Tag: Shadman Town incident

  • شادمان ٹاؤن واقعہ: متاثرہ خاندان کے صبر کا پیمانہ لبریز، اہم فیصلہ کرلیا

    شادمان ٹاؤن واقعہ: متاثرہ خاندان کے صبر کا پیمانہ لبریز، اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی: شادمان نالے میں کمسن بچے اذلان کے ڈوبنے کا معاملہ پر متاثرہ خاندان نے ذمےداروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شادمان نالے میں لاپتہ ہونے والے کمسن اذلان کے والد نے بتایا کہ دلخراش واقعے پر کوئی متعلقہ افسر ہماری مدد کو نہیں آیا،ہم نے ڈھائی سے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد خود لاش باہر نکالی۔

    غم سے نڈھال اذلان کے والد نے بتایا کہ صرف ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے مدد کی گئی،رات گئے تک ایدھی کے رضاکار لاش تلا ش کرتے رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: موٹرسائیکل سوار فیملی نالے میں جاگری، خاتون جاں بحق، بچہ لاپتہ

    لاپتہ اذلان کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ذمےداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے جبکہ دادا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمارا بچہ چھین لیا ،بہو چھین لی ، ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،کوئی ذمہ دار نہیں آیا کسی نے آکر نہیں پوچھا۔

    دوسری جانب شادمان ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوارفیملی کےنالےمیں ڈوبنےکا واقعے کو 35 گھنٹے بیت چکے، تاہم دو ماہ کے اذلان کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں سیلابی ریلے میں موٹر سائیکل سوار بیوی اور بیٹی سمیت نالے میں گرگئے تھے دلخراش واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بائیک سوار کو نالے سے نکال لیا تاہم اس کے بیوی اور دونوں بچے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے تھے۔

    بعد ازاں بیوی کو بھی مردہ حالت میں نکال لیا گیا تھا۔