Tag: shadi

  • عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا،خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کیلئے مشکل ہوگا۔

     کپتان کی شادی کی خبر ملنے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، چھوٹے ہوتے ہوئےجب میں نے دوسری شادی کا نہیں سوچا، تو عمران خان کیسے شادی کرسکتے ہیں۔

    عمران خان کی شادی پر مولانا فضل الرحمان اتنے دل بر داشتہ ہوئے کہ کہنے لگے خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کے لیے مشکل ہوگا۔

    عمران خان کے شادی بندھن میں بندھنے والی اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سےہوئی تھی جن سے تین بیٹے بھی ہیں،عمران خان سےرشتہ طے ہونےپرریحام کےقصبے والےبہت خوش ہیں۔

  • عمران خان اورریحام خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

    عمران خان اورریحام خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان معروف ٹی وی اینکرریحام خان کے ہمراہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    عمران خان اورریحام خان کو نکاح کے بندھن میں باندھنے کے لئے مفتی سعید بنی گالہ پہنچے تھے اوران کا کہنا تھا کہ جس خوشخبری کا سب کو انتظارتھا اسی کے لئے میں یہاں آیا ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان صبح چھ بجے سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پرموجود ہی۔

    عمران خان نے اپنے نکاح کے موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کی تقریب سادگی سے ہوگی۔

    اس موقع پرعمراں خان کی بہن حلیمہ خان کے علاوہ کوئی دوست یا عزیز موقع پر موجود نہیں ہے جبکہ ریحام خان کے گھرکے افراد اورچند قریبی سہیلیاں موجودہیں

  • دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک: اکثر شادی کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بہت تیزی سے مقبولیت پاچکا ہے کہ عورت کی عمر مرد سے کم از کم پانچ سال کم ہونی چاہیے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہوتی

    لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق بڑھتا جائے تو ان کے درمیان طلاق ہونے کی شرح بھی بڑھتی جاتی ہے۔

    ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کےامکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں 3,000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے۔

    اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر شادی جس میں عمر کا فرق زیادہ ہو کا برا انجام ہو لیکن بہتر ہے شادی کرتے ہوئے عمر کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ فرق کم سے کم ہو۔

  • نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    سکھر:گھوٹکی کے نو بیاہتا پر یمی جوڑے فرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے تحفظ کی اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہا ئشی نو بیاہتا پر یمی جوڑا تحفظ کے لئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنظیر چا نڈیو نے بتایا کہ میں اوراور فرزانہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ،اور گھروالوں کی مخالفت کی وجہ سے ہم نے سیشن کورٹ سکھر آکر کورٹ میرج کی۔

    نظیر چا نڈیو کا کہنا تھا کہ فرزانہ کے والد اور میرے سسر غلام عباس نےپسند کی شادی کرنے پر ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے اور میرے گھرمیں داخل ہوکر وہاں مو جود مویشی اوردیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور اب ہمیں جان سے ما رنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں۔

    نو بیاہتا پر یمی جوڑےفرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے اعلیٰ حکام سے انہیں تحفظ فراہم کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہماری جان بچائی جائے۔

  • نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    لاہور: نبیہہ چودھری کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ ۔کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری کی ہلاکت کے حوالے سے شاملِ تفتیش عمرنامی نوجوان نے نبیہہ سے شادی کی خواہش کا اظہارنہیں کیا تھا۔

    لاہورمیں سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری سے مراسم کے شبہ میں عمر نامی نوجوان نے پولیس تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ  نبیہہ صرف ایک اچھی دوست تھی ۔

    عمرنے یہ بھی بتایا کہ شادی کی خواہش کا اظہار نبیہہ نے کیا تھا میں نے نہیں اور ڈائری میں نبیہہ نے مسیج کا جواب نہ دینے کی بات غلط لکھی ہے، جبکہ پولیس نے نبیہہ کی ہلاکت کو خودکشی قراردیا ہے۔

    واضح رہے کہ سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری آگ لگنے سےجھلس کرہلاک ہو گئی تھیں دوسری جانب نبیہہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیاہے۔

  • لاہورہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کی پٹائی

    لاہورہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کی پٹائی

    لاہور:نفیسہ لو میرج کیس میں لاہور ہائی کورٹ نےلڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے باہر آیا تو لڑکی کی ماں نے لڑکے اور اس کے اہلخانہ پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی نفیسہ کو عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت کیا دی، لڑکی کی ماں اور اس کےگھروالوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    لڑکی کی ماں نےعدالت کے فیصلے کو ماننے سےانکارکرتےہوئے کوشش کی اپنی بیٹی کو اس کے شوہر کے ساتھ نہ جانے دےاور اسی کوشش کے دوران انھوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر اپنے داماد اور بیٹی پر تھپڑوں،لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ نفیسہ نےچند روز پہلے علی شان نامی لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ نفیسہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جس پر عدالت نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی