Tag: Shadabkhan

  • انجریز سے پریشان شاداب خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    انجریز سے پریشان شاداب خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے مسلسل انجریز سے چھٹکارے کا حل نکال لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ انجریز سے کافی پریشانی ہوتی ہے، اسی لئے اب ٹریننگ ایسی کررہا ہوں جس سےانجریز نہ ہوں کیونکہ انجری کے بعد ٹیم میں واپسی مشکل ہوتی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم ویسے ہی بہت مضبوط ٹیم ہے، ان کے خلاف سیریز اچھی ہو گی، ورلڈکپ بھی آنےوالا ہے،کوشش ہوگی اچھی پریکٹس کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں کنڈیشنز مشکل تھیں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، عادل رشید کے ساتھ کام کیا، مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:ملتان کا گرم موسم، شاہین شاہ نے حکمت عملی تبدیل کرلی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دونوں ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں۔ نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہو گا۔

    شاداب خان نے کہا کہ جس نمبر پر بھی موقع ملتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

  • شاداب اور حارث نے کاؤنٹی کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

    شاداب اور حارث نے کاؤنٹی کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

    لیڈز: قومی کرکٹرز شاداب اور حارث رؤف نے کاؤنٹی کھیلنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ذمے داریاں ادا کرنے کے لئے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے۔

    وطن واپسی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ملتان کی گرمی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، گرمی تو ہے مگر اُس کا عادی ہونا پڑے گا،واپس جا رہے ہیں انشاء اللہ اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

    شاداب خان نے کہا کہ انجری کے باعث تھوڑا پریشر تھا، پی ایس ایل کے بعد میں یہاں بھی کھیلا، میرا مقصد سیریز سے پہلے پریکٹس کرنا تھا، کافی اچھی پریکٹس ہوئی، مشکل کنڈیشن تھی مگر مزا آیا، ہمارا فوکس ابھی اس سیریز پر مرکوز ہے اور انشاء اللہ اچھی سیریز کھیلنے کے کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دورہ انگلینڈ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ تھوڑی مشکل ہے یہاں سے بہت سیکھنےکو ملا،فور ڈےاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی، جس کے باعث اچھا تجربہ حاصل ہوا, جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرور مدد ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:شان مسعود کس ٹیم کے کپتان مقرر ہوگئے؟

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں ہر طرح کے موسم کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے،اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں جیسا بھی موسم ہو کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کے لئے قومی اسکواڈ مین شامل کیا گیا ہے، کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔