈ ںے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 345 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر نیدرلینڈز سے کھیلے گی لیکن اس سے قبل ہی شاداب خان نے افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب کپتان شاداب خان نے لکھا کہ ’ابھی سنا ہے کہ پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے، تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

    شاداب خان کی پوسٹ پر مداح ان سے تعزیت کررہے ہیں اور ان کی پھوپھو کے لیے دعائے مغفرت بھی کررہے ہیں۔