Tag: shafqat hussian case

  • سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ بحال کردیئے

    سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ بحال کردیئے

    اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پرعمدرآمد روکنے کیلئے درخواست مسترد کردی اور ڈیتھ وارنٹ بحال کردیا۔

    سپریم کورٹ نے شفقت حسین کی سزا پرعملدرآمد کیخلاف اپیل مسترد کردی اور اس کے ڈیتھ وارنٹ بحال ہوگئے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شفقت حسین کی پھانسی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

    مختصر سماعت کے بعد بنچ نے شفقت حسین کی سزا پر عملدرآمد کیخلاف اپیل مسترد کردی اور ڈیٹھ وارنٹ بحال کردیئے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جیل سپریٹنڈ نے پھانسی اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت روکی تھی۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد مؤخر کردیا تھا جبکہ اس فیصلے کے بعد بعض این جی اوز کی جانب سے مجرم کی عمر کا تنازع کھڑا کرنے کے باعث سزا پر عمدرآمد روکا گیا تھا

    واضح رہے کہ مجرم شفقت کو بچے سے زیادتی اور قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

  • شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، مجرم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شفقت حسین دس سال سے قید ہے، صدرِ پاکستان کو عمر کے تعین کےحوالے سے درخواست دی ہے۔

    جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صدرِ پاکستان کیسےعمر کا تعین کرسکتے ہیں،عمر کا تعین ٹرائل کورٹ کرتی ہے۔

    جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل پینتالیس کے تحت آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ موت کی سزا غلط ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں عمر کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔

  • اسلام آباد: مجرم شفقت حسین کی پھانسی روکنے کیلئے فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: مجرم شفقت حسین کی پھانسی روکنے کیلئے فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    شفقت حسین کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، مجرم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جرم کے وقت مجرم کی عمرپندرہ سال سے کم تھی۔

    وکیل نے عدالت سے کہا کہ مجرم کی عمرکی تصدیق چاہتے ہیں، دلائل سننے کے بعد جج نےفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    شفقت حسین کی سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

     اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، شفقت حسین کو کراچی سینٹرل جیل میں 6 مئی کو پھانسی دینی تھی۔