Tag: shadab khan

  • شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

    شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ان کے زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے، وہ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری محسوس کررہے ہیں، واضح رہے کہ انجری کے باعث شاداب نے آج بھی پریکٹس میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 اکتوبر کو راولپنڈی سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 7 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

  • زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوکر پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے، لیگ اسپنر انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

    شاداب خان تکلیف کے باعث دوسرے پریکٹس  میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے۔

    گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان وائٹ کی جانب سے دیا جانے والا 290 رنز کا ہدف پاکستان گرین نے 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا، امام الحق 77 اور عابد علی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سیریز کا شیڈول:
    تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
    آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
    دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، راولپنڈی

  • قومی ٹیم میں شاداب خان کو اہم ذمے داری تفویض

    قومی ٹیم میں شاداب خان کو اہم ذمے داری تفویض

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا ئانب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے زمبابوے سے ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کو ایک روزہ میچز اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کا ئانب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شاداب خان 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، سال 2017 میں آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، شاداب خان پاکستان کی جانب سے 43 ایک روزہ اور 136 ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 6 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان

    شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں آل راؤنڈر سوئی نادرن کی نمائندگی کرتے ہیں، اس کے علاوہ بگ بیش لیگ میں وہ برسبین ہیٹ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے، دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • آل راؤنڈر شاداب خان نے زندگی کی 22 بہاریں دیکھ لیں

    آل راؤنڈر شاداب خان نے زندگی کی 22 بہاریں دیکھ لیں

    ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان 22 برس کے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منارہے ہیں، انہوں نے سالگرہ کا کیک نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں اپنی ٹیم ناردرن کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کاٹا اور ساتھی کھلاڑیوں سے مبارک باد وصول کیں۔

    شاداب خان کی سالگرہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ساتھی کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے مداحوں نے مبارک باد دی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو میری جان۔‘

    فاسٹ بولر حسن علی نے شاداب کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک میرے دوست، اللہ تعالیٰ ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔‘

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے شاداب خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ صحت والی زندگی دے آمین۔‘

    نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں شاداب خان ناردرن ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، ناردرن کی ٹیم نے ایونٹ میں تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ شاداب خان نے 92 انٹرنیشنل میچز میں 126 وکٹیں حاصل کی ہیں، انہوں نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے پاکستان کو کئی فتوحات سے ہمکنار کروایا۔

  • کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے، شاداب خان

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے، شاداب خان

    لاہور: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے برطانیہ روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا۔

    شاداب خان نے کہا کہ کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوں اور سب سے پہلے والدین کو بتایا، والدین ٹیسٹ مثبت آںے پر بہت پریشان ہوگئے تھے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے حوصلہ بڑھایا اور رابطہ رکھ کر اکیلے ہوجانے کا احساس نہیں ہونے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا اچھا لگا، ٹیم پہلے چلی گئی تھی پھر بھی کھلاڑی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، اب ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی۔

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے انگلینڈ روانہ

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوگیا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے6کھلاڑی لاہور سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئے۔

    اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • سرے کاؤنٹی نے شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

    سرے کاؤنٹی نے شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

    لندن: سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے اثرات کھیل اور کھلاڑیوں پر بھی پڑنے لگے، کرونا کے باعث سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

    کاؤنٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وئٹالٹی بلاسٹ انگلینڈ میں 28 مئی سے شروع ہونا تھا جو اب منسوخ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شاداب خان سے بات چیت اور رضامندی سے معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شاداب خان کے علاوہ سرے کاؤنٹی نے آسٹریلوی کرکٹر ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ بھی معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث ’دی ہنڈریڈ‘ نامی ایونٹ کا افتتاحی ایونٹ بھی آئندہ سال تک موخر کردیا ہے۔

    ٹورنامنٹ رواں سال 17 جولائی سے شروع ہونا تھا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی، کرونا وائرس کے باعث انگلش بورڈ نے ایونٹ کو آگے بڑھا دیا، اب اس ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن 2021 میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

  • لیگ اسپنر شاداب خان پر کن بلے بازوں کا خوف طاری؟

    لیگ اسپنر شاداب خان پر کن بلے بازوں کا خوف طاری؟

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گیند کرتے ہوئے کن بلے بازوں نے مشکل میں ڈالا، لیگ اسپنر نے خود ہی بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی جانب سے اسپنرز کو چھکا لگانا فاسٹ بولر کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن کچھ اسپنرز ایسے ہوتے ہیں جنہیں چھکا لگانے کے چکر میں کھلاڑی اسٹمپڈ یا پھر کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

    لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ دو بلے باز ایسے ہیں اگر انہیں ان کے زون میں گیند کرائی جائے تو گیند باؤنڈری لائن کے باہر ہی جاتی ہے۔

    آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی مایہ باز بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو گیند کرتے ہوئے کئی بار سوچنا پڑتا ہے اگر انہیں پیچھے گیند کرائی جائے تو وہ بیک فٹ پر جاکر باآسانی چھکا لگادیتے ہیں۔

    اسی طرح انہوں نے بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر روہت شرما کو ان کے زون میں گیند غلطی سے بھی کرادی تو وہ گیند کو باؤنڈری لائن سے پار کرنے میں دیر نہیں لگاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ہیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • شاداب خان کپتان مقرر

    شاداب خان کپتان مقرر

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا، اس سے قبل محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ شاداب خان کی قیادت میں ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹرافی جیتنے میں ضرور کامیاب ہوگی، شاداب کو کپتان بنانے کا فیصلہ متفقہ ہے۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کوشش ہوگی تیسری مرتبہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آغاز آئندہ ماہ فروری سے ہورہا ہے اور پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

  • پاک سری لنکن سیریز، شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    پاک سری لنکن سیریز، شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 37 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

    شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مصیبت کے وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی زلزلے پر افسوس اور متاثرین زلزلہ کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    روشنیوں‌ کے شہر کراچی میں‌ سری لنکن ٹیم کا پرتپاک استقبال

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا آغاز 27ستمبر سے ہوگا۔

  • ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    لاہور : ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سوال پر ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطمئن نہ کرسکے، انہوں نے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی سی بی لاہور آفس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ڈی وسیم خان کی زیرصدارت ہوا، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کنے اسکائپ کے ذریعےلندن سےاجلاس میں شرکت کی۔

    ذرائع کےمطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،سابق چیف سیکٹر انضمام الحق اورکپتان سرفراز احمد نے کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔ انضمام الحق نےکہا کہ بطور چیف سلیکٹرمیں نے اور پوری سلیکشن کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق کرکٹ کمیٹی کے ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے، جس پرمکی آرتھر جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔

    کمیٹی نے سوال کیا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی نیچے کیوں گئی ؟جس پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں فیلڈنگ اہم ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی کرکٹ کپ میں بھی فیلڈنگ نے مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں کارکردگی سے مطمئن ہوں یہ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔

    عالمی کپ میں سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کا نقصان ہوا، اجلاس میں مکی آرتھر نے محدود اوورز کیلئے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کردیا۔

    مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی کرکٹ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔