Tag: shafqat hussian

  • پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ سات سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو آج پھانسی دے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق  سات سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو کل صبح چار اگست کو سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔

    اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کئی مرتبہ ملتوی ہوئے تھے، مجرم نے تاوان نہ ملنے پر سن دو ہزار ایک میں سات سالہ بچے کو قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ شفقت حسین  کی پھانسی کے معاملے پر وزارتِ داخلہ نے بھی نوٹس لیا تھا، جس کے بعد اس کی پھانسی پر عمل درآمد کچھ عرصے کیلئے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ یورپی یونین کے عہدیداران نے بھی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہ کرنے کی اپیل کی تھی جسے حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیاتھا۔

  • قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کل تک کے لیے ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف ایک بار پھر حکم امتناعی جاری کردیا گیا، شفقت حسین کو کل کرا چی سینٹرل جیل میں صبح چھ بجے پھانسی دی جانی تھی تاہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

    مقدمےکی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے کی، اپنے ریمارکس میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عمر کے تعین پر سپریم کورٹ نے کچھ نہیں کیا تو ہائیکورٹ کیا کرسکتی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاق سپریم کورٹ کےحکم پرمداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے وزارتِ داخلہ سے پھانسی اور عمر کے تعین سے متعلق رائے طلب کرلی۔

    گذشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نےعدالت میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ شفقت حسین کی عمرکے تعین کیلئےعدالتی کمیشن بنایا جائے ۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مجرم کی عمر کے تعین کے معاملے پر وفاق سے چوبیس گھنٹے میں جواب طلب کیا تھا۔