Tag: SHADOW

  • مختلف اشیا کے سائے فن پاروں میں تبدیل

    مختلف اشیا کے سائے فن پاروں میں تبدیل

    فن یا آرٹ پرواز تخیل کو پیش کرنے کا نام ہے، اور اس کی کوئی سرحد، کوئی حد نہیں۔

    تصورات، خیالات، اور تخیل ہر شخص کا مختلف ہوتا ہے، لیکن فنکار کے اندر یہ ہنر ہوتا ہے کہ وہ اپنے ذہن میں تصویر ہوتے تخیل کو دنیا کے سامنے پیش کرسکتا ہے۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک فنکار کی تخلیقی صلاحیت دکھانے جارہے ہیں جس کی تخلیقی اڑان نے سایوں کو فن پاروں میں تبدیل کردیا۔

    ونسنٹ بال نامی یہ فنکار روزمرہ استعمال کی اشیا کے سایوں کو فن پاروں میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ اشیا بذات خود کچھ بھی نہیں دکھائی دیتیں لیکن ان کا سایہ نہایت خوبصورت تصویر بن جاتا ہے۔

    ونسنٹ مختلف انداز سے بنتے ابھرتے سایوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں جس کے بعد یہ شاندار سی ڈرائنگ معلوم ہوتے ہیں۔

    آئیں ونسنٹ بال کے فن پاروں سے لطف اندوز ہوں۔

  • چمکی جو ذرا دھوپ تو جلنے لگے سائے

    چمکی جو ذرا دھوپ تو جلنے لگے سائے

    کیا کبھی آپ نے مختلف اشیا کے سایوں پر غور کیا ہے؟

    سایہ اردو شاعری کا اہم موضوع، کبھی رومانیت کا استعارہ، کبھی تنہائی و اندھیرے کی داستانیں سناتا پڑھنے والوں کو نئے جہانوں میں لے جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو مختلف اشیا کے سایوں سے متعارف کروانے جارہے ہیں جن سے تعارف آپ کے لیے نہایت دلچسپ اور حیران کن لمحہ ہوگا۔


    درخت کا سایہ

    کھیل کے میدان میں سائے

    دھوپ نے برف تو پگھلا دی لیکن برف سائے پر جم گئی ہے۔

    کسی کے اندر اور باہر کے مختلف ہونے کی اعلیٰ مثال

    سورج گرہن کے دوران پتوں کا سایہ

    سوئمنگ پول میں مکڑی کا سایہ

    جہاز کے سائے نے قوس قزح تشکیل دے دی

    کیٹ فوڈ اپنے سائے میں بلی جیسا ہی معلوم ہوتا ہے

    گلاس کا سایہ ایک پھول کی شکل میں نظر آرہا ہے

    اس خاتون کے چہرے کا سایہ ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہہ دکھائی دیتا ہے

    تصویر کھینچنے والے کا سایہ گھوڑے پر نقش ہے

    بھیس بدلا ہوا بیٹ مین


     

  • افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، طالبان کماندڑ ہلاک

    افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، طالبان کماندڑ ہلاک

    کابل : افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں طالبان کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک کمانڈر  فورسز کے خلاف کئی حملوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصّے میں گذشتہ روز طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران طالبان کا مقامی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت افراد ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان بدخشاں صوبے کے شہودا ڈسٹرکٹ میں جھڑپ ہوئی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کمانڈر ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت محمد سنگریار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

    بدخشاں صوبے کے پولیس چیف صبر آریان کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپیں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد افغان فورسز نے طالبان کے ہلاک کمانڈر کی نعش ساتھیوں اور اسلحہ سمیت برآمد کی تھی۔

    افغانستان کے سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں افغان فورسز کا کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی جانب سے بدخشاں صوبے میں ہونے والی جھڑپ کی مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا دہشت گرد محمد سنگر یار شہودا ڈسٹرکٹ کا رہائشی اور طالبان کا مقامی کمانڈر تھا اور افغان فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔