Tag: shadab khan

  • شاداب نے یووراج سنگھ کے خلاف ریویو کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دے دیا

    شاداب نے یووراج سنگھ کے خلاف ریویو کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دے دیا

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ یووراج سنگھ کو آؤٹ کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا، سیفی بھائی نے بھی مجھے بہت حوصلہ دیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں میزبان نجیب الحسنین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    شاداب خان نے چیمپیئنز ٹرافی میں یووراج سنگھ کے خلاف کامیاب ریویو کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی کو مجھ پر اعتماد تھا تو انہوں نے میرے کہنے پر ریویو لیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی تعریف زیادی تر سچ پر مبنی نہیں ہوتی، بہت دکھ ہوتا ہے جب پرفارمنس دینے کے باوجود بابر اعظم پر تنقید کی جاتی ہے اور خاص طور پر جب اپنے لوگ ہی برا بھلا کہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اے کی طرف سے کھیلاتھا تو سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا، چیمپنئز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ شرارتی حارث رؤف ہے، میری سب کے ساتھ اچھی دوستی ہے، ورکڈ کپ کیلیے بھارت جانا بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے جوہوگا وہی بہتر ہوگا۔

    شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں سبس ے سست آصف علی ہے وہ بہت زیادہ سوتا ہے اس کا بیٹا بھی اس جیسا ہے چیمپیئز ٹرافی میں جوروٹ کو آؤٹ کرنا میری سب سے اسپیشل وکٹ ہے۔

  • کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    شارجہ : قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، ان پر اعتماد بھی ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جانتے تھے کہ ایسے نتائج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، کرکٹ جنٹلمین گیم ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی ک کارکردگی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے،اگلے میچ میں اچھا کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    قبل ازیں قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا۔ میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا۔

    ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے فوری بعد سیریز ہو رہی ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے کیونکہ دلچسپ میچز ہوں گے تو شائقین کو مزہ آئے گا۔

    یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 93 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد نبی نے38 اور نجیب اللہ زردارن نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • ’میں دکھاوے کیلیے کچھ نہیں کرتا‘

    ’میں دکھاوے کیلیے کچھ نہیں کرتا‘

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ سادہ زندگی گزارنے کا عادی ہوں میں دکھاوے کے لیے کچھ نہیں کرتا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اداکاری نہیں کرتا جیسی نیچر ہے ویسا ہی ہوں ہمیشہ سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ہر انسان برابر ہے اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا ہے تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور و تکبر کی بات ہی نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزار رہی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ میں آج بھی جب گھر جاتا ہوں تو پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ ویسا ہی رہوں جیسے پہلا تھا کیونکہ سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون ہے۔

  • ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا‘

     کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے نکاح کے بعد امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کردی۔

    قومی ٹیم میں ان دنوں شادیوں کا سیزن ہے مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد شاداب خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    شاداب خان کا نکاح ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ روز ہوا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمدللہ آج میرا نکاح تھا یہ میری زندگی کا بڑا دن اور نئے باب کا آغاز ہے۔‘

    شاداب خان کو قومی کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایسے میں امام الحق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلہے کی پگڑی پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا کیونکہ دوسروں کی شادیوں میں جانے کے لیے کپڑے پہن پہن کر تھک گیا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ رواں ماہ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور شاداب خان کا نکاح ہوا جبکہ شان مسعود کی دلہنیا گھر لے آئے جبکہ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی سے تین فروری کو ہوگا۔

    Shan Masood Marriage: Pakistan Cricket team star Shan Masood gets married  in Peshawar, Watch as Shahid Afridi, Shadab Khan attend CEREMONY

    Haris Rauf gets hitched to Muzna Malik in intimate ceremony

  • ’شیدی‘ ٹائم آگیا، اس نے ہم سب پر دباؤ ڈال دیا‘

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بچپن کی دوست مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدوداج میں منسلک ہوگئے ان کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹرز و دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور انہیں کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر نے کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی دلہن نے کریم اور گولڈن کلر کے عروسی لباس میں زیب تن کیا اور اسی مناسبت سے جیولری بھی پہنی۔

    حارث رؤف کی شادی کے بعد قومی کرکٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ شیئر کررہے ہیں اور انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ اس پرمسرت موقع پر مزاحیہ پوسٹ بھی شیئر کررہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پوسٹ شیئر کی کہ ’ہاں جی ’شیدی‘ ٹائم آگیا ہے اب اس نے ہم سب پر دباؤ ڈال دیا ہے۔‘

    اس سے قبل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اتنا ’گلو‘ اتنی خوشی، لگتا ہے کہ میرا ٹائم اب آنے والا ہے، شاداب نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بہانا چاہیے تھا امام کو مل گیا ہے۔‘

    Image

  • اچھی کارکردگی دکھاؤں گا: شاداب خان

    اچھی کارکردگی دکھاؤں گا: شاداب خان

    میلبرن: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک بھارت میچ بہت بڑا لمحہ ہوتا ہے، ہم بھارت کے خلاف آخری 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔

    شاداب خان نے کہا ہمارا مورال ہائی ہے، جیت کے لیے سب کو پرفارم کرنا ہوگا، مجھے خود پر اعتماد ہے اور اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہونے والا ہے، بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا، اس وقت اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائی میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم اور رضوان اوپننگ کریں گے، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد بھی ٹیم کاحصہ ہیں، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان مڈل آرڈر سنبھالیں گے، جب کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف فاسٹ بولرز ہوں گے۔

  • شاداب خان، مجھ سے شادی کرو گے؟ کیوی مداح کا اظہار محبت

    شاداب خان، مجھ سے شادی کرو گے؟ کیوی مداح کا اظہار محبت

    کیوی مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

    سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب خان کی کچھ مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کیوی مداح کو نائب کپتان شاداب نے اپنا ٹراؤزر بطور تحفہ دیا، ساتھ ہی کچھ فینز نے کھلاڑی سے آٹوگراف لے کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    کیوی مداح نے شاداب خان سے ٹراؤزر لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاداب بہت اچھے کھلاڑی ہیں میں انہیں پسند کرتی ہوں اور ان سے محبت کرتی ہوں‘۔

    کیوی مداح نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی ہے، شاداب بہت شرمیلے ہیں، انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔‘

    کیوی مداح کی یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی مداحوں نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو بطور تحفہ ٹراؤزر دے رہے ہیں۔

    https://twitter.com/babarazam100/status/1580926291695796225?s=20&t=ygBq6rCEC0f9GLzYSt1Dzg

    ایک اور پاکستانی مداح نے کہا کہ ورلڈ کپ جلد شروع ہونے والا ہے، ہمارے پلیئرز کی جان چھوڑ دو انہیں ورلڈ کپ پر فوکس کرنے دو۔

  • ملتان : میدان میں آکر شاداب خان سے گلے ملنا مداح کے گلے پڑ گیا

    ملتان : میدان میں آکر شاداب خان سے گلے ملنا مداح کے گلے پڑ گیا

    ملتان : شاداب خان سے گلے ملنا شہری کو گلے پڑگیا، پاک ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والا نوجوان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں جنگلہ پھلانگ کر گھسنے والے وقاص نامی تماشائی کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق محمد وقاص اشرف گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی طرف بھاگا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے باعث یہ دونوں دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں۔

    پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اور کریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل راؤنڈر نے اسے گلے لگالیا تھا۔

  • شاداب خان سے متعلق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اہم بیان

    شاداب خان سے متعلق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اہم بیان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بدستور اَن فٹ لیگ اسپنر شاداب خان سے متعلق کہا ہے کہ وہ سپورٹ اسٹاف سے اس سلسلے میں میٹنگ کرنے والے ہیں، میٹنگ کے بعد ہی وہ شاداب سے متعلق کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

    لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا شاداب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن ان سے متعلق میری سپورٹ اسٹاف سے میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد شاداب سے متعلق کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گا اور سپورٹنگ اسٹاف ہی میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بدستور ان فٹ ہیں، وہ گروئن انجری کا شکار ہیں جس سے انھیں مکمل چھٹکارا نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، وہ تینوں ون ڈے میچز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

    شاداب خان کا کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ

    ثقلین مشتاق نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز اہمیت کی حامل تھی، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں بہت عمدہ کارکردگی دکھائی، کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا وہ مثالی تھا، ہم نے دوسرے میچ میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا، خوشی ہے میں پاکستان کے اس یونٹ کا ہیڈ کوچ ہوں۔

    انھوں نے کہا دوسرے میچ میں لڑکوں نے چیلنج لیا، اس کے نتیجے میں کامیابی ملی، آسٹریلیا سے کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اب آف سیزن میں کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لیے پلان کریں گے، معاملے پر ایک ہفتے بعد ہم بیٹھ کر مکمل منصوبہ بندی کریں گے، اس سیریز میں بہت سی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، جنھیں لے کر چلیں گے، کچھ لانگ ٹرم چیزیں ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم پلان ہیں۔

    ثقلین نے کہا ٹیسٹ سیریز میں بھارت، سری لنکا کی طرح گیند بریک نہیں ہوا، بولرز کبھی یہ نہ سوچیں کہ وہ پارٹ ٹائم بولر ہیں۔

  • ’’شاداب کی کپتانی میں کھیلنے کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘

    ’’شاداب کی کپتانی میں کھیلنے کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘

    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں کھیلنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فٹنس بحالی کے بعد اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، خواہش ہےکہ ایک بار پھر وہی حسن علی بن کر دکھاؤں جیسا کیریئر کے شروعات میں تھا۔

    قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کرکٹ سے دوری کی وجہ سے بہت مشکل رہے لیکن اس دوران بہت محنت کی اور ٹھان لیا تھا کہ ان حالات سے لڑنا ہے اور ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں آیا تھا لیکن انجری سے صحت یاب نہ ہوسکا تھا، اب دوڑنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور ردھم میں واپس آرہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

    ایک سوال کے جواب میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ’انجری کی وجہ سے وکٹ لینے کے بعد وہ اپنا جشن منانے کا انداز تبدیل نہیں کریں گے، حسن نے واضح کیا کہ انہیں جشن منانے کے انداز کی وجہ سے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، درحقیقت وکٹ لینے کے بعد اس طرح اسٹائل انہیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعتماد فراہم کرتا ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان کی بہت کرکٹ باقی ہے اور مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے، منتظر ہوں کہ کب سلیکٹرز ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیتے ہیں۔