Tag: Shafqat Mahmood

  • خورشیدشاہ نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود

    خورشیدشاہ نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی، خورشید شاہ نے رٹ چیلنج کرنے والوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے نمٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خورشید شاہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خورشیدشاہ صاحب نے اتنی لمبی تقریر کی، تقریر سے کچھ وضاحت نہیں ہوئی، خورشید شاہ سوال بھی خود کررہے تھے اور جواب بھی خود دے رہے تھے، وہ ایشو پر کبھی حمایت اور کبھی مخالفت کررہےتھے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا،عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلے کے بعد ایشو کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

    وزیر تعلیم نے کہا خورشید شاہ کم ازکم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ان کی مذمت توکرتے، پورے ملک کو مفلوج کیا گیا،رٹ چیلنج کرنےوالی کی مذمت تو کرتے،  ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نےاس قسم کےمعاملے پر اسٹینڈ لیا، وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں سے نمٹیں گے، ماضی میں اس قسم کے واقعات پرحکومتیں خاموش ہوجایا کرتی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری نے کہا تھا ہم حکومت کیساتھ مل کرچلیں گے، امتحان کاوقت شام کوہی آگیااورریاست کی رٹ کوچیلنج کیاگیا، ایک اہم ایشوپرحکومت کاساتھ دینےکےبجائےاپنی سیاست چمکائی گئی، ہم ایک اصول کیساتھ کھڑےہیں قانون کی حکمرانی پریقین رکھتےہیں، کوئی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہےہم اس کابھرپورمقابلہ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا یہ حکومت اور اپوزیشن کامعاملہ نہیں ریاست کا ہے،قانون کو چیلنج کیا جارہاہے، عمران خان نےتقریرمیں کہا تھا قانون کافیصلہ ہے، جس پر عملدرآمدہوگا، اگرہرکوئی کہےگاکہ فیصلہ منظور نہیں توحکومت کانظام کیسے چلےگا، کل توپھرکوئی بھی باہرنکل کرکہےگایہ فیصلہ مجھے منظورنہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے معاملہ ٹھنڈاکرنےکے بجائےاس پرسیاست چمکائی، چھوٹےچھوٹےسیاسی فائدوں کیلئےبڑےمقصدکونقصان پہنچایا جارہا ہے،  ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرےگی اورقانون کاعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا قانون کی حکمرانی تسلیم کرنےوالوں سےبات چیت ہورہی ہے، آپ نےعمران خان کی تعریف کےبجائےسیاست چمکائی مذمت کرتا ہوں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کل اپوزیشن لیڈرنےبھی کہاقومی مفاد کیلئے ساتھ چلیں گے، اس سے بڑا قومی مفاد کیا ہے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیاجارہاہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جارہا ہے، بے جا تنقید کے بجائے اپوزیشن ارکان اپنی کل کی تقاریر پر ذرا توجہ دیں۔

  • گزشتہ حکومت نے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا: وزیر تعلیم

    گزشتہ حکومت نے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا: وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، گزشتہ حکومت کی جانب سے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے 900 ارب روپے کا گھپلہ چھپایا گیا، گزشتہ حکومت 30 ہزار ارب روپے کے قرضہ جات چھوڑ کر گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے مشکل حالات میں بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے بہت ریلیف دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز قائم رکھے گئے ہیں۔ امید کرتے ہیں بجٹ کے اہداف کے حصول سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایکسپورٹ کے اہداف بہت کم ہوگئے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے بہت اقدامات کیے گئے ہیں، فیکٹری اور کمپنیوں کو ریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے، شفقت محمود

    تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے، شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر برائے تعلیم و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے پاس سادہ اکثریت ہے۔

    شفقت محمود نے کہا ’اپوزیشن لڑے یا جڑے ہمیں فرق نہیں پڑتا، وہ ذاتی مفادات کے لیے اکھٹی ہوئی ہے، ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں موروثی سیاست ہے۔‘

    انھوں نے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’پاکستان پیپلز پارٹی صرف سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، اس لیے اب وہ قومی جماعت بننا چاہتی ہے، لیکن وہ تحریکِ انصاف کا نعم البدل نہیں بن سکتی۔‘

    تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت بن گئی ہے، اس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہے، ڈاکٹرعارف علوی صدر پاکستان کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔


    صدراتی انتخاب میں جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا: ڈاکٹر عارف علوی


    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے اتحاد سے متعلق مفروضے بنا رہی ہے، اتحادیوں سے ہمارے تحریری معاہدے ہوئے ہیں، اپوزیشن اپنے اتحاد کی فکر کرے، ہمارا اتحاد ٹھیک ہے۔

    انھوں نے سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’آصف زرداری کے پاس برطانیہ کی جعلی ڈگری ہے، جب کہ عارف علوی 25 سال سے سیاست میں اور ڈینٹل سرجن ہیں، ان کا ماضی شان دار ہے، کرپشن سے پاک ہیں۔‘

    شفقت محمود نے پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن اگر پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہوتے تو آصف زرداری امیدوار ہوتے، نمبر پورے نہیں تو اعتزاز احسن کو امیدوار بنایا۔

  • حکمران سازش کی بات کرتے ہیں مگر بتاتےنہیں کہ کیاسازش ہورہی ہے‘ شفقت محمود

    حکمران سازش کی بات کرتے ہیں مگر بتاتےنہیں کہ کیاسازش ہورہی ہے‘ شفقت محمود

    لاہور: تحریک انصاف کےرہنماشفقت محمود کا کہناہےکہ جے آئی ٹی رپورٹ آنےکےبعد سےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کےچہروں پرپریشانی صاف نظر آ رہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نےنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مسلم لیگ کےرہنماسازش کی باتیں کرتے ہیں لیکن بتاتے نہیں کہ یہ اندرونی سازش ہے یا بیرونی سازش ہے۔

    تحریک انصاف کےرہنما نےکہاکہ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی ان پاناماپیپرز میں سےعالمی سازش کی بو آنے لگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے جے آئی ٹی کو گلف اسٹیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے کر ان کے خلاف سازش کی ہے؟۔

    شفقت محمودکا کہنا تھاکہ یا پھران کےکزن طارق شفیع نےان کےخلاف سازش کی ہے؟۔ جنہوں نےکہا کہ انہوں نےاپنےبیان حلفی کوپڑھےبغیر ہی دستخط کردیےتھے۔

    انہوں نےکہاکہ گلف اسٹیل کی کہانی میں شہباز شریف کا بڑا اہم کردار ہے،طارق شفیع کے بقول والد صاحب نے شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ گلف اسٹیل چلانے میں مدد کریں گے۔

    تحریک انصاف کےرہنما کا کہناتھاکہ گلف اسٹیل فروخت ہوئی تواس پردستخط شہباز شریف کے تھے لیکن جے آئی ٹی کے سامنے انہوں نے کہا کہ ان کا اس فروخت میں کوئی کردار نہیں ہے۔ کیا ان کے خلاف میاں شہباز شریف سازش کر رہے ہیں؟۔


    پانامالیکس ایک سازش تھی جس کاہدف پاکستان تھا‘ خواجہ سعدرفیق


    واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھاکہ پاناما پیپرزاسپانسرڈ سازش ہےاوراس کا ہدف پاکستان تھا کیونکہ کچھ طاقتیں پاکستان کو بھکاری بناکررکھنا چاہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔