Tag: shadman town

  • کراچی:‌مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

    کراچی:‌مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن سے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم مہدی موسوی مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کامل عارف کے مطابق حساس ادارے نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایک اہم ٹارگٹ کلر مہدی موسوی کو گرفتار کرلیا، ملزم مذہبی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جارہا ہے۔


    یہ پڑھیں:پارٹی قیادت کے حکم پر اپنے دو دوستوں کو قتل کیا، ٹارگٹ کلرکا انکشاف


    نمائندےکے مطابق حساس ادارے نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے تفتیش کے بعد اس کے سہولت کاروں اور مالی اعانت کرنے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

  • کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےکریم آباد اورشادمان ٹاون میں لوٹ مارکرنے والےڈاکووں پر شہریوں کا تشدد،ایک ڈاکو ہلاک،لیاری میں مقابلےمیں ایک ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری ہیں،پولیس کےمطابق کریم آباد میں دو ڈاکودوکان میں لوٹ مار کررہے تھےکہ شہریوں نے پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو سرے ڈاکو کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،شادمان ٹاؤن میں بھی شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی پولیس کے مطابق دو ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ قریب ہی موجود لوگوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ناد عرف ملا نادر کے نام سے ہوئی،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم نو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔