Tag: Shagufta Ejaz

  • اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد ایک جذباتی کیپشن کے ساتھ نئے روپ میں تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    شگفتہ اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت، دلکش، باصلاحیت اور سینئر اداکارہ ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو کینسر کے مرض میں کھودیا ہے تاہم اب وہ ایک طویل جنگ کے بعد آہستہ آہستہ اپنے معمولات کی طرف لوٹ رہی ہے۔

    تاہم اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی حال ہی میں اپنے وزن میں ڈرامائی کمی کے ساتھ بہت مختلف نظر آرہی ہیں، شوہر کو کھونے کے بعد انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا کہ "اگر میرا ذہن کسی چیز کا تصور کر سکتا ہے اور دل اس پر یقین رکھتا ہے تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ کا وزن کم ہونے کے بعد کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، انٹرنیٹ پر کچھ لوگ تعریف کر رہے ہیں کہ شگفتہ اعجاز وزن میں کمی کے بعد کتنی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا، تصویر وائرل

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا، تصویر وائرل

    شوہر کی وفات کے غم میں ڈوبی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا ہے۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ وہ نانی بن گئی ہیں، تصویر میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے، شگفتہ اعجاز  نے تصویر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب دل کو سکون ملا ہے۔‘

    دوسری جانب اداکارہ کی بیٹی نے اپنی والدہ اور نومولود کی ایک ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماں بیٹے کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Haya Talha (@haya_talha)

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد سے اداکارہ کئی دفعہ شوہر کو یاد کرکے غمگین نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

  • شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

    شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

    پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں جس میں اپنے جذباتی تجربات شیئر کیے ہیں۔

    پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے ایک طویل کیشن لکھا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں پرانی موم بتیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں انہوں نے نئے سانچوں میں ڈھال کر دوبارہ تخلیق کیا، ان موم بتیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ وہی موم بتیاں ہیں جنہیں ان کے شوہر کے ساتھ خوشیوں کے لمحوں میں جلایا گیا تھا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرا یہ عمل صرف موم بتیوں کو نئی شکل دینا نہیں، بلکہ ان یادوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش تھی، جو میری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

    شگفتہ نے جذباتی انداز میں اپنے شوہر کی فلم بادل اور بجلی کے مشہور گانے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کا ذکر بھی کیا، جو ان کے لیے ایک خاص یادگار حیثیت رکھتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اس وقت اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کی جدوجہد کر رہی ہوں اور میری مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خود کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولی اور انشااللہ ان کو مزید طاقت اور لگن کے ساتھ پورا کروں گی جو میرے شوہر اور میری بیٹیوں نے مجھ میں ڈالی ہے۔

    واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی ایک طویل عرصہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ستمبر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • ’ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی‘ شگفتہ اعجاز کا شوہر کے نام جذباتی پیغام

    ’ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی‘ شگفتہ اعجاز کا شوہر کے نام جذباتی پیغام

    پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مرحوم شوہر کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز دوسرے شوہر کے انتقال کر جانے کے بعد اپنی زندگی کے مشکل ترین مراحلے سے گزر رہی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر مرحوم شوہر کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کے فیملی ٹائم کے یادگار لمحات کو شیئر کیا۔

    شگفتہ اعجاز نے پوسٹ کے کیپشن میں طویل نوٹ میں لکھا کہ ’میرے پیارے شوہر اور ہمارے عزیز بچوں کے والد کے نام، اگرچہ آپ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، آپ کی محبت، وراثت، اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں محفوظ رہیں گی‘۔

    شفتہ اعجاز نے لکھا کہ ’آپ کی موجودگی ہماری زندگیوں میں ایک عظیم نعمت تھی، اور میں اس وقت کے لیے بے حد شکر گزار ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا، آپ کی محبت، رہنمائی، اور حمایت نے مجھے اس شخص میں ڈھالا جو میں آج ہوں، اور میں اس کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے بچے آپ کی زندگی کی روشنی تھے، اور آپ ان کے لئے ایک مضبوط سہارا، ہیرو، اور ایک اعلیٰ مثال تھے، مجھے وہ لمحات یاد ہیں جب آپ ہمیں ہنساتے تھے، جب آپ ہمیشہ جانتے تھے کہ ہمیں کیسے بہتر محسوس کروانا ہے، اور جب آپ ہمیشہ دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دیتے تھے، آپ کی بے لوث مہربانی، اور سخاوت نے مجھے ہر روز متاثر کیا۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگرچہ آپ اس دنیا سے جا چکے ہیں لیکن آپ کی یادیں ہمارے بچوں اور میرے ذریعے زندہ رہیں گی، ہم آپ کی زندگی، آپ کی کامیابیوں، اور ان بے شمار یادوں کا جشن مناتے رہیں گے جو ہم نے ساتھ گزارے ہیں، میں آپ کو ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسی موذی بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے اور  12 ستمبر کو وہ چل بسے۔

  • ’قیامت کے دن تہمتیں لگانے والوں کا گریبان پکڑوں گی‘ شگفتہ اعجاز نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    ’قیامت کے دن تہمتیں لگانے والوں کا گریبان پکڑوں گی‘ شگفتہ اعجاز نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز خود پر تہمتیں لگانے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے ویڈیو میں آبدیدہ ہوگئیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈو شیئر کی ہے، ویڈیو میں انہوں نے کچھ کمنٹس کے اسکرین شارٹس شیئر کیے، جس میں صارفین نے ان پر تنقید کی ہوئی تھی۔

    شگفتہ اعجاز نے جن کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، وہ ان کی مختلف یوٹیوب ویڈیوز پر کیے گئے تھے، جس میں دبئی میں دکھائی دیں۔

    صارفین نے ان کی ویڈیوز کے کمنٹ پر ان پر تہمتیں لگائیں، پروڈیوسر یحیٰ سے دولت کی خاطر شادی کرنے اور ان کی بچی ہوئی دولت ہڑپنے کا الزام لگایا جس پر اداکارہ نے انہیں معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تاہم ان الزامات پر اداکارہ نے مختصر ویڈیو شیئر کی اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں، شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں الزام لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی، قیامت کے دن میں ان کا گریبان پکڑوں گی۔

    شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں دبئی میں عیاشیاں کرنے نہیں آئی بلکہ ایک بینک اکاؤنٹ تھا جو بند ہوگیا اور اس میں جمع پیسے حکومت کے اکاؤنٹ میں چلے گئے، اس لیے میں اسے کھلواکر اپنے پیسے لینے آئی ہوں۔

    اداکارہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں شادی سے پہلے اور شادی کے بعد 35 سال تک کام کیا، میں نے پیسوں کی خاطر شادی نہیں کی، صرف بیٹیوں کے لیے شادی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یحیٰ سے شادی کے بعد بھی میں اپنے تمام اخراجات خود اٹھاتی ہوں میرے شوہر صرف بلز اور ایک ملازم کی تنِخواہ دیتے ہیں، میں نے یحیٰ سے پیسوں کی خاطر شادی نہیں کی۔

    ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے اور شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہم پریشان ہیں، جس کا لوگوں کو احساس نہیں۔

    شگفتہ اعجاز نے سوال کیا کہ ان کے بیمار شوہر کا علاج ان پر تہمتیں لگوانے والے کرواتے ہیں؟ مختصر ویڈیو میں شگفتہ اعجاز تہمتیں لگانے والوں پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور الزام لگانے والوں کو معاف نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

  • ’گھر سے 3 جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی‘

    ’گھر سے 3 جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی‘

    سینئر مشہور و معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی زندگی میں بہت سی تکالیف کا سامنا کیا اور ہر مشکل وقت میں ڈٹی رہیں وہیں ان کے پیارے رشتوں کے پے در پے بچھڑنے کے باعث انہیں گہرا صدمہ پہنچا۔

    سینئر اداکارہ نے ایک وی لاگ میں اپنے چاہنے والوں کو اپنی والدہ، والد اور بڑی بہن کی موت سے متعلق آگاہ کیا۔

    شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ میری بہن کو مجھ سے بچھڑے ہوئے آج 2 سال گزر گئے ہیں۔ اس کی اچانک موت سے میں بہت کمزور ہوگئی ہوں۔ 10 ماہ کے عرصے میں گھر سے 3 جنازے اٹھتے دیکھے ہیں جس نے میری روح کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

    شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ والدہ کو کئی سال پہلے یوٹرس میں کینسر ہوا جو ٹھیک ہوچکا تھا لیکن وفات سے قبل بریسٹ کینسر اور جسم کے کئی حصوں میں اس کی تشخیص ہوئی اور اس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

    ان کے بعد اچانک بہن بیمار ہوئیں اور جب ان کا ٹیسٹ ہوا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صرف 4 مہینے کی مہمان ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ مراحل آج بھی جب آنکھوں کے سامنے آ تے ہیں تو میرے لئے خود کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    پھر کچھ ماہ بعد میرے والد بھی دنیا سے رخصت ہوگئے، ابو شوگر کے مریض تھے ان کی حالت آخر میں اتنی خراب ہوئی کہ ایک ٹانگ کو بھی کاٹنا پڑا تھا۔

    معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار حادثے میں ہلاک

    اداکارہ نے کہا کہ میری بہن سانس کے مسائل کی شکار تھیں، ساتھ ہی انہیں جگر کی تکلیف بھی ہوئی، پھر جب ٹیسٹ ہوا تو معلوم ہوا کہ ان کو کینسر colango carcinoma ہے جو جگر کا کینسر تھا۔ اسی مرض کے باعث اُن کا بھی انتقال ہوگیا۔

  • شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے خاصا وقت لیا تھا، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کرنا چاہتی تھیں۔

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا۔

    اس سوال پر کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کر رہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیئے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا۔

    ان کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جبکہ دوسرے شوہر سے 3 بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔

    شگفتہ اعجاز نے 80 کی دہائی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز جانگلوس سے اپنا کیریئر شروع کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ مہنگائی سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ لپ سنک کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ جو پہلے لاکھ کی لعنت آتی تھی اب وہ ڈیڑھ لاکھ کی آتی ہے۔

    ویڈیو میں ان کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور سینکڑوں افراد نے اسے لائیک اور اس پر مختلف کمنٹس کا اظہار کیا۔

  • شگفتہ اعجاز نے لاک ڈاؤن کو بنایا کارآمد، مداح حیران

    شگفتہ اعجاز نے لاک ڈاؤن کو بنایا کارآمد، مداح حیران

    کراچی: کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگ مختلف دلچسپیاں اپنا رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے ہی گھر میں ’گاؤں‘ بنا لیا۔

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گاؤں کی تصاویر شیئر کیں جو انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بنایا ہے۔

    شگفتہ کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے سے ہے جس کی یاد میں اپنے گھر کی چھت کو ہی انہوں نے گاؤں کی شکل دے ڈالی، اس گاؤں کا نام انہوں نے سوہنا سکھ وال رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nothing beats a sunny afternoon in Sohna Sukhwaal ☀️❤️

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے گاؤں کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مٹی کے چولہے پر کھانا اور چائے بنا رہی ہیں، ایک تصویر میں وہ چارپائی پر لیٹی بھی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Alhamdulillah for all the countless blessings. Garam garam shakkar chaaye on matti ka choola on my rooftop ☕️

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

  • کرونا وائرس: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اپنے مداحوں کے لیے تجاویز

    کرونا وائرس: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اپنے مداحوں کے لیے تجاویز

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے، اور اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کی تجویز دے دی۔

    شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ماسک پہنی ہوئی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ خوفزدہ ہونے یا حد سے زیادہ خود اعتماد بننے کے بجائے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    اپنی پوسٹ میں شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور لوگوں نے بڑی مقدار میں ضروری اشیا خرید کر رکھ لی ہیں جیسے ماسک، سینی ٹائزر، تھرما میٹرز وغیرہ جس کی وجہ سے ان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں نے غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نکلنا بند نہیں کیا، یاد رکھیں آپ کی صحت اور حفاظت پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔ ریستوران، مووی تھیٹرز اور مال وہیں اپنی جگہ پر موجود ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی کھل جائیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    The Corona virus has caused so much unnecessary panic all around the world. People have bought all necessary resources in bulk causing a shortage of sanitisers, masks, thermometers, anti bacterials all over the country. Everyone is uninformed about the disease itself and no one is willing to give up unnecessarily leaving their homes. Your health and safety comes first, the restaurants and movie theatres and malls will still be here when everything settles down. It is your duty as an individual to keep yourself and your family safe. Just because you’re young and strong doesn’t mean you can’t extract the virus and pass it on to someone with a weakened immune system in your home. Don’t risk your loved ones health by being overconfident. Stay at home as much as you can. Wash your hands frequently and don’t touch your face. Socially distance yourself and keep a 3 feet distance from everyone around you. If you have a fever, cough, flu and difficulty breathing, please do not hesitate to seek medical attention. Please pray that Allah helps us and everyone around us through this difficult time and puts an end to all this very soon. Ameen! 🙏🏻

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کریں۔ اگر آپ نوجوان اور مضبوط ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ متاثر نہیں ہوسکتے۔ آپ وائرس ان افراد میں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کمزور قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی اسٹینڈرڈ حفاظتی تدابیر دہراتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر وقت گزاریں، اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور چہرے کو نہ چھوئیں، سماجی طور پر اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیں، اور اپنے آس پاس موجود افراد سے 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ بخار، کھانسی، فلو اور سانس لینے میں تکلیف کا شکار ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں بالکل نہ ہچکچائیں۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کی اس مشکل وقت میں مدد کرے اور اس بیماری کا جلد خاتمہ کرے۔