Tag: Shafqat amanat ali

  • چاہت فتح علی کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے: شفقت امانت علی

    چاہت فتح علی کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے: شفقت امانت علی

    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    حال ہی میں گلوکار شفقت امانت علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنانے والے لوگوں پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

    پاکستانی گلوکار نے کہا کہ ’ چاہت فتح کو اسٹار بنتا دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ہمارے لوگوں نے مذاق مذاق میں موسیقی کا مذاق اُڑانا شروع کردیا ہے، ان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔

    شفقت امانت علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہت فتح کو  گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور اسے گلوکار سمجھتے ہیں، لوگ چاہت کو یہ بھی کہتے کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ چاہت فتح علی آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے اور لوگوں نے اس کو اتنا وائرل کردیا ہے، انہیں اسٹار بنانے کا قصور ہمارے ہی لوگوں کا ہے۔

    شفقت امانت علی نے کہا کہ ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں، سب کو تماشہ دیکھنا ہے، ہمارے یہاں کوئی بھی بندا بڑا یا کوئی فضول کام کرتا ہے لوگ اسے اتنا ہی وائرل کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ہم لوگ اس کے اثرات دیکھیں گے، جب مستقبل میں اس کا اثر ہمارے بچوں پر ہوگا تو اس وقت ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا کہ ہمیں مذاق میں اس بندے کو اتنا سپورٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

  • شفقت امانت علی نے یوم آزادی کے موقع پر نیا گانا جاری کردیا

    شفقت امانت علی نے یوم آزادی کے موقع پر نیا گانا جاری کردیا

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنا نیا گانا ’گھر آنگن‘ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار شفقت امانت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم آزادی سے چار روز قبل اپنا نیا گانا جاری کیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    شفقت امانت علی کے مطابق یہ گانا قومی ہیروز، پاکستانی قوم کو جشن آزادی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ اس گانے میں مادر وطن سے محبت کے اظہار کے لیے ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔

    شفقت امانت علی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’جو محبت اور فخر ہمیں اپنے ورثے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتا ہے اسے میں نے اس گانے میں سمو دیا ہے۔

  • تو سلامت وطن ‘ تا قیامت وطن

    تو سلامت وطن ‘ تا قیامت وطن

    معروف گلوکار شفقت امانت علی کی خوبصورت آواز میں نئے ملی نغمے نے دھوم مچادی‘ عوام میں’تو سلامت وطن ‘کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت ’آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ دفاع کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ تو سلامت وطن جاری کیا گیا ہے‘ جس کے مرکزی گائیک شفقت امانت علی ہیں جبکہ ان کے ساتھ حنا نصر اللہ ‘ فاخر اور ساحر علی بھگا بھی اپنی آواز کے جادو جگارہے ہیں۔

    تو سلامت وطن نامی اس گانے میں آئی ایس پی نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جاں قربان کرنے والے افراد کو سلامِ عقیدت پیش کیا ہے ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اسے شیئر کیا ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں جہاں ایک جانب پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی حقیقی ویڈیوز استعمال کی گئی ہیں‘ وہی فوج کے شہداء کے ساتھ وطنِ عزیز کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے سویلین شہریوں کو بھی یاد کیا ہے جن میں شہید اعتزاز حسن‘ سی آئی ڈی افسر چودھری اسلم‘ بشیر احمد بلور‘ شہید صحافی نصر اللہ آفریدی ‘ شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور اے پی ایس کی پرنسپل طاہرہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شہداء میں سے پس منظر میں نشانِ حیدر پانے والے شہدا کی تصاویر نمایاں ہیں جبکہ شہید فلائنگ آفیسر مریم مختیار‘ شہید اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ایس آئی اسامہ لاشاری اور دیگر شہداء کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

    عوام میں اس نئے ملی نغمے کو بے پناہ پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے وطن اور اپنے شہداء سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    لاہور : گلوکار شفقت امانت علی خان نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔ ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی فنی خرابی کے باعث قومی ترانے کے الفاظ ادا کرنے میں غلطی ہوئی۔

    پاک بھارت میچ کے شروع میں پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی کو قومی ترانہ پڑھنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی جسے وہ بخوبی سر انجام نہ دے سکے۔

    اس سارے منظر کو براہ راست پوری دنیا میں پاکستانی شائقین نے دیکھا. اورمعروف گلوکار کی اس غلطی پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔

    شفقت امانت علی نے غلطی پر قوم سے معافی مانگ لی،کہتے ہیں یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ وہ قومی ترانہ بھول گئے تھے، ساؤنڈ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ترانہ وقت پر شروع نہیں کرسکا۔ جو بھی ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ترانہ نہیں بھولے تھے بلکہ فنی خرابی کے باعث ایسا محسوس ہوا۔ معروف گلوکار نے پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کا پیغام بھی دیا ہے۔